جو شخص آشوب چشم میں مبتلا ہو تو اسم پاک کی کرامت ہے کہ آشوب چشم ایک دن میں ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ راقم نے اسے کئی مرتبہ آزمایا ہے۔ زوال کا وقت شروع ہو تو با وضو قبلہ رو بیٹھ کر اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک پڑھنے کے بعد اسم پاک یا رحمن کو 41 مرتبہ پڑھے اور پانی پر دم کرے۔ اس کے بعد دکھتی آنکھوں میں پانی بذریعہ سلائی لگائے تو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ایک ہی دن میں آشوب چشم سے نجات حاصل ہو جائے گی۔