اعمال عزت و شہرت و کامیابی

اپنے مالک کی نظر میں عزت پانا

اس اسم پاک کو کثرت سے پڑھنے والا ہمیشہ دوسروں کی نگاہ میں باعزت اور محترم رہتا ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ دنیا میں دائمی عزت بخشنا چاہتا ہے تو انھیں باطنی اشارے سے اس اسم پاک کو پڑھنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص چاہتا ہو کہ اللہ تعالی جل شانہ اس پر مہربان ہو کر اسے یہ عزت نصیب فرمادے تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر اور بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو 1100 مرتبہ اس وقت تک پڑھتار ہے جب تک اسے کوئی اشارہ نہیں ہو جاتا۔