اعمال شفاء

آنکھوں کے امراض ( کالا موتیا اور سفید موتیا ) کا علاج

آنکھوں کے یہ دو امراض بہت عام ہیں اور اکثر اس کے لیے آپریشن اور بہت ساری ادویات لینا پڑتی ہیں۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ یہ طریقہ علاج درست نہیں ہے لیکن میں صرف یہ کہتا ہوں کہ جو شخص علاج کرانے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔ مہنگے اخراجات برداشت نہ کر سکتا ہو اسے چاہئے کہ اپنے یقین اور ایمان کو کامل کر کے اس اسم پاک کو اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ روزانہ(یا ظاھر)  2000 مرتبہ 40 دن پڑھے اور سرمہ لے کر اس پر دم کرے۔ روزانہ سرے کی ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں ڈالے۔ عمل پورا ہونے پر دو نفل شکرانہ پڑھے۔ کسی اچھے معالج سے آنکھوں کا معائنہ کروائے۔ یہ جان کر اس کا ایمان اللہ پر اور پختہ ہو جائے گا کہ مرض ختم ہو چکا ہے۔