انجام بخیر کے لیے
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کا انجام بخیر کرے اور وہ صاحب ایمان رہ کر ہی مرے تو حضرت امام علی رضا سے مروی ہے کہ ایسے شخص کو چاہیے کہ اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ اس اسم پاک یا رحیم کو 28 مرتبہ بعد از نماز عشاء پڑھے ان شاء اللہ اس کا انجام بخیر ہو گا اور مرتے وقت اس دنیا سے ایمان کی حالت میں جائے گا۔ قبر کی سختیاں دور ہوں گی اور قیامت کے روز پل صراط کی منزلیں آسان ہو جائیں گی۔ مزید فرمایا کہ
قضائے حاجات کے لیے
اگر یہ اسم 500 مرتبہ پڑھا جائے اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ تو قضائے حاجات کے لیے تیر بہدف ثابت ہو گا۔
معاشی تنگی دور ہو
اور اس اسم مبارک کو ساری عمر پڑھنے والا دنیاوی حزن و ملال سے بچا رہتا ہے۔ معاشی تنگدستی دور ہو جاتی ہے اور اس کو بلا تعداد پڑھنے والا مرجع خلائق ہو جاتا ہے۔ حوادث زمانہ سے محفوظ رہتا ہے اور تسخیر خلائق کی نعمت اسے حاصل رہتی ہے۔ تمام خلقت اسیر اور مہربان ہو جاتی ہے اور وہ مستجاب الداعات بن جاتا ہے