کوئی بھی عمل شروع کرنے کیلئے وقت کا استخراج ایک مشکل امر ہے ہر کام کا ایک مخصوص وقت ہوتا ہے اور ہر وقت کا ایک اثر ہوتا ہے۔ اس کیلئے علم النجوم کا جاننا ضروری ہے لیکن چونکہ یہ کتاب عام لوگوں کیلئے لکھی گئی ہے اس لئے مندرجہ ذیل صرف چند باتوں کو نوٹ کر لیں
قمر زائد النور چاند کی ایک تاریخ سے چودہ تاریخ تک کو کہتے ہیں۔ عمل شروع کرنے کیلئے چاند کی پہلی چودہ تاریخوں میں سے کوئی تاریخ ہونی چاہیے۔ اس کو عروج ماہ بھی کہا جاتا ہے۔
ہفتہ اور منگل کا دن یا رات نہیں ہونی چاہیے۔ یہاں پر یہ بھی نوٹ فرمالیں کہ اسلامی تاریخ کے حساب سے دن بعد میں اور رات پہلے آتی ہے۔ جمعہ والے دن سورج غروب ہونے کے بعد یعنی مغرب کے وقت ہفتہ کی رات شروع ہو جائے گی۔ اس کی مثال یوں سمجھیں کہ رمضان کی آخری تاریخ کو افطاری کے بعد ہم چاند دیکھتے ہیں۔ اگر چاند نظر آجائے تو رمضان کا مہینہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ رات عید الفطر کی رات یعنی اگلے اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ ہوتی ہے جو کہ مغرب کے وقت شروع ہو جاتی ہے۔
جب آپ پہلے دن قبلہ کی طرف منہ کر کے عمل پڑھنے کیلئے بیٹھیں گے تو رجال . الغیب کا پشت پر یا بائیں طرف ہونا ضروری ہے۔ اس کیلئے مندرجہ ذیل نقشہ کو نوٹ فرمالیں۔