اعمال محبت

میاں بیوی میں محبت کیلئے

اگر میاں بیوی کے مابین ناچاقی رتی ہو، آپس میں سلوک محبت نہ ہو۔ ہر وقت جھگڑے رہتے ہوں تو باوضو حالت میں اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے۔ درمیان میں ساٹھ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے پھر چالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب آیہ مبارکہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِم پر پہنچے تو اس آیت مبارکہ کو چالیس بار تکرار کرے اور پھر سورۃ مکمل کرے۔ اس طرح پڑھنے کے بعد پانی پر دم کرے اور یہ دم کیا ہوا پانی ہر روز میاں بیوی کو پلائے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ تھوڑے ہی دنوں میں میاں بیوی کی ناچاقی پیار و محبت میں بدل جائے گی دونوں کے مابین سلوک و اتفاق کی فضا قائم ہو جائے گی۔