بالوں کے امراض
1: بالوں کو بڑھانے کے لئے
اگر بال تیزی کے ساتھ گر رہے ہوں یا جھڑ رہے ہوں یا وقت سےپہلے پک رہے ہوں تو 40 مرتبہ سورۃ والیل پڑھ کر کسی بھی تیل پر دم کر دیں اور اس تیل کو سر پر لگائیں۔ ان شاء اللہ بالوں کی جملہ بیماریوں اور شکایتوں سے نجات ملے گی۔
2: بال نا گریں
مندرجہ ذیل عمل 100 مرتبہ پڑھ کر اتنے پانی پر دم کریں جس سے سر دھل جائے۔ اس عمل کو ایک ہفتے میں 3 مرتبہ کریں۔ ان شاء اللہ ز بر دست فائدہ محسوس کریں گے۔ عمل یہ ہے:
الْكَرِيمُ الْعَاصُ وَالْمَفَانَاتُ الْفَامْ
3: ڈاڑھی کے بالوں کی کمی (کھوسا پن)
ڈاڑھی کے بال نہ اگیں یا کمی ہوتو ہر فرض نماز کے بعد آیت
لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْۚ-اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ (سُوْرَةُ ظُهُ :94 ) تین بار پڑھ کر اور دونوں ہاتھوں پر دم کر کے چہرہ پر مساس کریں