ہر مسلمان کی شعوری یا لاشعوری طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے اس دنیا میں سرکار دو جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت ہو جائے جو شخص یہ خواہش رکھتا ہو اسے چاہیے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم مبارک یا رَحیمُ کو 777 مرتبہ پڑھے۔ ان شاء اللہ بہت جلد اس کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی۔ عمل کی مدت کا تعین اس لیے نہیں کیا جا سکتا کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مدت کے پابند نہیں ہیں۔ جب ان کا دل چاہے اور جب ان کو کسی پر رحم آئے تو وہ اسے اپنی زیارت سے مشرف کر سکتے ہیں۔ عمل کرنے والے انسان کو مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ بمطابق طلب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیبوں ہوتی ہے ان شاءاللہ الکریم۔
زیارت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے
04
Dec