اللہ تعالیٰ جل شانہ کے پاک ناموں میں سے اس نام کو اس لیے بڑی اہمیت حاصل ہے کہ اس میں اسم اعظم کا ایک حرف پوشیدہ ہے۔ دنیا میں ہر چیز کو فتاء ہے ہر شخص جو کسی چیز کا مالک ہے یا وارث ہے جب وہ چلا جائے گا اور اس دنیا کو چھوڑ دے گا تو اس کی وراثت ختم ہو جائے گی یا اس کا وارث ہونا ختم ہو جائے گا اور پھر اس کا حقیقی وارث سامنے آئے گا جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات بابرکات ہے۔ دنیا میں جتنی بھی اشیاء موجود ہیں جن کی وراثت کے دعوے انسان کرتا رہتا ہے۔ در حقیقت انسان ان کا مجازی وارث ہے اور چونکہ یہ ہر چیز اپنے اصل کی طرف لوٹتی ہے اور ہر چیز کی بنا اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اللہ ہی ہے جس کی طرف ہر شے جب مخلوق ختم ہو جائے گی تو رجوع کرے گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان خود کو بہت ساری چیزوں کا وارث سمجھنے لگتا ہے لیکن اس کو اس چیز کا احساس نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ ہی حقیقی وارث ہے اور ہر شے نے اس کی طرف لوٹ کر جاتا ہے وراثت پر جھگڑے ہوتے ہیں قبل ہوتے ہیں ، لوگوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن کوئی بھی قاتل کوئی بھی ظالم اس بات کو بالکل نہیں سمجھتا کہ اگر وہ کسی چیز پر قبضہ کر کے اس کا وارث بن جاتا ہے تو اس کا یہ وارث ہونا عارضی ہے اور اس کا تعلق صرف اس کی زندگی تک محدود ہے۔ جیسے ہی اس کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اس کے تمام دعوے غلط ثابت ہو جاتے ہیں اور اس کی وراثت اس کے ہاتھوں سے نکل جاتی ہے اور وہ کسی چیز کا بھی وارث نہیں رہتا۔ پس سمجھ لوکہ اللہ تعالی ہی از لی اور ابدی وارث ہے اور اس کے سوا کوئی اگر ہے تو اس کی عطا سے ہے اور عارضی ہے یہ اسم پاک جمالی ہے اس کے اعداد 707 ہیں اس کے مقرب فرشتے کا نام ملکائیل ہے۔ جس کے ماتحت 4 افسر فرشتے ہیں اور ہر افسر فرشتہ کے پاس 707 صفیں ہیں اور ہر صف میں 707 فرشتے ہیں اس کے فوائد و عملیات درج ذیل ہیں:
اللہ تعالی کے اس پاک نام میں حصول مناصب اور بلندی درجات کی بہت زیادہ تاثیر ہے اگر کوئی شخص بلندی درجات اور منصب کے حصول کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو(یا وارث) 707 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ جب مدت مکمل ہو جائے تو اللہ تعالی کے حضور شکرانے کے 2 نوافل ادا کرے اور حسب توفیق غرباء میں کھانا تقسیم کرے ان شاء اللہ اس اسم پاک کی برکت سے اسے حصول منصب ہوگا اور اس کے درجات میں بلندی ہوگی۔
اگر کسی شخص کی ملازمت کے دوران ترقی رک جائے اور کوئی اس کی فریاد نہ سنتا ہو تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو(یا وارث) 1100 مرتبہ روزانہ 40 دن پڑھے۔ 40 دن کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کی رکی ہوئی ترقی اللہ کے فضل و کرم سے جاری ہوگی اور غیب سے اسباب پیدا ہوں گے۔
اگر کسی شخص کا مقدمہ وراثت عدالت میں ہو تو مقدمے میں کامیابی کے لیے اس وظیفے کا پڑھنا اکسیر ہے انتہائی مجرب ہے اور میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ مقدمہ وراثت میں فقیر نے یا وارث کو کبھی نا کام ہوتے نہیں دیکھا جو شخص واقعتاً کسی شے میں وارث ہو اور دوسرے لوگ اسے اس کے حصے سے محروم کرنا چاہتے ہوں تو اسے چاہئے کہ آدھی رات کو اٹھے اور تہجد کے نوافل ادا کرے اس کے بعد اول و آخر سات مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو(یا وارث) 2828 مرتبہ چالیس دن تک پڑھے اس کے کام ہونے کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں پہلی یہ کہ جو درثاء اس کی حق تلفی کر رہے تھے وہی اس کا حق اسے لوٹا دیں اور مقدمہ واپس ہو جائے یا پھر ایسا نہ ہو سکے تو مقدمے کا فیصلہ اس پاک نام کے سبب اس کے حق میں ہو جائے اور یہ سارے کا سارا مسئلہ اس عمل کے دوران ہی حل ہونا ہوتا ہے 40 دن گزر جانے کے بعد اسے چاہئے کہ وہ دونوافل شکرانے کے ادا کرنے کے بعد کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کرے اور طاق تعداد میں یا وارث پڑھتا ر ہے۔ ان شاء اللہ دوبارہ اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بسلسلہ وراثت نہیں کرنا پڑے گا۔
جس دور میں ہم رہ رہے ہیں وہاں مالی نقصان ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ہر طرف ایسے چور گھات لگائے بیٹھے ہیں جو انسان کو مالی نقصان پہنچا کر اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں ایسی صورتحال میں انسان کا اگر کوئی سہارا ہے تو وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ ہے جو شخص یہ چاہتا ہو کہ جو لوگ اسے مالی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں وہ اسے مالی نقصان نہ پہنچا سکیں تو اسے چاہئے کہ اپنی زندگی کے معاملات میں فجر کی نماز کو کبھی قضاء نہ کرے۔ فجر کی نماز قصدا اور ارادتا قضا نہیں ہونی چاہئے کسی حادثے یا واقعے کی وجہ سے اگر قضا ہو جائے تو کوئی بات نہیں۔ نماز فجر کے بعد اگر وہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک تسبیح (یا وارث) پڑھنے کا معمول بنا لے تو ساری زندگی اسے کوئی مالی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یہ عمل میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے جب کسی کو دیتے تھے تو ساتھ میاں محمد کا یہ شعر ضرور پڑھا کرتے تھے:
سب کج یار حوالے تیرے جندھڑی جان وی تری
میں کوئی دا وارث توں ایں شرم رکھ ہن میری
اور فرمایا کرتے تھے کہ تیرا وارث اللہ تعالیٰ جل شانہ ہے کہ تجھے کبھی کوئی بھی شخص مالی نقصان نہیں پہنچا سکے گا کیونکہ میں نے اس حقیقی وارث کے حضور تجھے پہچانے کی التجا کر دی ہے اور اس حقیقی وارث کا نام تمہیں پڑھنے کے لیے دے دیا ہے۔
اگر کسی شخص کو دشمنوں سے اپنی جان کا خطرہ ہو یا نا گہانی آفات کی وجہ سے وہ ڈرتا ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ(یا وارث) 707 مرتبہ پڑھے اس عمل کی معیاد 70 دن ہے۔ 70 دن عمل کرنے کے بعد ہمیشہ گھر سے نکلتے وقت 7 مرتبہ یا وارث پڑھ کر گھر سے نکلے ان شاء اللہ اس کے دشمن جو اس کی جان کے درپے ہیں یا تھے وہ اس کا بال بھی با نکا نہیں کر سکیں گے۔ فی زمانہ اس عمل کو میری منشاء کے مطابق ہر مسلمان کو کرنا چاہئے اس لیے کہ یہ دور فتنہ و فساد اور شر انگیزی کا دور ہے۔ اس عمل کو کرنے والا ہمیشہ اپنی طبعی موت مرتا ہے۔ کوئی دشمن یا کوئی حادثہ اس کی جان نہیں لے سکتا۔
اگر کسی شخص کو مالی پریشانی لاحق ہو اور اس مالی پریشانی کی وجہ سے اسے اپنی عزت جانے کا اندیشہ ہو یا اس کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہوں یا وہ اپنے بچوں کی تعلیم نہ کروا سکتا ہو اور انتہائی مجبور ہو تو اسے چاہئے کہ نئے چاند کی جمعرات جسے نو چندی جمعرات بھی کہتے ہیں کو بعد از نماز عشاء مصلے پر ہی بیٹھا رہے اللہ تعالی کے حضور گڑ گڑا کر دعا کرے کہ اس کی مالی مشکلات ختم ہو جائیں اور اس کے بعد دو نفل حاجت کے ادا کرے اور اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ(یا وارث) کو 1111 مرتبہ پڑھے اور اس وظیفے کو اگلی نو چندی جمعرات تک جاری رکھے دوسری نو چندی جمعرات کو 2 نوافل شکرانے کے ادا کرے اور کوئی میٹھی چیز پکا کر گھر کے تمام افراد کو کھلائے اور خود بھی کھائے ان شاء اللہ اس عمل کے بعد اس کی مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور وہ اپنے بچوں کے حقوق پوری طرح سے ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ پس اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ جب کوئی شخص اللہ تعالی پر تقویٰ کر لیتا ہے تو اللہ تعالی اسے ایسی جگہ سے رزق بہم پہنچاتا ہے جہاں اس شخص کا گمان بھی نہیں جا سکتا ۔ ضرورت مند اور ایسا شخص جو مالی پریشانی میں مبتلا ہو وہ اور کام تو بہت کرتا ہے مگر اللہ کی طرف رجوع نہیں کرتا جس کی وجہ سے اس کی پریشانی دور نہیں ہوتی اور جیسے ہی وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اس کی تمام پریشانیاں کا فور ہو جاتی ہیں چاہے وہ مالی پریشانیاں ہوں یا کوئی اور ۔ اللہ تعالیٰ کے اچھے اچھے نام ہیں مشکل میں اس کے ناموں میں سے کسی نام سے اس کو پکارو تو جواب ملتا ہے۔ اس عمل کے کرنے والے کو ایک فائدہ اور بھی پہنچتا ہے جس کے بارے میں میرے نانا پیر فضل شاه قادری قلندری فرماتے ہیں کہ اس وظیفے کو کرنے والے کی عمر دراز ہوتی ہے اور طبیعت میں فرحت پیدا ہوتی ہے۔
امام علی بوٹی نے شمس المعارف میں لکھا ہے کہ یہ وظیفہ حصول وراثت کے لیے بہت پاک کے ساتھ(یا وارث) 6250 مرتبہ 40 دن روزانہ پڑھے۔ جب 40 دن پورے ہو جائیں تو اللہ کے حضور شکرانے کے دو نفل ادا کرے اور اس اسم پاک کو 11 مرتبہ روزانہ اپنے معمولات میں پڑھنے کے لیے رکھ لے اس کے بعد وہ اس کا عامل ہو جائے گا اور درج بالا امور کے لیے دوسروں کو اس اسم کا ورد اور نقش دے سکے گا۔
ہرشے کا حقیقی وارث اللہ ہی ہے ہر چیز کے فنا ہونے کے بعد صرف اللہ کی ذات باقی رہے گی ۔
اگر کوئی شخص مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان 1000 مرتبہ اس اسم مبارک کا ورد کر کے اللہ سے دعا کرے تو اللہ اس کے دل سے حیرانی و پریشانی کو ختم کر دیگا۔
اگر کوئی شخص طلوع آفتاب کے وقت 100 مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا وہ ان شاء اللہ دنیا اور آخرت میں ہر مصیبت اور رنج و غم سے محفوظ رہے گا اور خا تمہ بلخیر ہوگا۔ اگر کوئی شخص کو بکثرت پڑھا کرے گا تو ان شاء اللہ اس کے مال میں برکت ہوگی ، اسکے کام خوش اسلوبی سےانجام پائیں گے اور اسکی عمر دراز ہوگی۔