یا والی کے اعمال
اللہ تعالی ہر ایک کا والی ہے اور اُسی نے سب کو پیدا کیا ہے۔ جو شخص مختلف امراض میں مبتلا رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ *اللہ ھو الولی* 1100 مرتبہ روزانہ پڑھے اور اللہ تعالی سے شفایابی کی دعا کرے ان شاء اللہ اللہ تعالٰی اس کی بیماریوں کو دور کر دے گا ۔اور وہ تندرست و توانا ہو جائے گا
روزانہ 300 مرتبہ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والے کا گھر ان شاء اللہ آفات اور بربادی سے محفوظ رہے گا۔
اگر تسخیر کیلئے 11 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے گا تو مطلوب مطیع و فرمانبردار ہو گا۔
اس اسم مبارک کے بکثرت ورد کرنے والا ان شاء اللہ خلقت و امراء میں معزز و محترم ہوگا ، اور نا گہانی وسماوی آفات سے محفوظ رہے گا۔۔