علم الحروف (الف)
تمام حروف میں سے پہلا حرف الف ہے۔ جس طرح کل حروف ۲۸ ہیں۔ اسی طرح کل ابجدیں بھی ۲۸ ہیں۔ اور ہرا بجد الف سے شروع ہوتی ہے۔ حق تعالیٰ نے حرف الف کو خصوصی عظمت عطا کی ہے۔ اور اس حرف کو تمام حروف کا امام بنا کر ایک خاص مرتبہ اسے عطا کیا ہے۔ چنانچہ اس کائنات کے سب سے پہلے بشر کا نام بھی الف ہی سے تھا۔ حضرت آدم علیہ السّلام کا نام الف سے شروع ہوتا ہے۔ خود باری تعالیٰ کا ذاتی نام اللہ بھی الف ہی سے شروع ہوتا ہے ۔ اس کائنات میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء مبعوث ہوتے ہیں۔ اُن میں آدم کے بعد دو پیغمبروں کو خصوصی مرتبہ عطا ہوا ۔ ان میں سے ایک خلیل اللہ کی ذات اقدس ہے۔ جن کا نام ابراہیم تھا۔ اور یہ نام بھی الف سے شروع بھی الف ہی سے ہوتی ہے ۔ اس طرح کے ہزاروں حقائق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ خالق کائنات نے حرف الف کا ایک خاص مقام اور مرتبہ مقرر کیا ہے۔ اگر کوئی اہل دل الف کے اسرار سے واقف ہو جائے تو پھر اسے دین و دنیا کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
الف کے رموز اور فوائد
الف کے اس درجہ رموز اور فوائد بزرگوں نے نقل کئے ہیں کہ ان سب کو بیان کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ لیکن ان میں چند فوائد جو ہم اپنے قارئین کے لئے نقل کریں گے وہ دنیاوی فوائد حاصل کرنے کے لئےبہت زیادہ ہیں۔
حرف الف کی زکوٰۃ
حرف الف کی روحانیت سے استفادہ کرنے کیلئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ حرف الف کی زکواۃ ادا کی جائے ۔ اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند جب منزلِ شرطیں یا برج حمل میں داخل ہو تو اس وقت زکوۃ کی شروعات کی جائے ۔ اور عمل کے لئے مکمل تنہائی کی جگہ کا تعین کیا جائے ستاروں کی بخورات کا لحاظ رکھتے ہوئے عمل شروع کیا جائے عمل کی تعداد ۱۳۳۰ مرتبه یا ۴۴۴۴ مرتبہ ہونی چاہئے گویا کہ کم سے کم ۱۳۳۰ مرتبہ اورزیادہ سے زیادہ ۴۴۴۴ مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ عمل اس طرح پڑھیں۔
یا الف بحق الله بحرمت یا اسرافیل
اس عمل کو جو بہ نیت زکواۃ ۲۸ دن تک لگاتا ر پڑھنا ہے ۔ ۲۸ دن میں انشاء اللہ زکواۃ ادا ہو جائے گی۔ زکواۃ کی ادائیگی کے بعد اا مرتبہ روزانہ اس عمل کو پڑھنا چاہئے۔ دوران عمل کسی طرح کا پر ہیز نہیں ہے۔ البتہ نماز پنج گانہ کی پابندی ضروری ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ عامل اپنے اعضاء اور اپنی زبان کو لایعنی باتوں اور گناہ کے کاموں سے محفوظ رکھتے۔اور اپنا اکثر وقت ذکر و فکر میں گزارے۔حرف الف کی خصوصیت یہ ہےکہ اسی حرف سے حق تعالیٰ کے ذاتی نام کی شروعات ہوتی ہے اس کا مکتوبی عدد ایک ہے اور ملفوظی اعداد ۱۱۱ ہیں۔ اس نام سے حق تعالٰی کے صفاتی ناموں کا آغاز ہوتا ہے۔ قرآن حکیم میں اس حرف کا استعمال۴۸۸۷۲ مرتبہ ہوا ہے۔
کوئی مہم درپیش ہو تو
بزرگوں نے فرمایا ہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے بعد جب کوئی مہم درپیش ہو۔ تو سفید کاغذ پر زعفران سے ایک نقش تحریر کرو ۔ اس طرح کہ پیشانی پر بسم الله الرحمن الرحیم لکھو۔ چاروں طرف تین سو الف لکھو گویا کہ ۱۲ سو مرتبہ کل تعداد ہونی چاہئے۔ دائرے سے باہر ہر دو جانب ۳۲۳۲ اور ایک جانب ۶۴ مرتبہ الف لکھو۔ کل تعداد چاروں طرف کی ۱۲۸ ہوئی ۔ درمیان میں اپنا مطلب لکھو۔ پھر اس نقش کو وسط قرآن میں رکھ کر قرآن حکیم کو سبز جزدان میں محفوظ کر کے گھر میں کسی اونچی جگہ رکھو۔ ۱۱ دن میں انشاء اللہ مراد پوری ہوگی ۔ نقش کی صورت یہ ہوگی ۔
امراض سے نجات
جو شخص حرف الف کو اس طرح زعفران سے لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اس کو ہر طرح کے امراض سے نجات ملے گی۔ بالخصوص بخار سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔لکھنے کی صورت یہ ہوگی۔ر
عمل تسخیر
اگر کوئی شخص گلاب و زعفران سے ایک سو گیارہ مرتبہ الف کاغذ پر لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لے تو جو بھی اس شخص سےملے گاوہ مرعوب ہو گا۔
پیدائش کے درد کے لیے
اگر کسی حاملہ کی بائیں ران پر بوقت ولادت الف اس طرح تین تین مرتبہ لکھ کر باندھ دیا جائے تو بچہ بآسانی پیدا ہو گا۔ کا غذ اس وقت باندھا جائے جب پیدائش کا درد شروع ہو جائے۔ اس طرح لکھیں ۔
نظر بد کے لیے
اگر کسی شخص کو سخت نظر ہو خواہ وہ نظر انسان کی ہو یا جن کی مندرجہ ذیل نقش بنا کر روزانہ عصر کے بعد اس نقش سے مریض کو دھونی دی جائے۔ ان شاء اللہ۷ روز میں نظر ہر دور ہوگی۔ اور انشاء اللہ پھر یہ شکایت نہیں ہوگی۔نقش یہ ہے