اعمال اسماء الحسنیٰ

یا ولی کے اعمال

الْوَلِيُّ

ولی کا مطلب دوست اور مددگار ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ چونکہ متقین اور اہل ایمان کا کارساز اور دوست ہے، اسی لیے اسے اس صفت سے پکارا جاتا ہے۔ اعتقاد کے لحاظ سے دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ، ایک وہ جو اللہ جل شانہ پر کامل یقین اور ایمان رکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو منکرین ہیں۔ جب سے کائنات کی تخلیق ہوئی ہے۔ یہی دو طبقے ہیں ۔ منکرین اللہ تعالیٰ جل شانہ کی بجائے شیطانی قوتوں سے الحاق کرتے ہیں۔ ان دونوں کی جنگ ہمیشہ سے جاری ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ جنگ اہل ایمان اس لیے جیت جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ ان کا ولی ہے اور وہ سب سے قوی اور متعین ہے۔ کوئی بھی دوسری طاقت چاہے عددی اعتبار سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو جب وہ اہل ایمان کے مقابلے میں آتی ہے تو اہل ایمان اللہ تعالیٰ کی ولایت کے صدقے ان پر فتح حاصل کرتے ہیں۔ نیکی اور بدی کا تناسب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے غزوہ میں واضح ہو جاتا ہے۔ یعنی 313 اہل ایمان اور ایک ہزار منکرین ۔ غور سے دیکھا جائے تو یہ تناسب ہر جگہ مل جاتا ہے۔ جنگ ہوتی ہے۔ اہل ایمان کو منکرین تنگ کرتے ہیں، ان سے زندگی کے اسباب چھینتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اہل ایمان کا کارساز اور مددگار بن جاتا ہے۔ اسم یا ولی جمالی ہے۔ اس کے اعداد 146 ہیں، اس کے موکل کا نام قلبا ئیل ہے اور اس کے ماتحت 146 صفیں ہیں اور ہر صف میں 146 فرشتے ہیں۔

جو شخص اللہ تعالی سے اس کی رضا چاہتا ہو اس کی پناہ چاہتا ہو اور اسے اپنا دوست، کارساز اور ولی بنانا چاہتا ہو تو یہ جان لے کہ پھر دنیا کی کوئی مشکل اسے نہیں رہے گی۔ کوئی . حاجت ایسی نہ ہو گی جو پوری نہ ہو سکے ۔ کوئی مہم ایسی نہ ہوگی جو سر نہ ہو سکے۔ اس لیے کہ جس کا ولی اللہ ہو اسے کون ہر اسکتا ہے۔ جو شخص اللہ کو اپنا ولی بنانا چاہتا ہے وہ یا ولی اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4600 مرتبہ روزانه بعد از نماز عشاء 40 دن تک پڑھے، 41 ویں دن شکرانے کے دو نوافل ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ پھر اس اسم پاک کی روزانہ ایک تسبیح پڑھے تو اللہ جل شانہ اس کا دوست بن جائے گا۔ عامل ہر طرح کی حاجت سے بے نیاز ہو جائے گا۔ بات ابھی دل میں ہو اور زبان پر آنے سے پہلے پوری ہو جائے گی۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ جو شخص اسم مبارک یا ولی کو اوپر دیئے گئے طریقہ کے مطابق پڑھے گا ، اللہ جل شانہ زندگی کے ہر شعبے میں اس کی مدد فرمائے گا۔ اگر اس کا کوئی کام نہ ہوتا ہو تو اسم پاک یا ولی کی برکت سے کام کی تدبیر نکل آئے گی۔ اگر اسم پاک کو اتنا پڑھے کہ اس پر حال وارد ہو جائے تو حق تعالی اسے ولایت کے اعلیٰ درجے پر فائز کر دیتا ہے۔

عاملین کا خیال ہے کہ اسم پاک یا ولی کا کشف القلوب سے بہت گہرا تعلق ہے۔ لوگوں کے دلوں کا حال جاننے کے لیے اس اسم کا پڑھنا انتہائی مفید ہے۔ انسانی فطرت ہے کہ انسان دوسروں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ اور یہ بھی جاننا چاہتا ہے کہ وہ کیا سوچ رہا ہے۔ اگر کوئی شخص کشف القلوب کا حصول چاہے تو وہ اسم پاک یا ولی 1100 مرتبه روزانه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 110 دن پڑھے۔ اس کے بعد تین دن روزے رکھے اور اپنی نگاہ اور قلب کو برائی سے بچا کر رکھے۔ چوتھے دن خود کھانا پکائے اور اس سے روزہ افطار کرے۔ دو نفل شکرانے کے ادا کرے ، لوگوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ وہ کشف القلوب سے بہرور ہو گا اور جب کوئی دوسرا بندہ ملنےآئے گا تو اسے اس کے دل کا راز معلوم ہو جائے گا۔سخت مزاج افسروں کو نرم کرناایسے افسر جو اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ سخت رویہ رکھتے ہوں انھیں نرم کرنے کے لیے اسم یا ولی بہت موثر ہے۔ کسی ملازم کو اس کا افسر تنگ کرتا ہو، بات بات پر نکتہ چینی کرتا ہو تو وہ اسم پاک یا ولی کو اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 500 مرتبہ 11 دن تک پڑھے اور 11 دن مکمل ہونے پر اللہ کے حضور دو نفل حاجت کے ادا کرے اور دعا کرے کہ افسر بالا پر اللہ کرم کر دے، افسر بالا کو نرم اور رحم دل بنا دے ان شاء اللہ اس عمل سے سخت سے سخت افسر بھی نرم دل ہو جاتا ہے۔

اگر کسی سے شخص کی جھوٹے سے جنگ ہو رہی ہو یا کوئی برا شخص کسی اچھے انسان کو تنگ کر رہا ہو، غنڈوں کے ذریعے اسے ہراساں کر رہا ہو اور اذیتیں پہنچا رہا ہو۔ تو اچھا شخص 7 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا ولی کو 313 مرتبہ پڑھے۔ آٹھویں دن جھوٹا شخص نہ صرف باز آجائے گا بلکہ سچے شخص سے معافی بھی مانگے گا۔

اگر کسی سے شخص کی جھوٹے سے جنگ ہو رہی ہو یا کوئی برا شخص کسی اچھے انسان کو تنگ کر رہا ہو، غنڈوں کے ذریعے اسے ہراساں کر رہا ہو اور اذیتیں پہنچا رہا ہو۔ تو اچھا شخص 7 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا ولی کو 313 مرتبہ پڑھے۔ آٹھویں دن جھوٹا شخص نہ صرف باز آجائے گا بلکہ سچے شخص سے معافی بھی مانگے گا۔

اگر کسی شخص کو ناحق قید میں ڈال دیا گیا ہو اور قید سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو وہ اسم پاک یا ولی کو 707 مرتبہ روزانه بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ عمل کی مدت 11 دن ہے۔ 11 دن بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرےاور روزہ رکھ لے ان شاء اللہ روزہ وہ قید سے باہر آ کر افطار کرے گا انتہائی مجرب ہے۔

جو شخص چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت دونوں میں اس کے ساتھ بھلائی کرے اس کا نفس اس پر غلبہ نہ پائے تو وہ اسم پاک یا ولی کو 777 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن پڑھے۔ عمل ختم ہو جانے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور دعا میں اللہ تعالی سے التجا کرے کہ اے پروردگار تو سچا رفیق ہے، اس دنیا میں اور اس دنیا میں تیری ہی بادشاہی ہے، مجھے دنیا و آخرت میں اپنا دوست رکھنا۔ امام علی ہوئی فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو یہ عمل کرنے کے لیے دیا ابھی عمل پورا نہ ہوا تھا کہ اس کا وصال ہو گیا۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ شخص باغوں کی سیر کر رہا ہے اور مجھے دیکھ کر کہنے لگا کہ اے علی بوئی اللہ کی تم پر رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں ، تو نے جو عمل مجھے کرنے کے لیے کہا تھا آج اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ جل شانہ نے میری تمام خطائیں معاف فرما دیں۔ اپنے مقربین ملائکہ کے سامنے میری طرف رخ کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا دوست ہے۔ امام علی ہوئی فرماتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

میاں بیوی کے حالات اعتدال پر نہ ہوں، ہر وقت جھگڑا رہتا ہو، میاں کو بیوی سے اور بیوی کو میاں سے شکایتیں ہوں۔ دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ الجھتے رہتے ہوں تو ایسی صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کو چاہئے کہ اگر وہ اپنے گھر کے حالات بہتر کرنا چاہتا ہے اور آپس میں لڑائی جھگڑا ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ اسم پاک یا ولی کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 315 مرتبہ 40 دن تک پڑھے۔ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ چینی اور نمک دو الگ الگ کٹوریوں میں سامنے رکھے اور عمل مکمل ہونے کے بعد ان کٹوریوں پر دم کرے۔ یہی چینی اور نمک گھر کے روزانہ استعمال ہونے والی نمک اور چینی میں ملا دے۔ 24 گھنٹے کے اندر اندر حالات بدل جائیں گے۔ دونوں فریقین میں محبت پیدا ہو جائے گی اور ان کا جھگڑا ختم ہو جائے گا۔

آج کل لوگ کسی کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے اور حسد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ طرح طرح کے برے علوم کا سہارا لے کر اس شخص کا کام خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہو یا کسی کو گمان ہو کہ ایسا ہوگا تو وہ اپنے کام پر بیٹھنے سے پہلے اسم مبارک یا ولی کو 313 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 90 دن تک پڑھے۔ جب عمل ختم ہو جائے تو اپنے کام کی جگہ پر کسی صاف مقام پر دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ اس کے بعد یہ یقینی ہے کہ اپنے شعبے میں اللہ تعالیٰ اس کو درجہ کمال عطا فرمائے گا اور وہ اس شعبے کی معراج کو چھولے گا۔ کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے یا کاروبار شروع کرنے سے پہلے اگر اسم پاک یا ولی کو مندرجہ بالا طریقے سے پڑھا جائے توکامیابی حاصل ہوتی ہے۔ نظر نہیں لگتی ، کاروبار اپنے عروج پر پہنچتا ہے۔ اس کے ذاکر کو کسی طرح کا بھی نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا۔

عزیز و اقارب میں لڑائی جھگڑ ا عام بات ہے اگر چند عزیزوں میں لڑائی جھگڑا ہو گیا ہو اور کوئی تیسرا فریق ان میں صلح کروانا چاہتا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو 1100 مرتبہ روزانه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 11 دن پڑھے اور شیرینی لے کر اس پر دم کرے اس شیرینی کے دو حصے کرے اور دونوں رشتہ داروں کی طرف بھجوا دے۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں رشتہ داروں کے درمیان صلح ہو جائے گی۔

یا ولی کا عامل بننے کے لیے اس کی زکوٰۃ ادا کرنا ہو گی۔ زکوۃ میں اسے یا ولی کو پانچ ہزار مرتبہ اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن بلا ناغہ بعد از نماز عشاء پڑھے۔ عمل پورا ہونے کے بعد وہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کے حضور شکرانے کے دو نفل ادا کرے۔ بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ درج بالا فوائد کے لیے جس کو بھی ورد اور نقش دے گا اثر کرے گا۔ دھیان رہے نقش یا ذکر کا معاوضہ طلب نہ کرے۔

ولی کا مطلب دوست اور مددگار ہے۔ اللہ سے دوستی کیلئے یہ اسم نہایت مجرب ہے۔ لہذا جو شخص اس اسم کو روزانہ 5000 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اللہ زندگی کے ہر شعبے میں اس کی مدد فرمائے گا۔ اور جس معاملے میں اس کا کوئی کام نہ ہوتا ہو اس اسم کی برکت سے فوراً کام کی تدبیر نکل آئے گی۔مزید اس اسم کی خاصیت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کشف القلوب سے اس لفظ کا بہت گہرا تعلق ہے جو شخص اسے روزانہ 11000 مرتبہ پڑھتا رہے اور دو یا تین سال تک مسلسل اسے پڑھے ان شاء اللہ وہ صاحب کشف القلوب بن جائے گا۔ اور جب کوئی بندہ اس کے سامنے آئے گا تو اس کےدل کا راز معلوم ہوجائے گا.