اعمال اسماء الحسنیٰ

یا قوی کے اعمال

الْقَوِی

لغوی معنوں میں قومی سے مراد وہ ہستی ہے جس کی طاقت کے مقابل کوئی بھی طاقت نہ ٹھہر سکتی ہو۔ وہ ہر حال میں سب پر غالب ہو۔ اللہ تعالیٰ کے اس پاک نام کا مطلب اس کے لغوی معنوں میں بھی پنہاں ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ سب سے زیادہ طاقت والا اور برتر ہے۔ وہ قوی ہے کہ اس کی ذات اور صفات میں کوئی کمزوری نہیں ہے۔ وہ اپنے افعال اور اختیارات میں ہر لحاظ سے قوت والا ہے۔ اس کی قوت میں بھی کبھی کمی نہیں آتی۔ وہ ہر کسی پر حاوی ہے۔ دنیا میں جتنی بھی مخلوقات اور ان کی جتنی بھی قوتیں ہیں وہ سب کی سب اکتسابی ہیں، کسی کے پاس اس کی ذاتی قوت نہیں ہے۔ صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ وہ ہستی ہے جس کے پاس نہ صرف اپنی قوت ہے بلکہ تمام مخلوقات کو بھی وہ قوت عطا کرتا ہے جو عارضی اور فانی ہے۔ کیونکہ ہر شے مٹ جانے والی ہے۔ جیسے ہی کوئی مخلوق فنا ہوتی ہے اس کی قوت بھی فنا ہو جاتی ہے۔ اللہ چاہے تو مخلوق کی زندگی میں بھی دی ہوئی قوت کو واپس لے سکتا ہے۔ اللہ تعالی اس لحاظ سے بھی قوی ہے کہ اس کے مقابلے میں ہر شے ضعیف اور ناتواں ہے۔ یہ اسم پاک جلالی ہے اس کے اعداد 126 اور مقرب فرشتے کا نام حمظائیل ہے۔ یہ چار سردار فرشتوں پر افسر ہے اور ہر ایک فرشتے کے پاس 126 صفیں ہیں اور ہر صف میں 126 فرشتے ہیں۔

یا قوی کے ذاکر کو نہ صرف جسمانی قوت حاصل ہوتی ہے بلکہ اس کی باطنی قوت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ جو کسی روحانی سلسلے سے وابستہ ہوں اور باطنی قوت کے حصول کی تمنا رکھتے ہوں وہ بعد از نماز عشاء 2100 مرتبہ روزانه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک یا قومی پڑھے۔ 40 دن پورے ہونے کے بعد 3 دن 345 مرتبه یا هیمن اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ پھر 21 دن کے لیے یا قوی کا عمل شروع کرے۔ تقریبا پانچ مرتبہ ایسا کرنے سے نہ صرف باطنی قوت کا حصول ہو گا بلکہ اس کی تیسری آنکھ بھی کھل جائے گی، مستقبل کے واقعات پہلے سے دل میں آ جائیں گے۔ عمل کے لیے رہبر کامل کی اجازت ضروری ہے کیونکہ ایسے اعمال میں بعض اوقات انسان عالم حیرت میں چلا جاتا ہے، جہاں سے اسے کوئی کامل ہی نکال سکتا ہے۔

اگر کسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی ہو اور میاں بیوی کو طلاق دینے تک پہنچ گیا ہو تو ایسی صورت میں کوئی تیسرا مددگار ہی یا قومی پڑھ کر ان دونوں کے درمیان صلح کراسکتا ہے۔ یہ مددگار میاں بیوی کے ماں باپ یا بہن بھائی ہو سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کو ایسی صورت حال کا سامنا ہو کہ اس کے بھائی یا بہن کا گھر اجڑ رہا ہو تو اسے چاہئے کہ یا قوی 707 مرتبہ 21 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ عمل ختم ہونے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کر کے سجدہ ریز ہو کر دونوں کے لیے اللہ کے حضور دعا کرے۔ ان شاء اللہ عمل کے پہلے دن سے ہی تعلقات میں خرابی کا عمل رک جائے گا اور مدت پوری ہونے پر فریقین میں صلح ہو جائے گی۔

قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اس دور میں جاد و عام ہو جائے گا۔ منفی قوتیں اور طاغوت لوگوں کے ذہنوں پر حاوی ہوتے چلے جائیں گے۔ دیکھا جائے تو آج یہ وقت آچکا ہے۔ اگر کسی شخص پر طاغوتی طاقت کا اثر ہو اور وہ علاج کرا کر تھک چکا ہو تو وہ اسم پاک یا قوی 2160 مرتبه روزانه اول و آخر گیاره مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن اس یقین کے ساتھ پڑھے کہ وہ حفاظت کے لیے سب سے بڑی طاقت یعنی اللہ سے رجوع کر رہا ہے۔ عمل ختم ہونے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور ایک سفید مربع کاغذ پر اسم پاک یا قوی درمیان میں لکھ کر چاروں کونوں میں اس کے موکل حمظا ئیل کا نام لکھے اوپر بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھے، اپنے گھر میں اسے لگا دے، پانی پر دم کر کے اپنے گھر والوں کو یا جس پر اثر ہو پلا دے۔ جب تک وہ تعویذ گھر میں لگا ر ہے گا طاغوتی طاقتیں تو دور کی بات شیطان بھی اس گھر میں داخل نہ ہو سکے گا۔ یہ عمل میرے نا نا پیر فضل شاہ قادری قلندری کا عطا کردہ ہے، آزمودہ ہے کبھی خطا ہوتے نہیں دیکھا۔

جس کو دشمن کا خوف ہو، مقابلہ کرنے کی طاقت نہ ہو وہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ گوشتہ تنہائی میں 777 مرتبہ یا قوی 70 دن دشمن سے نجات کا تصور کر کے پڑھے۔ اول تو دوران وظیفہ ہی وگر نہ عمل کے بعد نجات یقینی ہے۔ دشمن پر غلبے کی خبر سنے تو دو نفل شکرانہ ادا کر کے دشمن کی ہدایت کی دعا کرے۔

حصول قوت کا یہ عمل جسمانی و روحانی دونوں قوتوں کے لیے ہے۔ بیماری کے بعد جو کمزوری پیدا ہو گئی ہو اسے ختم کرنے کے لیے یا قوی انتہائی موزوں ہے۔ جو شخص جسمانی اور روحانی بالیدگی اور قوت کے حصول کے لیے اسم مبارک یا قوی کو پڑھنا چاہتا ہو تو وہ سب سے پہلے نماز کی پابندی کرے، بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے یا قوی کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ 21 دن تک پڑھے۔ تین دن انتظار کرے، تیسرے دن روزہ رکھے، اگر حسب منشاء نتائج حاصل نہ ہوں تو چوتھے دن دوبارہ اسی عمل کو کرے زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ دہرانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ راقم نے اس اسم کی مداومت کرنے والے کو دو مرتبہ سے زیادہ عمل کرتے نہیں دیکھا۔ کی طاقت نہ ہو وہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ گوشتہ تنہائی میں 777 مرتبہ یا قوی 70 دن دشمن سے نجات کا تصور کر کے پڑھے۔ اول تو دوران وظیفہ ہی وگر نہ عمل کے بعد نجات یقینی ہے۔ دشمن پر غلبے کی خبر سنے تو دو نفل شکرانہ ادا کر کے دشمن کی ہدایت کی دعا کرے۔

اس اسم کو کثرت سے پڑھنے سے بے پناہ روحانی قوت حاصل ہوتی ہے ایسے حضرات جو کسی روحانی سلسلے سے وابستہ ہوں انہیں چاہیے کہ اس اسم کو کم از کم 2100 مرتبہ روزانہ چار ماہ تک خلوص نیت سے پڑھیں ان شاء اللہ بے پناہ باطنی طاقت حاصل ہوگی

ایسی عورت جو حمل کی وجہ سے کمزوری ہو گئی ہو یا بچے کی پیدائش کے بعد جسم میں . طاقت نہ رہی ہو تو اس کا شوہر یا اس کا کوئی خونی رشتہ دار یا قوی 11 مرتبه روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی دم کر کے اس کو پلائے ۔ یہ عمل 7 یا 21 دن – تک جاری رکھے ۔ 7 یا 21 دن تک پانی پلانے سے اس کے حمل کی کمزوری دور ہو جائے ۔ گی، بچے کی پیدائش کے بعد کی کمزوری ختم اور طاقت بحال ہو جائے گی۔

اگر کسی کی دشمنی یا عداوت ہو اور وہ چاہتا ہو کہ دشمن کے ساتھ اس کی جنگ نہ ہو۔ دشمنی دوستی میں بدل جائے تو وہ اسم پاک یا قوی کو بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود . پاک کے ساتھ 2160 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ 40 دن پڑھنے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے۔ غریبوں میں کھانا تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اول تو عمل کے دوران ہی عداوت کا سلسلہ ختم ہو کر دوستی قائم ہو جائے گی وگرنہ 41 ویں دن ہر صورت میں اللہ تعالی ایسا . راستہ بنا دے گا کہ دونوں فریقین میں صلح ہو جائے۔

جس شخص میں مردانہ قوت کمزور ہو گئی ہو اس کے لیے اس سے اچھا عمل راقم الحروف نے ابھی تک نہیں دیکھا۔ ایسا شخص جو قوت باہ کی کمزوری کا شکار ہو وہ 11 باداموں کی گریاں لے ، ہر گری پر اول و آخر 8 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 126 مرتبہ یا قوی پڑھ کر دم کرے اور کھا لے۔ اس عمل کی معیاد 40 دن ہے۔ 40 دن میں ناصرف قوت بحال ہو جائے گی بلکہ وہ جو غذا کھائے گا وہ بھی اس کے جسم کے لیے مفید اور مقوی ہوگی۔ عمل ختم ہونے کے بعد عامل اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرے تعداد مقرر . نہیں ہے۔ ساری زندگی اس کے جسم میں کمزوری پیدا نہ ہوگی۔

اس اسم مبارک سے عارضہ نسیان کا علاج کیا جا سکتا ہے طریقہ علاج یہ ہے کہ صبح کی نماز کے بعد سے لے کر اشراق کے وقت تک 3000 بار با قوی کا ورد کرکے اللہ سے دعا کی جائے یہ ورد ہر جمعہ کو لگا تار سات جمعہ تک پڑھا جائے۔

جو اس کا عامل بننا چاہے وہ بعد از نماز عشاء قبلہ رخ بیٹھ کر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا قوی کو 7000 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ عمل کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کر کے بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ نقش یا ور دلوگوں کو دے سکتا ہے۔