اعمال اسماء الحسنیٰ

یا متعالی کے اعمال

الْمُتَعَالى

کائنات کی عظیم ترین ہستی اللہ کی ہے جو بھی اللہ کو اس صفت سے پکارتا ہے اللہ اسے دنیا میں بلند مرتبہ عطا کر دیتا ہے۔

اگر کوئی عورت اپنے حیض کے زمانے میں باوضو ہو کر 3000 مرتبہ یہ اسم پاک روزانہ پڑھے تو اسے حیض کی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔ 

اگر اخلاق باختہ اور خراب کردار کی حامل عورت اپنے ایام کے دوران اس اسم کو بکثرت ورد کرے تو ان شاء اللہ بری عادات سے چھٹکارا پائے گی۔

اس اسم مبارک کا بکثرت ذکر کرنے والے کی ان شاء اللہ مشکلات رفع ہونگی اور اس کا مرتبہ بلند ہوگا۔

اتوار کی رات آسمان کی طرف منہ کر کے اس اسم مبارک کو 3000 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے گا تو ان شاء اللہ قبول ہوگی۔

اگر حاکم یا افسران بالا کے سامنے جاتے وقت یہ اسم مبارک پڑھ کر جائے گا تو ان شاء اللہ غلبہ نصیب ہو گا۔ سات یوم تکروزانہ دشمن کی ہلاکت کے لئے پڑھنا مفید ہے۔