اعمال اسماء الحسنیٰ

یا مقدم کے اعمال

الْمُقَدِّمُ

 اللہ کی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دے سکتا ہے۔ اس اسم کا ورد رکھنے والا اللہ تعالی کا مطیع و فرماں بردار بن جاتا ہے اور اطاعت الہی میں اس کا نفس فرمانبردار ہو گا۔ اس اسم مبارک کو کثرت سے پڑھنے والا دشمنوں پر غالب رہتا ہے۔ اس اسم مبارک کو 9 مرتبہ شیرینی پر پڑھ کر اگر کسی کو کھلا دیا جائے تو ان شاء اللہ وہ شخص محبت کرنے لگے گا۔ غلط اور نا جائز مقاصد کے لئے یہ عمل کرنا حرام ہے اور سخت نقصان ہو گا۔ اس اسم کے ذاکر کو ملازمت میں بہت جلد ترقی حاصل ہوتی ہے اگر کسی شخص کے عہدے کی ترقی افسران بالا نے روک دی ہو تو اس صورت میں اسے چاہیے کہ اس اسم کو 184 مرتبہ روزانہ اکیس دن تک پڑھے ان شاء اللہ ترقی مل جائے گی۔