مبدی کے لغوی معنی نئی چیز کو وجود میں لانا اس کا ماخذ ابداء ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ مبدی ہے یعنی اس نے تمام اشیاء کو عدم سے وجود دیا ہے یا پیدا کیا ہے ہر چیز کی ہیت صورت اور بناوٹ جدا جدا ہے۔ اور پہلی مرتبہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے کسی کو بنا دیا ہے اس جیسا اس چیز کو پہلی مرتبہ کوئی نہیں بنا سکتا۔ چونکہ پہلے اس کا وجود نہ تھا اس لحاظ سے اسے مہدی کہتے ہیں۔ ہر چیز کا اس کی خلقت سے پہلے وجود نہ تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اسے پہلی مرتبہ وجود دیا ۔ یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہی ہے کہ وہ مخلوقات کو عدم سے وجود میں لاتا ہے اور اس تخلیق کو وہ جو شکل دیتا ہے اس سے پہلے اس جیسی شکل موجود نہیں ہوتی ۔ یہ اسم اپنے اندر معنی کا ایک سمندر لیے ہوئے ہے۔ تمام چیزیں، مخلوق، چرند، پرند، پہاڑ، دریا سمندر ، ریگستان نخلستان اس نے بنا دیئے جن سے انسان مستفیض ہوتا ہے۔ قرآن عظیم الشان میں اللہ تعالیٰ جل شانہ نے تین مخلوقات کا ذکر کیا ہے یعنی حضرت انسان، فرشتے اور جنات۔ انسان کو رہنے سہنے کے لیے جو ضروریات تھیں ان کو وہ عدم سے وجود میں لایا۔ انسان کو دنیا میں رہنے کے لیے پانی ، ہوا اور غذا چاہئے اور یہ تمام چیزیں اللہ تعالی عدم سے وجود میں لایا ہے اور انسان کو جبلت عطا فرمائی ہے۔ اسی طرح فرشتوں کو اطاعت عطا فرمائی ہے اور جنات کو کفایت ۔ ان سب کے رہنے سہنے کے لیے دنیا اس نے اپنی پیدا کردہ مخلوق کے حساب سے بنائی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جنات اس روئے زمین پر موجود ہیں حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ ان کی دنیا ہماری دنیا سے بالکل الگ ہے۔ ہاں چونکہ انھیں کفایت یعنی (Self sufficiency) جس سے مراد ہے کہ جنات اپنی جگہ اور اپنے رہن سہن کو اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں۔ اب رہ گئے فرشتے تو ان کی دنیا بھی الگ ہے اور وہ سب کے سب اطاعت سے بہرامند ہیں۔ وہ آسمانوں پر ہیں تو اللہ کے حکم سے چلتے ہیں۔ وہ زمین پر ہیں تو بھی وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع کسی کو سجدے کا حکم ہے تو وہ ہزاروں سال سے سجدے میں ہے۔ جو قیام میں ہیں وہ کئی ہزار سال سے قیام میں ہی ہیں۔ جو درود پاک پڑھ رہا ہے وہ ہزاروں سالوں سے درود پاک ہی پڑھ رہا ہے۔ خالق کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی مخلوقات کی تمام ضروریات کا خیال رکھے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ مبدی اور خالق ہے اس لیے اس نے اپنی تمام مخلوقات کی ضروریات کے حساب سے اور ان کی ماہیت کے حساب سے ان کو رہنے کی جگہ دی ، اور انھیں مختلف امور سوپنے ۔ قرآن عظیم الشان میں ایک جگہ پر آتا ہے کہ ہم نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ بہر حال اس پر جتنا بھی لکھا جائے کم ہے مبدی جلالی اسم ہے اور اس کے موکل کا نام ابدائیل ہے جس کے تحت 4 فرشتے ہیں اور ان چار فرشتوں کے ماتحت 56 صفیں ہیں اور ہر صف میں 56 فرشتے ہیں۔ اس اسم کے اعداد بھی 56 ہیں ۔ اس اسم کا ذاکر جب اس کا ذکر کرتا ہے تو اس پر جو حال وارد ہوتا ہے اس میں اس کے ذہن میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کا تصور ابھرتا ہے اور ذاکر اس اسم کی برکت سے اس ذات برحق پر بھروسہ کرنے لگتا ہے اور اس میں تو کل پیدا ہوتا ہے اور جب کسی میں تو کل پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس پر عنایات کی بارشیں برسا دیتا ہے۔ اس اسم کے فوائد حسب ذیل ہیں:
ایسا سالک روحانی جو اللہ تعالیٰ کے روحانی مشاہدات کو دیکھنا چا ہے تو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد اللہ کی رضا کیلئے 11000 مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کر دے۔ کچھ عرصے کے بعد اس پر پوشید و اسرار ظاہر ہونے لگیں گے ۔ اور اس پر بہت کی حکمت کی باتیں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا ہر کام میں اپنے اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اور ہر کام اور عمل کا آغاز کرنے میں مولا ہی کا تصور اس کے ذہن میں رہے گا تو توکل“ کرنا اس شخص کی عادت بن جائے گا۔ یہ تو تھی ایک اہل ڈیوٹی کی بات اس فقیر کے مشاہدات میں یہ بات آئی ہے۔ کہ یہ اسم مبارک مرض اٹھراء کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہے اگر کسی عورت کو اٹھراء کا مرض ہو تو اسے اسم کا نقش دیں اور وہ اپنے پاس رکھے اس کے علاوہ اس اسم کو روزانہ 1100 مرتبہ پڑھنا شروع کر دے ان شاء اللہ دوماہ کے اندر اندر اس کا مسئلہ حل ہو جائے گا.
جائیداد یعنی مکان دکان یا کارخانہ وغیرہ کا تعمیری کام خاصا مشکل ہے اکثر ان میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے تعمیری کام رک جاتا ہے۔ جو شخص بھی تعمیری کام کا آغاز کرے اسے چاہئے کہ کام کے آغاز سے 7 دن قبل اس اسم پاک کو 777 – مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء پڑھے اور اللہ کے حضور – اپنے کام کی دعا کرے۔ آٹھویں دن جب تعمیری کام شروع ہو تو پہلی اینٹ پر یا مبدی لکھ کر بنیادوں میں لگا دے۔ اور اللہ کے حضور دو نفل حاجت کے اسی تعمیراتی جگہ پر کسی پاک صاف جگہ پر مصلی بچھا کر ادا کرنے چاہئیں ان شاء اللہ اس عمل کے بعد ذاکر کا تعمیری کام رکے گا نہیں اور نہ صرف طے شدہ مدت سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا بلکہ ہر قسم کی کمی یا نقص سے پاک ہوگا۔ اس اسم کی برکت سے جب تعمیراتی کام مکمل ہو جائے تو ذاکر کو چاہئے کہ وہاں پر رہنے یا کام کرنے سے قبل 70 مساکین میں کھانا تقسیم کرے۔ 70 سے زیادہ ہو جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں، لیکن 70 سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کے بعد جو چیز بھی اس نے تعمیر کی ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کی حفاظت فرمائے گا۔
اگر کسی شخص کی بیوی کا حمل گر جاتا ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو 7 دن تک مرتبہ پڑھے اور حاملہ کے پیٹ پر ایک دائرہ شہادت کی انگلی سے بنائے اور 70 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ کر اس کے پیٹ پر دم کر دے اور پانی پر دم کر کے اسے پلا بھی دے۔ مسلسل 7 دن یہ عمل کرنے کے سے اس اسم پاک کی برکت سے نہ صرف حمل محفوظ رہے گا بلکہ بچہ بھی صیح سلامت پیدا ہو گا۔ بچے کی پیدائش میں عورت کو سہولت اور آسانی ہوگی ۔ آج کل دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ خواتین زچگی کے دوران بے شمار تکالیف کا شکار ہو جاتی ہیں اور پھر ڈاکٹر حضرات آپریشن سے بچے کو پیدا کرتے ہیں۔ بعض خواتین کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ بعض کی شوگر بڑھ جاتی ہے لیکن یہ دھوئی ہے اور ناز ہے اس ذات برحق کے نام پر کہ جو شخض مندرجہ بالا عمل کو کرے گا اس کی بیوی کو زچگی کے دوران کسی طرح کی کوئی بھی پیچیدگی پیدا نہیں ہوگی ۔
اگر کسی کی خواہش ہو کہ اس کے ہاں نیک اور صالح بیٹا ہو تو اسے چاہئے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرنے سے پہلے اس اسم پاک کی ایک تسبیح اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور اگر بیوی کی بھی وہی خواہش ہو جو شوہر کی ہے تو بیوی کو بھی پڑھنا چاہئے ۔ اس کے بعد میاں بیوی اپنے اوپر چادر ڈال کر صحبت کریں۔ ان شاء اللہ اس اسم پاک کی برکت سے نیک اور صالح بیٹا پیدا ہو گا۔ حمل ٹھہرنے کے بعد بچے کی پیدائش تک عورت کو چاہئے کہ وہ ظہر اور عصر کے درمیان اس اسم پاک کو پڑھتی رہے۔ میرے نانا پیر فضل شاه قادری قلندری المعروف سائیں روڈ اوالی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں۔ کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں اس عمل کو خالی جاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اور یہ بھی کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے نقش و نگار انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ اگر اس کا نقش بیوی کے دائیں ہاتھ پر یا گلے میں ڈال دیا جائے اور پیدائش کے بعد اس نقش کو بچے کے گلے میں ڈال دیا جائے تو دونوں کی سلامتی رہتی ہے۔ اس اسم پاک کا نقش ماں اور بچے کی اپنے خاص فضل سے حفاظت کرتا ہے۔
بعض خواتین اٹھرا کا شکار ہو جاتی ہیں اگر بحیثیت معالج بات کروں تو کوئی نہ کوئی وجہ نکل آتی ہیں۔ اگر ایک عامل کی صورت میں بات کروں تو اٹھرا کی وجہ کوئی بھی ہو اس اسم پاک کی مداومت کرنے سے اٹھرا کا مرض جاتا رہتا ہے۔ اگر کسی عورت کو اٹھرا کا مرض لاحق ہو تو اسے چاہئے کہ اس مبارک اور پاک اسم کا نقش اپنے گلے میں ڈالے اور حمل کی صورت میں بچے کی پیدائش تک روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے ان شاء اللہ اس کا حمل نہیں گرے گا اس کے یہاں بچہ پیدا ہوگا جو حیح و سالم اور تندرست ہوگا ۔ اور یہ بچہ اس بات کی دلیل ہو گا کہ اس عورت کا مرض ختم ہو گیا ہے اٹھرا کے مریض اس عمل کو پورے یقین کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
ایسا سالک روحانی جو اللہ تعالیٰ کے روحانی مشاہدات کو دیکھنا چا ہے تو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد اللہ کی رضا کیلئے 11000 مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کر دے۔ کچھ عرصے کے بعد اس پر پوشید و اسرار ظاہر ہونے لگیں گے ۔ اور اس پر بہت کی حکمت کی باتیں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا ہر کام میں اپنے اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اور ہر کام اور عمل کا آغاز کرنے میں مولا ہی کا تصور اس کے ذہن میں رہے گا تو توکل“ کرنا اس شخص کی عادت بن جائے گا۔ یہ تو تھی ایک اہل ڈیوٹی کی بات اس فقیر کے مشاہدات میں یہ بات آئی ہے۔ کہ یہ اسم مبارک مرض اٹھراء کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہے اگر کسی عورت کو اٹھراء کا مرض ہو تو اسے اسم کا نقش دیں اور وہ اپنے پاس رکھے اس کے علاوہ اس اسم کو روزانہ 1100 مرتبہ پڑھنا شروع کر دے ان شاء اللہ دوماہ کے اندر اندر اس کا مسئلہ حل ہو جائے گا.
مردوں میں اگر کمی پائی جائے اور اس کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرتا ہو تو ایسے مرد کو چاہئے کہ وہ 40 دن اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4100 مرتبہ روزانہ پڑھے ۔ 40 دن پورے ہونے کے بعد دو نفل نماز شکرانہ ادا کرے اور کوئی میٹھی چیز بچوں ں میں تقسیم کرے اور جب بیوی سے صحبت کرے تو اپنے گلے میں یا باز و پر اس اسم پاک کا نقش اور بیوی کو بھی یہی نقش دے کر کرے۔ ان شاء اللہ بہت جلد میاں بیوی گوہر مراد حاصل ہوگا ۔ جب بیوی کا حمل ٹھہر جائے تو شوہر کو چاہئے کہ جب تک بچہ پیدا . نہیں ہو جاتا روزانہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 101 مرتبہ پڑھے۔ اس کا پانی دم کرے اور بیوی کے پیٹ پر پھونک مارے دم کیا ہوا پانی آدھا خود پی لے اور آدھا اپنی بیوی کو پلا دے ان شاء اللہ اس عمل سے شوہر کا مرض بھی جاتا رہے گا اور اس کے یہاں نیک اور صالح اولاد پیدا ہوگی ۔
ایسا طالب صادق جو اللہ تعالیٰ جل شانہ کے روحانی مشاہدات کو دیکھنا چاہتا ہو اور ایسا وہ صرف اس لیے کرنا چاہتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ جل شانہ قرب حاصل کر سکے اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء 7000 مرتبہ 70 دن تک پڑھے۔ کچھ ہی عرصے بعد اس پر پوشیدہ اسرار کھلنے لگیں گے تہ تکہ اور بہت سی حکمت کی باتیں ظاہر ہوں گی ویسے تو یہ عمل وہی شخص کر سکتا ہے جو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو لیکن احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اس عمل کو کرتے ہوئے جو روحانی انکشافات ہوں انھیں اپنی ذات تک محدود رکھے وگرنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ اس اسم پاک کو اگر اس منزل کے حصول کے لیے پڑھا جائے تو اپنے مرشد سے یا کسی کامل انسان سے اس کی اجازت طلب کر لینی چاہئے وگرنہ اسرار الہی جب کھلتے ہیں تو ان میں ایک مقام ایسا بھی آتا ہے کہ انسان کی عقل دم بخود ہو جاتی ہے اور یہ ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں عامل ساری زندگی کے لیے قید بھی ہو سکتا ہے اس مقام سے اسے نکالنے کے لیے کسی کامل انسان اور کامل ہاتھ کی ضرورت ہے۔ وگرنہ اس کا یہ کام ادھورا ہی رہ جائے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی ذہنی صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہو جائے ۔ لہذا اس عمل کو کرنے سے پہلے کسی نیک ہستی سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے وگرنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ آپ مزید فرماتے ہیں کہ اسرار الہیہ اور انکشافات روحانی جب انسان پر کھلتے ہیں تو اس کی عقل رخصت ہو جاتی ہے اور جب عقل رخصت ہو جائے تو مقام حیرت آ جاتا ہے اور مقام حیرت وہ جگہ ہے جہاں سے فقیر نے بہت سے لوگوں کو اپنی منزل سے گرتے ہوئے دیکھا ہے اور انھیں دنیا کا تماشا بنتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ پس جو بھی اس عمل کو کرے وہ کسی نہ کسی سے وابستگی رکھتا ہوں تعلق رکھتا ہو ، کسی کا مرید ہو یا طالب اسے اس عمل کی مکمل اجازت ہے۔ عام آدمی اس کی پر اسرارپیچیدگیوں اور باریکیوں کو سمجھ نہیں پاتا اور بھٹک جاتا ہے۔

جو شخص اس اسم پاک کا عامل بننا چاہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اس اسم پاک کی زکوۃ ادا کرے جو کہ تعداد میں پانچ لاکھ مرتبہ ہے۔ اس حساب سے روزانہ 12500 مرتبہ پڑھنا بنتا ہے۔ عامل بننے کے لیے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 12500 مرتبہ 40 دن تک بلاناغہ پڑھے جب مدت پوری ہو جائے تو بعد از نماز عشاء ایک تسبیح روزانہ کا معمول بنالے۔ 41 ویں دن دو نفل شکرانے کے ادا کرے اس کے بعد وہ ان تمام مندرجہ بالا فوائد کے لیے دوسروں کو اس اسم پاک کے پڑھنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ اس کا نقش ان کے معاملات درست کر سکتا ہے۔