متین کے لغوی معنی قوی سے ملتے جلتے ہیں۔ قوی کا مطلب ہے وہ ہستی جو سب سے زیادہ طاقت والی اور برتر ہے اور متین کے لغوی معنی ہیں وہ ہستی جس کی قوت عروج پر ہو۔ جس کی قوت کو کبھی زوال نہ ہوا کثر مقامات پر قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی نے قومی اور متین کو اکٹھا استعمال کیا ہے۔ قوی کا مطلب ایسی قوت والا جس کی برابری کوئی نہ کر سکتا ہو اور متین کا مطلب کہ جب وہ طاقت کا استعمال کرے تو اس کی قوت کا وہ عروج ہو اور وہ کمال ہو کہ کوئی ہستی کوئی شے کوئی مخلوق اس کمال کی گرد کو بھی نہ چھو سکے۔ طاقت میں اتنا مضبوط کہ اس کے مقابلے میں ہر طاقت کم ہو۔ لیکن اس میں ایک بار یک نقطہ پنہاں ہے۔ قومی اور متین کو یکجا استعمال کرنا اللہ تعالیٰ کی ایک اور حکمت سے پردہ اٹھاتا ہے کہ وہ ذات جس کی قوت کی برابری کوئی نہیں کر سکتا اور اس کی قوت اپنے عروج پر ہوتی ہے جب وہ اسے استعمال کرتا ہے اور پھر دنیا کی تمام قوتیں اس کے سامنے دم توڑ دیتی ہیں۔ لیکن قوت کا استعمال وہ صرف اس وقت کرتا ہے جب انتہائی ناگزیر ہو یعنی قوت کا استعمال متانت کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ صفت صرف اللہ کی ہی ہے کہ جب وہ اپنی قوت کا استعمال کرنے پر آئے تو کوئی بھی دوسرا رو کنے والا نہ ہو اور اس کی طاقت میں کسی طرح کا کوئی ضعف نہ آئے ۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت میں زبردست قوت کا مظاہرہ کرتا ہے اس لئے اسے متعین کہا جاتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اس کے اعداد 500 ہیں اور اس کے مقرب فرشتے کا نام حرفائیل ہے۔ جس کے تحت 4 افسر فرشتے ہیں اور ان میں سے ہر افسر فرشتے کے پاس 500 صفیں ہیں اور ہر صف میں 500 فرشتے ہیں۔
متین کا مطلب کمال قوت والا ہے۔ یعنی طاقت میں اتنا مضبوط ہو کہ اس کے مقابلے میں ہر دوسری چیز کم ہو جائے ۔ ایسے بچے جو اپنے بچپن میں چلنے پھرنے کی عمر کو پہنچ کر پھر بھی نہ چلیں تو انہیں یہ اسم 4100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر گیارہ دن تک پانی دم کر کے پلائیں ان شاء اللہ بچہ چلنے پھرنے لگے گا۔
ایسے بچے جو چلنے پھرنے کی عمر میں پہنچ کر بھی نہ چلیں وجہ چاہے کچھ بھی ہو تو ایسے بچوں کو اس اسم مبارک کو روزانہ اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک کے ساتھ 500 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے 21 دن تک پلائیں ان شاء اللہ بچہ چلنے پھرنے لگے گا۔ اگر یہی عمل 11 دن تک زیتون کے تیل پر دم کر کے بچے کے جسم پر اچھی طرح مالش کی جائے تو بھی یہی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالٰی کے حکم سے بچہ چلنے پھرنا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر کسی عورت کو بچہ ہونے کے بعد دودھ نہ آئے یاکسی وقت بچے کو پلانے کیلئے دودھ کم ہو تو اس صورت میں اس اسم کو وہ خود یا کوئی دوسرا 5000 مرتبہ پڑھ کرپانی دم کر کے پلائے اور گیارہ روز تک یہ عمل کرے ان شاء اللہ دودھ پورا ہو جائے گا
بعض لوگ اپنے ارادوں میں ناپختگی کی وجہ سے اپنی منزل مقصود کو نہیں پاسکتے اور ان کے ارادے کی یہ کمزوری انہیں ہمیشہ ناکامی سے دوچار کرتی ہے۔ اصل میں کسی شخص کے ارادے کا مضبوط نہ ہونا اس کی فطرت نہیں عادت ہے اور عادت کو بدلا جا سکتا ہے۔ ایسا شخص خود اپنے اس فعل کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے اور بعض اوقات ان تمام معاملات . کو تقدیر کا رونا رو کر بات مقدر پر ڈال دیتا ہے۔ اصل میں ارادے کی ناپختگی انسان کی کمزوری ہے۔ ارادے کی ناپختگی کا شکار انسان کو چاہئے کہ بعد از نماز عشاء وتروں سے فارغ ہو کر اس اسم پاک کو 500 مرتبہ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 41 دن پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر 2 نفل شکرانے کے ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے ایسا کرنے سے ان شاء اللہ ارادے کی نا پختگی ختم ہو کر ارادے میں مضبوط کی شکل اختیار کرلے گی ۔ جب ارادے مضبوط ہوں تو منزل قدم چومتی ہے۔
جناب امام علی بوئی فرماتے ہیں کہ کوئی ایسا کام جو بہت مشکل ہو اور اسے کرنے کی تمام تدابیر نا کام ہوگئی ہوں تو اس اسم پاک کی مداومت کرنے سے وہ مشکل کام آسان ہو جاتا ہے۔ ایسی کوئی مشکل یا مہم اگر کسی شخص کو در پیش ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم مبارک کو 707 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 دن تک پڑھے۔ اول تو پہلے دن سے ہی راہیں کھلنا ہونا شروع ہو جائیں گی۔ مشکلات میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ وگرنہ عمل پورا ہونے کے بعد وہ کام انتہائی آسان ہو کر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرآن عظیم الشان میں اللہ تعالیٰ جل شانہ نے سورۃ الم نشرح میں یہ کہا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ یقیناً ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔یعنی ایک ہی بات کو دوبارہ اللہ تعالیٰ جل شانہ نے بیان فرمایا ہے جس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ شانہ چاہتے ہیں کہ انسان مشکلات میں اللہ کی عظمت کو نہ بھول جائے اور اسے یادر ہے کہ اس کے پروردگار نے اس کے خالق نے اس کے مالک نے اپنی کتاب میں یہ کہہ دیا ہے کہ مشکلات ہمیشہ رہنے کے لئے نہیں ہیں۔ ان کے بعد آسانی کا آنا فطری عمل ہے۔ چونکہ اس کا حکم اللہ تعالیٰ جل شانہ نے دے دیا ہے لہذا جب بھی انسان مشکل میں ہو اسے یا متین کا ورد بلا حساب کرنا چاہئے ۔ یہاں تک کہ اس کی مشکلات آسان ہو جائیں۔ انسان اگر بہت مشکل میں ہو اور مشکل کے حل ہونے کی کوئی دنیاوی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر قبلہ رخ ہو کر اس اسم پاک کو بلا تعداد اس وقت تک پڑھتار ہے جب تک سورج نہ نکل آئے ۔ ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں ایسے شخص کی مشکل آسان ہو جائے گی۔ کسی بھی شخص کو مشکل سے نکلنے کے لئے 21 دن سے زیادہ نہیں لگے
کسی شخص کو مہربان کرنا ہو اور شک ہو کہ وہ شخص مہربان نہ ہوگا۔ اس کی نامہربانی سے نقصان کا احتمال ہو تو چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 500 مرتبہ پڑھ کر میوہ یا کسی شیرینی پر دم کرے۔ موقع ملتے ہی اس شخص کو پیش کر دے۔ جونہی وہ میوہ یا شیرینی کھائے ، مہربان ہو اور کھلانے والے کے گن گانے لگے۔
اگر کسی شخص کو کسی حاکم سے یا دنیاوی اعتبار سے کسی اعلیٰ مرتبے کے حامل شخص سے کوئی کام ہو اور وہ چاہتا ہو کہ حاکم یا اعلیٰ مرتبے پر فائز شخصیت کے دل میں اس کی ہیبت بیٹھ جائے اور وہ بلا چوں و چراں اس کی بات کو تسلیم کرلے تو چاہئے کہ اتوار کے دن صبح نماز کے بعد 1360 مرتبہ پڑھ کر اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس شخص کا تصور کرے۔ اور اللہ تعالیٰ کے حضور اس شخص کی تسخیر کی دعا کرے۔ دوسرے دن یعنی پیر کے دن اس شخص سے ملاقات کرے یقینی طور پر جب ملاقات ہو گی تو ملاقات کرنے والے کے دل میں اس شخص کے لئے ہیبت اور عزت پیدا ہو گی اور وہ اس کے ہر جائز کام کو کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ اس عمل سے ہر مشکل مہم سر ہو جاتی ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ یہ یقین کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے انسان کو ہر مشکل سے نکال لیتا ہے۔
5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 500 مرتبہ پڑھ کر میوہ یا کسی شیرینی پر دم کرے۔ موقع ملتے ہی اس شخص کو پیش کر دے۔ جونہی وہ میوہ یا شیرینی کھائے ، مہربان ہو اور کھلانے والے کے گن گانے لگے۔
بعض عورتوں کے بچہ پیدا ہونے کے بعد دودھ نہیں آتا یا بچے کی ضرورت کے مطابق دودھ کم ہوتا ہے۔ ایسے مقصد کے لئے چاہئے کہ وہ عورت یا اس کا میاں اس اسم پاک کو 11 دن 500 مرتبہ پڑھ کر اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے عورت کو پلائے ان شاء اللہ دودھ کی کمی دور ہو جائے گی۔
یہ اسم پاک بچے کو دودھ چھڑانے میں بہت مجرب ہے جس عورت نے اپنے بچے کا دودھ چھڑانا ہو تو اسے چاہئے وہ اپنا دودھ چھڑا کر بھینس کے دودھ پر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 11 مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بچے کو پلائے ان شاء اللہ 11 دن یہ عمل کرنے سے بچہ دودھ چھڑانے سے بالکل تنگ نہ کرے گا اور نہ ہی بے صبرا ہو گا ۔
یہ عمل ان مخفی عملوں میں سے ہے جس کی اجازت دیتے ہوئے بہت کامل حضرات بھی گھبراتے ہیں کیونکہ انصاف صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی کر سکتی ہے۔ یہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ اگر کسی نے کسی کو درد دیا ہے تو شریعت کی روح سے وہ بھی اسے اتنا درد دے سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ درد کی شدت ناپنے والا آلہ ابھی تک ایجاد نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی اس کی شدت ناپ سکتا ہے۔ لہذا کسی کو درد دینے سے بہتر ہے کہ معاملہ اللہ تعالیٰ جل شانہ پر چھوڑ دیا جائے۔ اس عمل کو کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہے جب دشمن کفار ہوں اور ایک مسلمان ان میں گھرا ہوا ہو۔ کفار اس پر طرح طرح کے ظلم ڈھاتے ہوں اور اذیتیں دیتے ہوں۔ ایسے شخص کو عمل کرنے کی اجازت ہے۔ لیکن کسی مسلمان کے لئے اس عمل کو کرنے کے لیے اگر اہل طریقت میں سے ہے تو اپنے پیر و مرشد سے، اور اگر اہل طریقت میں سے نہیں ہے تو کسی بھی نیک انسان سے اجازت طلب کرنی چاہئے۔ جس دشمن کو تباہ و برباد کرنا ہوا ایک سفید کاغذ پر اس کا نام لکھے۔ اس کے چاروں کونوں میں اس اسم کے موکل کا نام لکھے اور نیچے یہ لکھے کہ دشمن تباہ و برباد ہو اس کا غذ کو اپنے داہنے ہاتھ میں پکڑ کر اس اسم مبارک کو 2500 مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ یاد رہے کہ کاغذ پر دشمن کا نام لکھتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں کھنی۔ اس کاغذ پر عمل مسلسل 40 دن کرنا ہے۔ ہر دن جب عمل کرے تو کاغذ پر پھونک مارے اور اس کو باحفاظت کہیں رکھ دے۔ دوسرے دن پھر یہی عمل دہرائے یہاں تک کہ 40 دن پورے ہو جائیں تو قرآن پاک کو لے اور اس کاغذ کو سورۃ لہب کے درمیان رکھ کر قرآن پاک کو بند کر دے 41 ویں دن سے اس دشمن کے تباہ و برباد ہونے کی خبریں آنے لگ جائیں گی۔ اگر دشمن پر رحم آ جائے تو کاغذ کو قرآن پاک میں سے نکال لے وگرنہ کاغذ کو قرآن پاک میں ہی رکھے۔ ان شاء اللہ اس عمل سے دشمن تباہ و برباد ہو گا۔ اس عمل کو کسی بھی مسلمان کے لئے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ صرف ان لوگوں کے لئے کیا جا سکتا ہے جو مسلمانوں کو یا مسلمان کو کفر کے زور پر تنگ کرتے ہوں۔
جو اس اسم پاک کا عامل بنا چاہے اسے اپنے اللہ سے وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔ اس اسم پاک کا عامل بننے کے لیے 40 دن کے لئے خلوت اختیار کرے۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا پکا کر کھائے، بے وضو نہ رہے، پیاز اور 4500 بد بودار چیزوں کا استعمال نہ کرے۔ قبلہ رخ بیٹھ کر روزانہ مرتبہ اس اسم پا پاک کو اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک پڑھے۔ 40 دن مکمل ہونے پر 3 دن تک یا قوی یا قادر 313 مرتبہ 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ اس کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے۔ غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ روزانہ اس کی ایک تسبیح کرے۔ اس کے بعد وہ مندرجہ بالا فوائد کے لئے لوگوں کو درد اور نقش دے سکتا ہے۔