اعمال اسماء الحسنیٰ

یا جلیل کے اعمال

الجلیل

 اللہ تعالیٰ کی شان اپنے ذاتی کمالات کی بناء پر جامع اور اکمل ہے اور اپنی صفات میں ہر لحاظ سےکامل اور عظیم ہے۔ اسم جمال اور جلال کی خوبیاں بیک وقت موجود ہیں اس لیے اسے جلیل کہا جاتا ہے۔

اگر کوئی یہ چاہے کہ اسے عبادت میں حلاوت اور یکسوئی حاصل ہو اور عبادت کرنے میں سرور اور سکون نصیب ہو تو ہر نماز کے بعد اس نیت سے 7 مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے ان شاء اللہ تعالی اسے سکون قلبی کی دولت میسر ہو گی۔