ہے جو بے عیب ہو، جس میں تمام صفات اپنی معراج کو پہنچی ہوں، غنی ہو تو ایسا کہ پوری کائنات میں کوئی اور ہستی ایسی نہ ہو۔ اس میں وہ صفتیں موجود ہوں جو کسی اور میں نہ ہوں۔ وہ جو پیدا کرتا ہے ، موت دیتا ہے اور پھر زندگی عطا کرتا ہے، اگر ان تمام صفات کولیا جائے تو اللہ کے سوا کا ئنات میں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم الشان میں فرمایا ہے کہ اے ایمان والو! میری صفت بیان کیا کرو کہ میں تمہارا خالق ہوں، میں تمہارا مالک ہوں، میں نے ہی تمہیں زندگی دی ہے اور میں نے ہی تمہارےرہنے کے لیے اس زمین پر وہ تمام چیزیں پیدا کر دی ہیں جن کی تمہیں ضرورت ہے۔ سورج نکلتا ہے تو میرے حکم سے، بارش ہوتی ہے تو میرے حکم سے، گرمی آتی ہے تو میرے حکم سے سردی آتی ہے تو میرے حکم سے ، پھل، پھول اور اناج پیدا ہوتا ہے تو میرے حکم سے، فضا میں آکسیجن ہے، زمین میں پانی ہے۔ یہ وہ نعمتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہیں۔ وہ فرماتا ہے کہ تم میری کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ ثابت ہوا کہ سوائے اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات کے کوئی بھی حمد کے لائق نہیں۔ اس لیے انسانوں پر فرض ہے کہ وہ اس حمید ذات کی حمد و ثناء میں مصروف رہیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ یہ اسم جمالی ہے، اس کے اعداد 62 ہیں اور اس کے مقرب فرشتے کا نام حمظا ئیل ہے جس کے تحت 4 مقرب فرشتے ہیں اور ہر ایک فرشتہ 62 صفوں کا افسر ہے اور ہر صف میں 62 فرشتے ہیں۔ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتا ہے تو یہ مقربین ملائکہ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اس اسم کے ذاکر کا ذکر کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں اے دونوں جہانوں کے رب ، اے خالق و مالک فلاں بن فلاں تیری حمد و ثنا کر رہا ہے، ہمیں اذن دے کہ ہم آپ کی حمد و ثنا کرنے کے صلے میں اس شخص کی مشکلات آسان کر دیں، اس کے معاملات درست کر دیں اور اس اسے راہ راست دکھا دیں۔
حمید حمد سے مشتق ہے چونکہ حمد کے لائق صرف وہی ذات ہے اس لیے اسے حمید کہا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات بات پر گالیاں دیتے ہیں اور مخش گوئی کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا علاج یہ ہے کہ اس اسم کو 99 مرتبہ پڑھیں اور 99 مرتبہ کورے پیالے میں لکھیں۔ اور پھر اس میں پانی ڈال کر پلائیں انشاء اللہ وہ گالی دینا چھوڑ دے گا۔ اور بد کلامی سے نجات پائے گا۔ اگر کوئی سخت زبان دراز ہو اور ہر وقت نفش گوئی کرتا رہتا ہو خاوند ہو، بیوی ہو، یا اولاد ہو تو ان کی ان حرکات پر قابو پانا کے لئے یہ اسم مبارک
یہ عمل بری عادات مثلاً شراب ، نشہ، جوا، چوری جھوٹ جیسی بری عادات چھڑانے کے لیے انتہائی مجرب ہے۔ جن لوگوں میں یہ برائیاں ہوں اور ان کی عادت چھڑانی ہو تو چاہئے کہ یا حمید کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 620 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے 41 دن پلائیں۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ کے حکم سے اس کی بری عادت ہمیشہ کے لیے اس کا پیچھا چھوڑ دے گی۔
جس شخص کی اولادنا فرمان ہو، اس کا حکم نہ مانتی ہوتو وہ اسم پاک یا حمید کو 21 دن تک 777 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اپنی اولادکو ان کے علم میں لائے بغیر پلا دے۔ بچوں میں انتہائی اچھی تبدیلی پیدا ہوگی۔
اخلاق حمیدہ کا پیدا ہونا بھی یا حمید سے منسوب ہے۔ اس اسم پاک کو کثرت سے پڑھنے والے انسان کے اندر سچائی، اعمال میں اخلاص، نیک نیتی ، عبادت میں خشوع و خضوع، دل میں نرمی اور کردار میں عظمت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ زبان ہمیشہ گالی گلوچ سے پاک رہتی ہے۔ لوگ اس کے اخلاق کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ جو شخص نماز کے فجر کے بعد اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح یا حمید کی پڑھے تو تمام لوگ اس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور دشمن بھی نظر نیچی کر کے ادب سے گزر جاتا ہے۔
جو شخص تسخیر خلق کرنا چاہے وہ یا حمید کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ 110 دن تک پڑھے۔ ان شاء اللہ حسب منشا تسخیر خلائق ہوگی ۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ یا حمید پڑھنے والے سے اللہ تعالیٰ کی محبت اور حب پیدا ہونا لازمی امر ہے۔ اس اسم کا کمال یہ بھی ہے کہ جو شخص حضور نبی کریم کی زیارت کرنا چاہتا ہو اور ان سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا چاہتا ہو وہ یا حمید کو 260 دن بعد از نماز عشاء 6200 مرتبه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ ان شاء اللہ نہ صرف حضور نبی کریم کی زیارت ہو گی بلکہ حضور سے محبت کا بے پناہ جذبہ بھی پیدا ہو جائے گا۔ راقم الحروف شاہد ہے کہ جس نے بھی یہ عمل کیا اس کو سر کار دو جہاں کی زیارت نصیب ہوئی۔
بعض لوگ دوران گفتگو اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر فحش گوئی کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا علاج یہ ہے کہ مٹی کے ایک کٹورے پر یا حمید بسم اللہ شریف کے ساتھ 99 مرتبہ لکھا جائے اور 99 مرتبہ ہی پڑھ کر اس پر دم کیا جائے ۔ ان شاء اللہ 21 دن تک یہ عمل کرنے سے وہ بد کلامی اور فحش گوئی سے باز آ جائے گا۔ اس عمل کی تاثیر اتنی تیز ہے کہ اگر ایک مرتبہ بھی ایسے شخص کو پانی پلا دیا جائے تو بھی اس پر ایسا ہی اثر ہوتا ہے۔
جو شخص اللہ کے راستے پر چلنا چاہتا ہو اور بزرگی کی صفت حاصل کرنا چاہتا ہو اور اپنا ظاہر اور باطن ایک کرنا چاہتا ہو، چاہے کہ اللہ اس کے گناہ معاف فرمادے تو وہ اسم پاک یا حمید 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 دن تک پڑھے۔ اس کے بعد اسم پاک یا حمید کو بلا تعداد پڑھتا ر ہے۔ اس شخص میں اس پاک نام کے صدقے وہ تمام اوصاف پیدا ہو جائیں گے جن کا تعلق بزرگی سے ہوتا ہے، اس کا ظاہر باطن ایک ہو، لوگ اس کا احترام کریں گے اور کوئی اذیت دینے کی کوشش کرے تو نا کام ہو جائے گا۔
اللہ سب کا ولی ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ کسی کو دوست مان لے یا کسی کی بھی دوستی قبول کرلے۔ جو شخص چاہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اسے دوست بنالے تو وہ اسم پاک یا حمید اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ فجر اور 1100 مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے جب تک اسے یہ پتہ نہ چل جائے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے دوست بنا لیا ہے۔ یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے تمام وظائف جن کا تعلق اللہ کی ذات سے ہو ان میں عمل کی کوئی مدت نہیں ہوتی ۔ اللہ چاہے تو پہلے دن راضی ہو جائے اور اس کی عبادت قبول فرمالے۔ اسے دوست بنالے۔ نہ چاہے تو ساری عمر کی عبادت بھی قبول نہ فرمائے۔ لیکن جب بھی وظیفہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ کے بارے میں خوش گمانی رکھ کر شروع کیا جائے ۔ جو شخص سچے دل سے اللہ تعالی سے دوستی کرنا چاہتا ہو وہ مستقل مزاجی سے عمل کرتا رہے۔
اگر کوئی چاہے کہ وہ اللہ کی مرضی سے غنی ہو جائے اور اسے دولت ملے ۔ وہ اسم پاک یا یا حمید 707 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 7 ماہ تک پڑھے۔ تو غیب سے رزق کے اسباب پیدا ہوں گے اور وہ بے پناہ دولت کا مالک ہو جائے گا۔ اس کے دولت مند ہونے میں ایک خاصیت یہ بھی ہو گی کہ اس کی دولت کو کوئی چرا نہ سکے گا۔
عمل کوئی شخص سرداری حاصل کرنے کا خواہش مند ہو تو وہ اسم پاک یا حمید کو گوشہ خلوت میں بیٹھ کر اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 2100 مرتبہ 210 دن پڑھے۔ ختم ہونے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ مقررہ مدت سے پہلے ہی سرداری مل جائے گی۔ لوگ اس کی عزت کریں گے اور لوگوں کے لیے بہترین سردار ثابت ہوگا عمل کی میعاد کو پورا کرنا ضروری ہے۔
جو شخص مندرجہ بالا تمام صفات سے آراستہ ہونا چاہے اور ان صفات کے حصول کے لیے اس کے دل میں مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ پنہاں ہو تو وہ یا حمید کو گوشہ خلوت میں بیٹھ کر 5000 مرتبہ روزانہ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ عمل ختم ہونے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور غریبوں میں رزق تقسیم کرے۔ تین دن تک روزہ رکھے اور چوتھے دن پھر غربا اور مساکین میں کھانا تقسیم کرے۔ بعد از نماز عشاء دو نفل حاجت ادا کرنے کے بعد اللہ کے حضور اسم پاک یا حمید کے تمام فوائد کے حصول کے لیے دعا کرے تو ان شاء اللہ اگلے ہی دن سے اس میں تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی اور اسے اس اسم پاک کے تمام فوائد حاصل ہو جائیں گے۔
جو شخص اسم پاک یا حمید کا عامل بننا چاہے تا کہ وہ درج بالا فوائد نا صرف خود حاصل کرے بلکہ لوگوں تک بھی پہنچائے تو وہ اسم پاک یا حمید کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 6100 مرتبہ روزانہ پڑھے اور اس کی مداومت 40 یوم تک کرے۔ 40 دن عمل کرنے کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور شیرینی بچوں میں تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ اس قابل ہو جائے گا کہ درج بالا فوائد کے لئے لوگوں کو اسم پاک یا حمید کا ورد کرنے کی اجازت دے یا اس کا نقش بنا کر لوگوں کو دے۔ نقش عرق گلاب اور زعفران سے لکھا جائے اور نقش دینے والے کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ اسے پینے سے پہلے دو نفل حاجت ادا کرے اور اس کے بعد پی لے۔ یہ وظیفہ عامل کو نا صرف عزت دلاتا ہے بلکہ اسے غیب سے رزق بھی ملنے لگتا ہے اور وہ کسی کا محتاج نہیں رہتا۔