اعمال اسماء الحسنیٰ

یا آخر کے اعمال

الاخِرُ

قیامت کے دن جب ہر شے فنا اور ختم ہو جائے گی تو آخر میں اللہ کی ذات ہی باقی رہے گی ۔ یہ اسم مبارک بھی یرقان کے علاج کیلئے بہت مفید ہے لہذا جب بھی کسی کو یر قان ہو جائے تو اس اسم کو ۴۱۰۰ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں اور سات روز تک یہ عمل کریں انشاء اللہ یر قان سے شفایابی ہوگی ۔

س اسم مبارک کا ورد 1000 مرتبہ روزانہ کرنے والے کے دل سے ان شاء اللہ غیر اللہ کی محبت دور ہو جائے گی اور اُس سے نیک اعمال سرزد ہوں گے ۔

اس اسم مبارک کو 100 مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھنے والا بتدریج نیک اعمال میں بہتری پائیگا۔ اگرکسی جگہ جانے پر اس اسم مبارک کا در در کھے تو وہاں پر عزت و توقیر پائے گا اور اسکے دشمن دفع ہوں گے.