روحانیات زیارات کے اعمال

عجائبات روحانی کا مشاہدہ کرنے کے لئے

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عجائبات روحانی کا مشاہدہ کرے تا کہ وہ حقیقت کو پاسکے اسے ہرگز یہ گمان نہ ہو کہ وہ اس عمل سے جب اسرار الہی سے روشناس ہو گا تواسے لوگوں پر برتری حاصل ہوگی۔ بلکہ اس کے ذہن میں اور اس کی نیت میں یہ بات شامل ہونی چاہئے کہ جب وہ ان عجائبات روحانی کا مشاہدہ کرے گا تو لوگوں کے لئے سیدھا راستہ متعین کرے گا اور لوگوں کو صحیح راستہ دکھائے گا۔ اور انہیں بھٹکنے سے بچائے گا۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اس اسم پاک (یاحی)کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1800 مرتبہ پڑھے۔ اس عمل کو 90 دن تک جاری رکھے۔ اس دوران اسے جو مشاہدات حاصل ہوں انہیں قلمبند کرتا رہے۔ مدت پوری ہونے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور ان مشاہدات کا ذکر کبھی کسی دوسرے سے مت کرے۔