اگر چہ یہ وظیفہ لکھنا میرے نقطہ نظر سے بالکل ایسے ہے جیسے بھینس کے آگے بین بجانا کیونکہ اس دنیا میں جب بھی کوئی کسی منصب سے سرفراز ہوتا ہے تو اس منصب کا نشہ اس پر اس قدر حاوی ہو جاتا ہے کہ وہ خود کو خدا سمجھنے لگ جاتا ہے۔ اور اگر اسے منصف کی کری مل جائے تو پھر وہ کافی بڑا خدا بن جاتا ہے لیکن چونکہ قانون قدرت کے مطابق تمام ایسے افراد جو اس منصب سے سرفراز ہوں برے نہیں ہو سکتے ۔ اس لئے وظیفہ تحریر کر رہا ہوں کہ شاید کسی کے دل میں عادل حج بننے کا شوق ہو، وہ متقی ہو اور خوف خدا خوف سے دل کا نپتا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ انصاف کرے اور کسی بے گناہ کو اس سے ضرر نہ پہنچے اور اللہ تعالی اسے انصاف کی توفیق بخشے تو اس کو چاہئے کہ روزانہ بعد از نماز فجر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک( يَا مُقْسِطُ)کو 100 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ ان . شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کی توفیق اور نظر عنایت اس کے شامل حال رہے گی اور اس سے انصاف ہوگا اور وہ انصاف کرتے ہوئے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی کسی لالچ کا شکار ہوگا۔
عادل حج بننے کا عمل
22
Nov