اگر کسی شخص کا جھگڑا ہو جائے اور وہ اپنے اس جھگڑے میں سچا ہو ، معاملہ عدالت میں چلا گیا ہو مگر مخالف فریق جھوٹی گواہیوں کے ذریعے اسے نیچے رکھنا چاہتے ہوں تو وہ شخص جس دن جھوٹے گواہوں نے عدالت میں جھوٹی گواہی دیتی ہو تو اس سے 3 یا 7 دن پہلے یا جتنے بھی دن اس کی پیشی میں باقی ہوں اسم پاک یا شہید 5100 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھتا رہے۔ جب مخالف گواہ عدالت میں پیش ہوں تو اس وقت بھی دل میں کھلا ذکر کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ اپنی اس صفت کے صدقے میں جھوٹے گواہوں کے دلوں میں خوف طاری کر دے گا اور ایسی ہیبت طاری ہوگی کہ ان کے منہ سے صرف سچی بات نکلے گی جو ذاکر کے حق میں ہوگی۔

دنیا میں سب سے زیادہ مشکل کام آج کے دور میں اگر کوئی ہے تو وہ انصاف کے حصول سے متعلق ہے۔ مخالف فریق جھوٹی گواہیاں پیش کرتا ہے۔ دولت مند ہے تو بڑے سے بڑا وکیل عدالت میں کھڑا کر دیتا ہے جو کہ انصاف کے حصول میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ایسے میں جو شخص انصاف کا حصول چاہتا ہو تو 3125 مرتبہ یا اللہ یا شہید اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ جس دن پیشی ہو دل میں کثرت سے پڑھتا رہے۔ ان شاء اللہ مقدمے میں اسے انصاف کا حصول ہو گا اور جھوٹ کوشکست ہوگی۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest