نیک بننے اور بنانے والے اعمال, اعمال قرآنی آیات

اچھے خصائل پیدا کرنے کے لیے

جو شخص اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہو اور اس کے خصائل اچھے نہ ہوں، وہ چاہتا ہو کہ وہ اچھے خصائل اور اخلاق و کردار کا حامل ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو یامعزُّ 707 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ اللہ تعالی اس کو اچھے لوگوں کی صحبت عطا کرے گا۔ اس کے دل میں اپنا خوف پیدا کرے گا جس سے اس کے خصائل اچھے ہو جائیں گے اور وہ دوسروں کی نظر میں بہترین انسان بن جائے گا۔ ان شاءاللہ الکریم