مسئلہ :-اگر اعضائے وضو یا غسل پر تیل لگا ہو تو طہارت حاصل ہوگی یا نہیں ؟
الجواب:-
جب کہ عضو کے ہر حصہ پر پانی گزر جائے تو طہارت حاصل ہو جائے گی اگرچہ تیل کے سبب عضو پانی کو قبول نہ کرے
جیسا کہ شرح وقایہ جلد اول مجیدی (ص)73 میں ہے۔۔
اذا ا دھن فامر الماء فلم يصل يجزى۔۔۔ انتہی.
وهو تعالى اعلم بالصواب
بحوالہ:-فتاوی فیض الرسول،ص:- 165