شیخ ابوالقاسم رحمہ اللہ کا بیٹا شدید بیمار ہو گیا وہ فرماتے ہیں کہ اتنا بیمار ہوا کہ میں اس سے مایوس ہو گیا یہ معاملہ مجھ پر سخت ہو گیا، میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کا عرض کیا تو
حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم آیات شفاء سے شفاء حاصل کیوں نہیں کرتے۔ فرماتے ہیں کہ میری آنکھ کھل گئی ، میں نے غور کیا تو وہ کتاب اللہ میں چھ جگہوں پر تھیں اور وہ یہ ہیں
وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِين(2) ﴿وَشِفَاءٌ لِمَافِي الصُّدُورِ﴾. (3) ﴿وَيَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ. (4). ﴿ وَنُنَزِّلُ مِنَ القُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِين. (5) ﴿وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِين (6) ﴿قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ
شیخ ابولقاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : میں نے ان آیات کو ایک کاغذ میں لکھا اور پانی میں گھول کر اپنے بیٹے کو پلا دیا، ایسا لگا گویا کہ اس کے پاؤں سے گرہ کھل گئی ہو یعنی اسے شفا ءمل گئی