باب الصلوۃ

آخری رکعت میں ملنے والا بقیہ میں تشہد کب پڑھے گا۔

سوال
مقتدی امام کی چوتھی رکعت میں شامل ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی ایک رکعت پڑھ کر التحیات پڑھے یا دو رکعت پڑھنے کے بعد التحیات پڑھے؟
بینوا توجروا۔
الجواب
اللهم هداية الحق والصواب۔
حکم یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی ایک رکعت پڑھ کر قعدہ اولی کرے۔ پھر دوسری بلا قعدہ پڑھ کر تیسری پر قعدہ اخیرہ کرے۔
در مختار میں ہے۔
یقضی اول صلاة في حق قراءة و آخرها في حق تشهده فمدرك ركعة من غير فجر ياتي بركعتين بفاتحة وسورة وتشهد بينهما وبرابعة الرباعى بفاتحة فقط ولا يقعد قبلها – انتهی۔
وهو تعالى ورسوله الاعلى اعلم.
بحوالہ-فتاوی فیض الرسول
ص:348۔جلد 1۔ناشر شبیر برادرز ۔