اعمال عزت و شہرت و کامیابی

منصب اور بلندی درجات

اللہ تعالی کے اس پاک نام میں حصول مناصب اور بلندی درجات کی بہت زیادہ تاثیر ہے اگر کوئی شخص بلندی درجات اور منصب کے حصول کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو(یا وارث)  707 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ جب مدت مکمل ہو جائے تو اللہ تعالی کے حضور شکرانے کے 2 نوافل ادا کرے اور حسب توفیق غرباء میں کھانا تقسیم کرے ان شاء اللہ اس اسم پاک کی برکت سے اسے حصول منصب ہوگا اور اس کے درجات میں بلندی ہوگی۔