خوابوں کی تعبیر, پ کی تعبیریں

پنیر دیکھنا

(1) خواب میں پنیر دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے نکاح ,حاملہ کے لئے بچے کی پیدائش تاجر کے لئے مالی منفعت اور ان کے علاوہ کے لئے درازی عمر پر دلالت کرتا ہے اور لڑنے اور جھگڑنے والے کے لئے دلیل غلبہ ہے اور ملاقات سے ڈرنے کی دلیل ہے(۲)دودھ سے بنائی جانی والی چیز میں اگر حاملہ دیکھے تو یہ دلیل وضع حمل ہے اور جما ہوا دودھ دلیل برکت اور رزق ہے اور کبھی اس کے اندر کی چیزیں سود پر دلالت کرتی ہیں۔ پنیر کی دلالت راحت کے ساتھ مال ملنے پر ہوتی ہے
(۳) تر پنیر خشک سے تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے اور صاحب خواب کے لئے مال موجود اور اسی سال کی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے (۴) بعض اصحاب تعبیر کی رائے ہے کہ خشک پنیر سفر پر دلالت کرتا ہے۔