خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں, پ کی تعبیریں

پیٹ (بطن) دیکھنا

خواب میں پیٹ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے اہل و عیال، مال و منال، پوشیده راز قید خانه، قبر، صحبت، بیماری

امانت رکھنے والا اور دین و عبادت وغیرہ ۔

(1)کسی نے خواب میں اپنا پیٹ پھٹا ہوادیکھا تو اگر صاحب خواب ملک والا ہو تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے ملک سے منفعت ختم ہو جائے گی اور صاحب ملک نہیں ہے تو اس کے اس مال پر آفت آئے گی جس سے اپنے اہل و عیال کی پردہ پوشی کرتا ہے۔(۲) کبھی یہی خواب راز کے فاش ہونے یا زوجہ کے گم ہونے اور اگر حاملہ ہو تو سقوط حمل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر کچھ ظاہر ہوا اور اس سے کوئی چیز خارج ہوئی تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا اگر کوئی تعلق والا مقید ہے تو اس کو قید سے خلاصی ملے گی اور اگر کوئی قیدی نہیں ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے مردے ظاہر ہوں گے یا اپنے کنویں کا پانی نکالے گا۔(۴) خواب میں اپنے پیٹ کو گم ہوتے ہوئے دیکھ لے تو یہ اس کے دوست کے یا حاکم یا اس کے سرپرست کے انتقال کی دلیل ہے اور کبھی یہی خواب صاحب خواب کے عبادت گزار اور زاہد بننے اور ترک طعام و شراب کی علامت ہے۔(۵) کسی نے دیکھا گویا اس کے پیٹ سے آگ نکلی ہے تو یہ خواب مال یتیم کو حرام طریقے سے کھانے سے توبہ کرنے کی دلیل ہے۔اگر صاحب خواب بیداری میں سونے کے برتن میں کھانا کھاتا ہو تو اس کو ترک کرنے کی طرف مشیر میں پیٹ کے بل چلنا صاحب خواب کے محتاج فاقہ مند ہونے اور پیٹ بھرنے کے لیے دوسروں کی خدمت کرنے کی علامت ہے۔ (۷) کبھی پیٹ کا اطلاق قوم کے مختلف بطون پر ہوتا ہے۔(۸) خواب میں پیٹ کے اندر داخل ہونا سفر یا قیدی ہونے یا جس جگہ سے نکلا ہے اس کی طرف دوبارہ لوٹنے کی دلیل ہے ۔(۹) اپنے پیٹ میں پیپ یا پھوڑے کا زخم دیکھنا حرام مال کھانے یا حرام مال نملط طریقے سے لینے کی طرف اشارہ ہے۔(۱۰) خواب میں پیٹ کا خوبصورت ہونا یا بڑا ہونا جو عام حالات کے مطابق ہو علم اور ریاست پر دلالت کرتا ہے ۔(11) کبھی بطن کا اطلاق مباطنت فی الدین پر ہوتا ہے۔ (۲) کبھی بطن کی دلالت حسد نفاق پر اور کبھی مال اور اولاد پر ہوتی ہے۔(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا پیٹ چھوٹا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال یا اولا دیا اس کے اہل بیت میں کمی ہوگی ۔ (۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ میں ہڈی ہے یا پیٹ بڑھ گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کے مال یا اولا د یا اہل و عیال میں سے ہو نگے۔ (۱۵) کبھی پیٹ اد سے سفینہ مراد ہوتا ہے یعنی اس میں کمی زیادتی ، خرابی و درستگی صاحب خواب کی کشتی میں کمی زیادتی وغیرہ کی علامت ہے۔ (۱۶) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو اپنی ماں کے پیٹ میں دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب ملک سے باہر ہے تو وطن لوٹ آئے گا اور اگر بیمار ہے تو اپنی زمین میں دفن کیا جائے گا اور اگر تندرست ہے تو قید خانہ میں ڈالا جائے گا۔ (۱۷) خواب میں پیٹ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے گھر سواری، جگر اولا ڈورٹا، خدام بوو حلق حیات، عصمت (۱۸) خواب میں گھر منہدم ہوا اور صاحب خواب پیٹ کا مریض ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا انتقال ہو جائے گا۔ (۱۹) کوئی شخص خواب میں اپنے گھر کو درست کرنے یا بنانے لگا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ اگر تعمیر عمل ہے تو وہ اپنے پیٹ کی بیماری سے نجات پائے گا ورنہ جس قدر کمی باقی ہے تو صحت میں بھی تا حیات وہی کمی رہے گی۔ (۲۰) پیٹ کا بڑا ہونا سود خوری اور پیٹ کے بل چلنا مال پر اعتماد کی دلیل ہے۔ (۲۱) پیٹ کی تعبیر اگر کشتی ہو تو سر اس کابیچ ہے اور گلا اس کا چلانے والا ہے اور پسلیاں اس کے آس پاس کی لکڑیاں ہیں۔