الف ،آ کی تعبیریں, ش

ابلیس لعین شیطان

ابليس اللعين (شیطان)
(1) خواب میں شیطان کو دیکھنا سہو ونسیان کی علامت ہے۔
حکایت: (۱) ایک شخص نے حضرت حسن سے کہا اے ابو سعید ابلیس سوتا بھی ہے؟ تو حضرت حسن نے ہنس کر فرمایا اگر وہ سو جاتا تو ہمیں سکون نصیب ہو جاتا ۔(۲) خواب میں شیطان کی رؤیت مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتی ہے۔بدظنی عالم نماز چھوڑنا جھوٹ چوری گناہ کا کام کرنا درازی عمر مکر سازش کرنا سحر حسد زوجین میں جدائی وغیرہ۔(۳)کبھی رویت شیطان ارتدار پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ وہ بڑا عابد تھالیکن اپنی نافرمانی کی وجہ سے مردود اور اللہ کی رحمت رؤیت سے مسعود ہوا۔ (۴) اور کبھی اس کی تعبیر ایسے کافر بادشاہ سے بھی کی جاتی ہے جو دریا کے پاس رہتے ہوئے سواراور پیدل فوج کی تیاری میں لگا ہوا ہو اللہ تعالی کا فرمان ہے”اور حملہ کر ان پر اپنے گھوڑوں اور پیادوں کے ساتھ”(۵) کسی نے دیکھا گویا وہ ابلیس ہوا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی آنکھ کو کچھ ہو گا یا اس کی تعبیر دین سے مرتد ہونے سے کی جائے گی یا لمبی زندگی گزار نے غمگین ہونے اولاد اور مال کی صورت میں رزق ملنے اور اپنی سازش و خداع کے ذریعہ دشمنوں پر غلبہ سے تعبیر کی جاۓ گی۔ اور اگر صاحب خواب بادشاہت کی اہلیت رکھتا ہوتو بادشاہ بنے گا اور امر بالمعروف و نہی عن المعروف کرتا رہے گا۔ (6)کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے ابلیس کو قتل کیا۔تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی سازشی اورفراڈی قسم کے شخص کے ساتھ مکر کرے گا۔ اور اگر صاحب کہ خواب عفیف اور نیک ہو تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کے احکام کی پیروی کرنے والا ہوگا۔