انسان
(۱) اگر خواب میں کسی انجان شخص کو دیکھے بیداری میں بھی اسی کو دیکھے گا۔ اور اسی طرح عمل کرے گا اگر اس کو خواب میں غلط کام کرتا دیکھے تو صاحب خواب بھی بیداری میں وہی عمل کرے گا جو وہ کر رہا ہے ۔(۲) کبھی کسی ایک انسان کو دیکھنا رزق اور عمر کے منتہی ہونے کی طرف اشارہ کر دیتا ہے۔ (۳) خوف زدہ شخص خواب میں دو انسانوں کو یکجا دیکھے تو خوف سے مامون ہوگا (۴) تین اشخاص کو دیکھنا گناہوں سے بچنے کی بشارت ہے خواب میں کسی جان پہچان والے شخص کو دیکھنا بیداری میں اس سے یا اس کے شبیہ سے کچھ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔(۵) اگر اس سے کچھ حاصل کیا تو اس کے ساتھ محبت کرے گا اور اس کی امید اس سے پوری ہوگی۔(۶) اگر اس سے قمیض لے لی تو ولایت نصیب ہوگی۔ اگر رسی لے لی تو یہ وعدہ کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔(۷) اگر اس سے مال لے لیا تو ان کے درمیان عداوت اور بغض ہوگا۔ (۸) معروف آدمی کی دلالت خود اس کی ذات یا اس کا ہمشکل یا اس کا شہر اور ان کے پیشے پر ہوتی ہے۔ (۹) خواب میں کسی مشہور و معروف آدمی کو دیکھا کہ وہ بلند مرتبہ پر فائز ہو یا بلند مرتبہ سے نیچے گر گیا تو پہلی صورت میں نزول خیر اور دوسری صورت میں نزول شر کی علامت ہے ۔
انجان شخص کو دیکھے
09
Jun