الف ،آ کی تعبیریں

استغفار ( مغفرت طلب کرنا ):

استغفار ( مغفرت طلب کرنا ):
(1) خواب میں استغفار وسعت رزق کی علامت ہے۔حالت نماز کے بغیر استغفار کرنا عمر کی درازی کی طرف دلالت کرتا ہے بعض دفعہ استغفار کی تعبیر اللہ کی مدداور مصائب سے چھٹکارہ سے کی جاتی ہے.(۲) کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو استغفار کرتے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ صاحب خواب کے گناہ بخش دیں گے اور اس کے رزق میں زیادتی ہوگی۔ اللہ تعالی خواب دیکھنے والے کو مال اولا د خدام باغات انہار وغیرہ عطا فرمائیں گے۔(۳) استغفار سے رک جانا نفاق کی علامت ہے۔(۴) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ گویا اس کو استغفار کرنے کو کہا جا رہا ہے تو دلیل ہے یہ عورت زنا میں مبتلا ہوگی.(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نماز سے فراغت کے بعد قبلہ رو ہو کر استغفار کر رہا ہے توتعبیر یہ ہے کہ اس کی دعا قبول ہوگی اور غیر قبلہ رو ہو کر استغفار کرنا بعد گناہ توبہ کی دلیل ہے۔