(۱) اگر کسی نے اسمعیل علیہ السلام کی خواب میں زیارت کی تو اسے فصاحت و ریاست نصیب ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد تعمیر کرنے کی توفیق نصیب ہوگی۔(۲) کبھی ان کی زیارت صاحب خواب سے کئے گئے وعدے کے پورے ہونے کی علامت ہوتی ہے۔(۳) بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ اسمعیل علیہ السلام کی زیارت سیادت و سیاحت ، تعمیر مسجد میں کسی کی طرف سے مدد کی دلیل ہے (۴) بعض علماء کہتے ہیں کہ اسمعیل علیہ السلام کی رؤیت والد کی طرف سے غم پہنچنے اور پھر اس سے خلاصی کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام
09
Jun