مسئلہ ۳۲ : از بارکپور ، مرغی محال ، مسجد حافظ محمد جعفر صاحب مرسلہ پیش امام صاحب ۱۰رمضان المبارک ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قیام مولود شریف فرض ہے یا واجب ہے یا سنت؟
عمروکہتاہے کہ قیام مولود شریف ہاتھ باندھ کر ہوناچاہیے اورزید کہتا ہے کہ ہاتھ چھوڑ کر ہونا چاہیے ، تو بتلائیے کہ کس کی بات سچ ہے ؟
الجواب : ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونا بہتر ہے جیسا کہ حاضری روضہ انور کے وقت حکم ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے : یقف کما یقف فی الصلاۃ ۱ ایسے کھڑا ہوجیسے نماز میں کھڑا ہوتاہے ۔(ت)
(۱الفتاوی الھندیۃ کتاب المناسک مطلب زیارۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۲۶۵)
اسی طرح لباب وشرح لباب واختیار شرح مختار وغیرہا کتب معتبرہ میں ہے _______________قیام مجلس مبارک مستحب ہے اورمجلس کھڑی ہوتوسنت ، اورترک میں فتنہ یا الزام وہابیت ہوتو واجب کما فی ردالمحتار فی قیام الناس بعضھم لبعض۔ (جیسا کہ ردالمحتار میں بعض لوگوں کے بعض کی خاطر کھڑے ہونے کے بارے میں ہے ۔ ت) واللہ تعالٰی اعلم