شرر (چنگاریاں)
خواب میں چنگاری دیکھنے کی تعبیر قبیح کلام ہے۔ (۱) جس شخص نے دیکھا کہ چنگاریاں اس پر آ آ کر گر رہی ہیں تو دلیل ہے کہ شخص کسی مرتبہ والے آدمی سے قبیح کلام کے گا۔ (۲) اگر آگ بھڑک اٹھے تو دلیل ہے کہ کلام قبیح طول پکڑے گا۔ (۳) اگر چنگاریوں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھے تو کسی بہت بڑے حادثے کے وقوع کی دلیل ہے۔ دھواں خوف کی بھی علامت ہے کہیں بھی ظاہر ہو۔ (۴) اگر دیکھا کہ چنگاریوں نے اسے تھوڑا سا جلا ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن اس سے برا کلام کریں گے جس سے تن بدن میں آگ لگ جائے گی مگر صبر کرے گا۔ (۵) ایک چنگاری دیکھنا ایک بری بات کرنے کی دلیل ہے۔ (۶) جس شخص نے دیکھا کہ اس پر چنگاریاں بکثرت گررہی ہیں تو دلیل ہے کہ اسے سخت تکلیف پہنچے گی ۔ (۷) جس نے دیکھا کہ کوئی چنگاری کسی قوم پر جا گری ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم میں عداوت جنم لے گی ۔ (۸) اور جس شخص نے دیکھا گویا وہ چنگاری کھا رہا ہے تو یہ کلام کی دلیل ہے چنگاریاں اور منازعت یا دوقوموں کے درمیان جنگ ہے لوگوں کے لئے نقصان کا باعث ہے چنگاریاں دلالت کرتی ہیں اولاد پر پس اگر جلا ڈالا یا چہرہ پر جاپڑا تو یہ مسلسل شرو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ چنگاری برے اعمال پر دلالت کرتی ہے جو جہنم میں لے جانے والے ہیں۔ اللہ ہمیں اس سے پناہ عطا فرمائے۔
خواب میں چھلانگ لگانا پریشان کن خبر یا اپنے ساتھیوں کی صحبت اور ان کی ملت میں بدلنے پر دلالت کرتا ہے
اس کی تعبیر قرض اور واجبات ہے اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک اس کی دلالت مال اور زیادتی مال پر ہوتی ہے۔چنانچہ خواب میں چیچک زدہ ہونا بیداری میں مالدار ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں اپنے بچے کو چیچک زدہ دیکھنا بیٹے کے صاحب فضل ہونے کی بشارت ہے۔ اسی طرح دوسرے پھوڑے پھنسی زیادت مال پر دلالت کرتے ہیں۔ خواب دیکھا کہ اس کے بدن میں پھوڑا نکلا ہوا ہے اور اس سے پیپ نکل رہی ہے تو یہ نفع بخش مال کی بشارت ہے۔
اسکی تعبیر جلد پہنچے والا رزق اور یار مطلوب ہے
(۱) خواب میں چنگاری سے انتفاع حاصل کرتا با محنت ملنے والے رزق پر دلالت کرتا ہے کبھی اسکی دلالت گنے ہوئے یا رنگ کردہ دنانیر پر لوہے یا ایسی زندگی پر ہوتی ہے جس میں ان چیزوں کی ضرورت پڑے
(۲) کبھی چنگاری دیکھنا طلب علم یا علم کے متعلق پوچھنے پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں اس کو دیکھنے کی تعبیر بدعت پروری اور بدعتیوں وگمراہوں کے نقش قدم پر چلنے سے کی جاتی ہے۔ کبھی اسکی تعبیر منہ بھی ہوتی ہے چنانچہ اگر کسی نے خواب دیکھا کہ کسی سوراخ ہے کوئی حیوان نگل گیا ہے تو یہ ایسے منہ پر دلالت کرتا ہے جس سے کوئی ایسا کلام نکلا ہے جسکی تعبیر مذکورہ حیوان ہو گا۔
شمعدان ( چراغ دان )
(1) خواب میں دیکھنا علامت ہے کہ کنوارے کو بیوی مل جائے گی اگر وہ شادی شدہ ہے تو خوبصورت سا بچہ اس کے ہاں پیدا ہوگا۔
شحم (چربی)
حلال جانوروں کی چربی دائمی رزق اور لباس کی دلیل ہے حرام جانوروں کی چربی مال حرام آنا ارتداد منہی عنہ کام کرنے کی دلیل ہے۔ علاج میں استعمال ہونے والی چربی بیماریوں سے شفاء اور کسی مرض میں اس کی بطور علاج ضرورت پڑنے پر دلالت کرتی ہے۔ اور بعض مرتبہ چربی دلالت کرتی ہے فرحت، سرور بیماریوں سے شفاء پر چربی کی تعبیر خالص مال بھی ہے۔
شفرة (چھری)
اسکی تعبیر زبان اور چست خادمہ ہوتی ہے اور بعض مرتبہ رزق کی فراوانی اور معیشت پر اس کی دلالت ہوتی ہے قلم کے
نوک کی تعبیر زیرک لڑکا ہے لوگ اس لڑکے پر حسد کریں گے جس شخص اس کو اپنے ہاتھ میں دیکھے تو اس کی روٹھی ہوئی
بیوی لوٹ آئیگی وسعت حاصل ہوگی یا دشمن سے نجات پائے گا۔
ابن عرس ( چھچھوندر )
اس کی دلالت بے رحم سخت دل ظالم اور کم عقل شخص پر ہوتی ہے۔چنانچہ خواب میں اس کا گھر میں داخل ہونا کسی مکار شخص کے داخل ہونے کی علامت ہے اور یہ سرخ جانور ہے جو بلی سے چھوٹا ہوتا ہے اور گھر میں رہتا ہے اور چوہے کادشمن ہے۔