صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی عنہم اجمعین
(1) ان کو اچھی حالت میں دیکھنا عقیدہ کے درست ہونے اور ان کے طریقوں پر چلنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی ان کی رویت فوج کے حرکت میں آنے اور فوجی دستہ روانہ کرنے پر دلالت کرتی ہے اور کبھی علم اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے عام ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے کبھی صحابہ کو دیکھنا آپس میں الفت و محبت بھائی چارہ ایک دوسرے کی مدد دشمنی سے سلامتی دال سے کھوٹ کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ حضرات صحابہ کرام ان ہی صفات سے متصف تھے اگر صاحب خواب فقیہ ہو تو مالدار ہوگا اس لئے کہ حضرات صحابہ نے فتوحات اور غنائم حاصل کئے تھے اگر مالدار ہو تو آخرت کو دنیا پر تربیت دے گا اور اپنی جان و مال کو اللہ کی رضا مندی میں صرف کرے گا۔(۲) خواب میں آکر کسی کی طرف حضرات صحابہ متوجہ ہوں تو مقامات مقدسہ کی زیارت کی دلیل ہے۔(۳) اور صحابہ کا خواب میں کی سے اعراض کرنا یا صاحب خواب کو گالی دینا مشاجرات صحابہ میں کلام کرنے اور ان کے ساتھ بغض رکھنے کی طرف اشارہ ہے اور ان کی روایت تو بہ کرنے اور برائی کے ختم ہونے اور غیر اللہ کو دل سے نکالنے کی بشارت ہے۔ اور ان کی رویت حضرات صحابہ کی صفات سے متصف اور ان کے طریقوں پر چلنے پر دلالت کرتی ہے۔(۴) کسی خاص صحابی کو دیکھنا اس صحابی کے زمانے میں جو فتنہ وآزمائش آئے تھے اس میں مبتلا ہونے کی علامت ہے ۔ (۵) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اس کا حشر حضرت صحابہ کے ساتھ ہوا تو دلیل ہے وہ دین میں استقامت کا طالب نے بھی کسی خاص صحابی کو دیکھنا ان کے نام کے انتقاق کے اعتبار سے تعبیر ہوگی مثلا سعد سعید وغیرہ جن کا معنی نیک بختی ہے تو صاحب خواب بھی نیک ہوگا (۶) صحابہ کو زندہ دیکھنا دینی پختگی کی بشارت ہے اور دلیل ہے صاحب خواب عزت و شرف پائے گا اپنے معاملے پر مکمل حاوی ہوگا۔ (۷) خود کو صحابہ میں سے کسی ایک کی طرح ہوتا دیکھنا آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد کامیاب ہونے کی دلیل ہے۔ خواب میں بار بار صحابہ کی زیارت کرنا تنگی معیشت کی علامت ہے ۔(۸) انصار صحابہ یا ان کی اولاد کو دیکھنا تو بہ و مغفرت اور حضرات مہاجرین کود یکھنا حسن یقین، یقین باللہ دنیا کو چھوڑ نے قول و عمل میں سچائی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔
(۱) انسان کے ساتھ خواب میں پری لگنا اس کے سود خور ہونے اور سحر کا عمل کرنے اور مال کے ختم ہونے اور غم وحزن میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
جس شخص نے دیکھا کہ کسی آدمی نے اسے پچھاڑ دیا ہے تو دلیل ہے وہ اس کے مال کو تلف کر دیگا۔ اور یہی خواب میں زمین پر گرا ہوا مغلوب شخص بیداری میں غالب آئیگا ۔ (۲) خواب میں جنگ کے خواہشمند دو بادشاہوں کی آپس کی کشتی میں مغلوب بیداری میں غالب ہوگا۔ اور یہی تعبیر ختم کی آپس میں کشتی یا مخاصمت کرنے کی ہے (یعنی خواب میں مغلوبیت بیداری میں غالبیت کی دلیل ہے ) ۔ (۳) کبھی کسی دلیل کی وجہ سے خواب میں غالب آنے والے کی بیداری میں بھی غالب آنے پر دلالت ہوتی ہے مثلا خواب میں غالب آنے والا نئے کپڑا پہنے ہوئے ہو اور مغلوب پھٹنے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہو اور اگر لباس کے اعتبار سے تو برابر ہے ہیں مگر غالب آنے والے کا قد مغلوب ہونے والے کے قد سے بڑھا ہوا ہے یا اس کا جسم مغلوب کے جسم سے موٹا ہوا ہے اور مغلوب کا جسم چھوٹا ہے یا اس کے بدن میں کوئی نقص واقع ہوا ہے۔ یا اس کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے ( تو دلیل ہے کہ خواب میں غالب ہی بیداری میں غالب ہوگا ) (۴) کبھی دلیل کے بغیر بھی خواب میں غالب آنے والا بیداری میں بھی غالب ہوگا ۔ کیونکہ بسا اوقات خواب صریح بھی ہوا کرتے ہیں ۔ (۵) اگر کشتی کرنے والوں کی جنس مختلف ہو اور پچھاڑنے والا پچھاڑے جانے والے کے مقابلے میں طاقتور ہوتب بھی یہی تعبیر ہوگی ۔ (۱) خواب دیکھا کہ دو آدمی آپس میں کشتی لڑ رہے ہیں تو ان میں سے پچھاڑا جانے والا پچھاڑ نے والے سے افضل ہوگا ۔ (۷) (۸) کبھی کشتی لڑنا مغلوب ہونے والے کے مریض ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی یہ خواب مریض کو مرض سے عافیت پہنچنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ مگر انسانوں میں اکثر یہ موت کی دلیل ہوتا ہے۔ (۹) خواب میں کسی حیوان سے کشتی لڑکر اس کو قتل کرنا مشکل سے بچ نکلنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۰) کسی مسلمان ملک کے کافر باشندے کے ساتھ کشتی کرنا دشمنوں پر غالب آنے کی علامت ہے۔
(1) سولی چڑہنا مصلوب کے لئے رفعت و بلندی کی دلیل ہے (۲) کسی حکمرانی کی استعداد کے حامل شخص کا خواب میں خود کو سولی پر چڑھتاد یکھنا اس کے حکمران بنے کی علامت ہے (۳) اگر سولی چڑھتے ہوئے دنیا سے جدا ہوا تو دلیل ہے کہ اس کی حکمرانی میں اس کا دین کمزور ہو گا ۔ (۴) تختہ دار پر چڑھ کر بھی موت واقع نہ ہوئی تو دلیل ہے کہ اس کو ایسی حکمرانی ملے گی جس میں اس کا دین محفوظ و مضبوط ہوگا اور وہ اپنے زیر تسلط علاقوں میں عدل قائم کریگا (۵) اگر عام لوگوں میں سے کوئی شخص تختہ دار پر خود کو دیکھے تو اس کی ذلت اور مغلوب ہونے کی خبر ہے۔ (۲) سمندر پر سفر کرنے والوں میں کوئی شخص خواب میں خود کو تختہ دار پر اگر دیکھے تو یہ اس کے لئے خیر کی دلیل ہے۔ اس لئے اس کی سواری بھی لکڑی کی ہے (۷) مصلوب شخص کا گوشت کھانا رئیس قسم کی قوم سے خیر ملنے کی علامت ہے۔ (۸) قاضیوں اور علماء کے لئے سولی رفعت اور خیر کی دلیل ہے ۔ (۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی مردے کو تختہ دار پر چڑھایا ہے تو تعبیر ہے کہ دینی فساد کے ساتھ دنیا وی رفعت پائے گا۔ (۱۰) کسی زندہ انسان کو سولی چڑھانا دنیاوی رفعت و شرف و قوت ملنے کے ساتھ ساتھ دین کے بھی محفوظ ہونے کی علامت ہے۔ (11) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ سولی پر چڑھا ہے لیکن یہ نہیں معلوم ہے وہ کب سے اس حالت میں ہے اور اگر اس سے بخیریت نکل آیا تو دلیل ہے اس کا دور پڑا ہوا مال اسے ملے گا۔ اور اگر خود کو مرتے دیکھے تو اس ولایت میں اس کی تکذیب کی جائیگی ۔ (۱۲) خواب دیکھا کہ وہ مصلوب شخص کا گوشت کھا رہا ہے تو تعبیر ہے بادشاہ کے خبر رساں خچر پر سوار ہوگا۔ اور خچر پر سوار ہونا موت کی علامت ہے۔ (۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ شہر پناہ پر چڑھ بیٹھا ہے اور لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کو رفعت اور حکومت نصیب ہوگی اور قوی قسم کے لوگ اس کے ماتحت ہوں گے اور خود سے خون نکلتا دیکھے تو دلیل ہے اس کی رعیت اس سے منقطع ہوگی ۔ (۱۴) خواب دیکھا کہ اس کو کسی شہر میں تختہ دار پر چڑھایا جاتا ہے تو سولی کے مقام کے اعتبار سے ریاست ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے (۱۵) سولی کی تعبیر فقراء کے لئے بہتر ہے اور اشیاء خفیہ کے ظہور کی بھی دلیل ہے (۱۶) اغنیاء کے لئے ان کے فساد امور پر دلالت کرتا ہے اور غیر شادی شدہ کے لئے یہ خواب دلیل شادی ہے اور غلاموں کے لئے ان کی آزادی کی بشارت ہے۔ (۱۷) اپنے گھر میں اقامت کے خواہشمند کے لئے اپنے مکان سے نکلنے اور کسی جگہ میں کسی سے ڈرنے والے کے لئے اس جگہ سے نکلنے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خواب میں سولی پر الٹا لٹکتا ذلیل ہونے اور سفر سے لوٹنے پر دلالت کرتا ہے (۱۹) اسی طرح سولی اغنیاء کے لئے فقر اور فقراء کے لئے دلیل غنی ہے۔ اور سمندر میں سفر کرنے والے کے لئے اپنے مقصود کو پانے اور غموں سے نجات پانے پر دلالت کرتی ہے۔
(۱) اس کی تعبیر مضبوط معتمد آدمی سے کی جاتی ہے (۲) خواب میں اپنی پشت کو مضبوط پانا عزت وقار ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) کبھی نیت میں قوت وضعف دیکھنا اولاد کے قوت و ضعف پر دلالت کرتا ہے (۳) اسی طرح اپنے پیٹھ کو مضبوط وقومی دیکھنا عقل کی دولت سے سرفراز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے (۴) بعض کے قول کے مطابق اس خواب کی تعبیر مضبوط بیٹا ہے۔ کبھی صلب کی دلالت قوت و مضبوطی پر ہوتی ہے۔ اور کبھی پیٹھ کا مضبوط ہونا غیر شادی شدہ کے لئے باکرہ بیوی پر اور شادی شدہ کے لئے اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۵) خواب میں اپنے پیٹ میں درخت اُگا دیکھنا بیوی پر قومی ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۶) اگر کسی کی پیٹھ میں بیماری ہو اور وہ خواب دیکھے کہ اس کی پیٹھ لو ہے کی ہے تو تعبیر ہے کہ اسے بیماری سے افاقہ ہو جائے گا۔
(۱) خواب میں سینے کا کشادہ ہونا کافر کے لئے اسلام کی بشارت ہے اور عاصی و گناہگار کے لئے تو بہ کی خوشخبری ہے۔ اور اطاعت گزار کے لئے انشراح قلب اور مشکل کے آسان ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۲) خواب میں اپنے محبوب کو اپنے سینے میں دیکھنا اس کے ساتھ شکایت کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور اگر اس محبوب کی وجہ سے کسی بیماری میں مبتلا ہو تو اس سے صحت یاب ہونے کی بھی علامت ہے۔ (۳) کبھی سینے کا خوبصورت ہونا ایثار پر دلالت کرتا ہے (۴) کبھی سینے کا بڑھنا خرچ کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے (۵) کبھی سینے کی دلالت سینے میں چھپے ہوئے علم مال کی محبت و گمراہی وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔ (۲) کبھی سینے کی دلالت مہمان پر اور کبھی زوجہ پر اور کبھی ایسے منصب پر ہوتی ہے ۔ جس میں بہت سے صدور جمع ہوں ۔ (۷) خواب میں سینے کا تنگ ہونا گمراہی کی علامت ہے۔ کافر کا خواب میں اپنے سینے کو تنگ دیکھنا اس کے مالی نقصان پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ انسان کے سینے کا کشادہ ہونا اس کی سخاوت پر اور تنگ ہونا بخل پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کا سینہ پتھر ہو گیا تو یہ اس کی قساوت قلبی اور بدبختی کی علامت ہے اور سینے کا کشادہ ہونا بھی ظلم پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۰) سینہ چونکہ غموں اور خوشیوں کا مسکن ہے چنانچہ سینے کو کشادہ دیکھنا سرور ملنے پر اور تنگ ہونا تنگی اور غم پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۱) کافر کا خواب میں اپنے سینے کو کشادہ دیکھنا اس کے مسلمان ہونے اور تجارت میں نفع پانے کی علامت ہے۔ (۱۲) خواب دیکھا کہ اس کے سینے میں درد ہو رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی گناہ کر کے اس کی سزا بھگتے گا۔ بعض نے کہا یہ دلیل ہے کہ وہ اپنے مال کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف فضول مقامات پر خرچ کریگا اور اس پر اس کو سزا ہو گی ۔ (۱۳) مرد کا خواب میں اپنے سینے پر درد سے بھرے پستان دیکھنا اس کی شادی کی علامت ہے اگر وہ غیر شادی شدہ ہو ۔ وگر نہ دلیل ہے کہ وہ کسی سے عشق کریگا اور اس میں اس کو شرمندگی ہوگی ۔
(1) خواب میں بغل کی بوسونگھنا یاد یکھنا دردسر نزلہ زکام بری خبریں رازوں کے فاش ہونے کھوٹ اور بغض کے زائل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور تھکاوٹ کے بعد راحت اور قرضوں کی ادائیگی کی بھی علامت ہے۔ کبھی اس کی دلالت فضول مشوروں پر بھی ہوتی ہے ۔ (۲) بچے کا خواب میں اپنے بغل میں بد بود یکھنا اس کے بالغ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ کبھی اس کی دلالت پھوڑے یاکسی دوسری آفت کی وجہ سے اس کے مرنے پر بھی ہوتی ہے۔
(1) خواب دیکھا کہ اس کے سر میں درد ہو رہا ہے تو اس کو چاہئے کہ تو بہ کرے یا صدقہ کرے یا خیر کا کام کرے اور جس گناہ میں مبتلا ہے اس سے رجوع کرے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَا سِهِ فَفِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ ﴾ یا اس کو تکلیف ہوسر کی تو بدلا دیدے روزے یا خیرات یا قربانی (۲) کبھی در دسر ان لوگوں میں تکلیف واقع ہونے کی علامت ہے جن پر سر دلالت کرتا ہے۔ یعنی سر براہ و سرپرست وغیرہ ۔ چنانچہ درد سر رئیس کے اندر کچھ ہونے کی علامت ہے۔ (۳) بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ صداع ایسے گناہ کی علامت ہے جس
سے تو یہ بہت ضروری ہے
(۱) اس کی تعبیر فساد دین ہے اور حق سے روگردانی ہے اور ڈرائے جانے کی بھی علامت ہے۔ (۲) کبھی اس کی دلالت ان لوگوں سے راحت ختم ہونے پر بھی ہوتی ہے جن پر کان اور آنکھ دلالت کرتے ہیں ( یعنی کان وآنکھ سے معتبر ہیں )۔
(1) خواب میں اپنے چہرے کی رنگت کو زرد دیکھنا مرض لاحق ہونے کی علامت ہے (۲) خواب میں چہرے کا بہت زیادہ زرد ہونا روز قیامت چہرے کے خوبصورت ہونے اور عندالله مقرب ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) چہرے کی زردی ذلت اور حسد پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۴) کبھی چہرے میں زردی دیکھنا منافقت کی علامت ہوتا ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت عبادت اور رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے پر ہوتی ہے (۲) چہرے کا پیلا ہونا عشق و محبت کی علامت ہوتا ہے اور خشوع و مراقبہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی خوف کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) خواب دیکھا کہ اس کا چہرہ سفید اور باقی سارا بدن پیلا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا ظاہر باطن سے اچھا ہے اور اگر سارا بدن سفید اور چہرہ پیلا ہو گیا تو دلیل ہے اس کا باطن ظاہر سے اچھا ہے۔ (۸) چہرہ اور بدن دونوں کا زرد ہو نا مرض پر دلالت کرتا ہے۔ اور صرف چہرے کا پیلا ہوناغم پر دلالت کرتا ہے۔ ریشم اور د بیاج کے جبے کے علاوہ باقی تمام کپڑوں کی
زردی بیماری کی علامت اور جبہ اور ریشمی کپڑوں کی زردی فساد دین کی دلیل ہے۔
صحف
خواب میں صحف دیکھنے کی تعبیر شہود اور مقتدی ائمہ ہیں ۔ اللہ جل شانہ کا فرمان ہے ﴿ إِنَّ هَذَا ا لَا لَفِي الصُّحُفِ الأولى صُحُفِ إِبْرَاهيم و موسی صحف کی دلالت علم و ہدایت اور سیچی صحیح باتوں پر بھی ہوتی ہے
صحیفہ ( لکھا ہوا کاغذ ورق )
جس آدمی نے دیکھا کہ وہ صحیفہ کا مالک ہوا یا اس نے صحیفہ لیا تو یہ اس آدمی کے لئے بشارت اور فرحت کی علامت ہے۔ (۱) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی عورت صحیفہ لے رہی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اسے متوقع امر میں وسعت نصیب ہوگی۔ (۲) اگر عورت نقاب ڈالے ہوئے تھی اور صحیفہ کھلا تھا تو یہ کسی بات کے مشہور ہونے کی دلیل ہے۔ اس سے بچنا چاہئے ۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں لپٹا ہوا صحیفہ ہے تو اس کی موت کا اندیشہ ہے ۔ (۴) جس شخص نے صحیفہ اپنے بائیں ہاتھ میں دیکھا تو علامت ہے کہ اسے اپنے کسی کام پر شرمندگی ہوگی ۔ (۵) جس شخص نے اپنے بائیں ہاتھ سے صحیفہ میں کچھ لکھا تو وہ منظوم کلام کہے گا اور افعال قبیحہ کا ارتکاب کرے گا۔ یا پھر اس کے ہاں حرام اولاد ہوگی اگر وہ شاعر نہ ہو۔ (۶) اگر کسی مسلمان نے اپنے ہاتھ میں فارسی زبان میں لکھا ہوا صحیفہ دیکھا تو اسے ذلت اور دکھ پہنچے گا۔ (۷) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں صحیفہ ہے اور اس صحیفہ میں لپٹا ہوا کوئی رقعہ بھی ہے تو اسے کوئی لونڈی ہبہ کر یگا جوحاملہ ہوگی ۔ (۸) جس آدمی نے صحیفہ دیکھا مگراس کو پڑھا نہیں تو علامت ہے کہ میراث پائے گا۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صحیفہ کا سرورق پڑھ رہا ہے تو میراث حاصل کرے گا ۔ (۱۰) اگر اس نے صحیفہ کا ظاہر حصہ پڑھا تو دلیل ہے کہ اس پر قرضہ اکٹھا ہو جائیگا جائگا۔ ۔ ۔ (11)کسی نے خواب دیکھا کہ قیامت : قائم ہوگئی ہے اور وہ اپنے صحیفوں کوکھلا ہوا دیکھتا ہے تو یہ اس کے حسن یقین کی دلیل ہے اور نبی کریم صلی الله علیه وآله وسلم کی لائی ہوئی تعلیمات کی تصدیق کی ہے علامت ہے اور رسالت اور معاد پر مکمل یقین کی بشارت ہے
صدیقون علیہ السلام (خوابوں پر مامور فرشتہ )
(۱) ان کو دیکھنا بشارت اور خوشیوں کی علامت ہے۔ زندگی موت وعدے پورے ہونے سفر اور سفر سے واپسی کی دلیل ہے۔ نیز یہ پیغام ۔ ہے اولاد شادی، سلطنت، عزت اور نصرت کا ۔ (۲) خواب میں اگر صاحب خواب کو کوئی چیز دی یا کسی واقعہ کے ہونے کی خبر دی تو لا محالہ وہ ہو کر رہے گا اس لئے کہ وہ انہی امور کو انجام دینے پر مامور ہیں ۔ اور اس کی دلالت بادشاہوں کے ترجمانوں اور ان کے اسرار سے واقف اشخاص پر ہوتی ہے۔ اور بعض مرتبہ شریف النسل ہونے علم مکاشفہ سے بہرہ مند ہونے اور تختیاں پڑھنے کے عادی شخص پر دلالت کرتا ہے۔
صالح علیہ السلام
(۱) جس شخص نے حضرت صالح علیہ السلام کو خواب میں دیکھا تو علامت ہے کہ اسے کسی بے وقوف و گھٹیا قوم سے پریشانی وفکر لاحق ہوگی۔ پھر آخر کار اسے کامیابی ہوگی۔ اور مخالفت کے بعد ان سے جدائی اختیار کرے گا (۲) جس شخص نے حضرت صالح علیہ السلام کو دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کا معاملہ صالح ہوگا اور وہ اپنی بات میں سچا ہوگا۔ بعض نے فرمایا کہ دشمن اس پر مسلط ہوں گے پھر اسے کامیابی ہوگی۔
صالحون ( صلحاء)
خواب میں اللہ تعالی کے ولیوں میں سے کسی ولی کو دیکھنا سنت کو زندہ کرنے کی بشارت ہے۔ صالحین اپنے اصحاب کے لئے ناصح ہیں اور مبارک ہیں ، خواہ وہ معروف ہوں یا مجہول (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ معروف صلحاء میں سے ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ان کے طریقے کی پیروی کرے گا۔ ان کی جماعت میں شریک ہوگا ۔ نیز ان صلحاء کی منزلت کے موافق اسے شر فکر و غم اور دنیا سے وحشت ہوگی۔ پھر آخر کار اپنے دشمنوں پر کامیابی پالے گا (۳) جس شخص نے دیکھا کہ فوت شدہ صلحاء میں سے کوئی ایک کسی شہر میں ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر والے شادابی فرحت و عدل پائیں گئے اور ان کے سردار کی حالت بہتر ہوگی ۔
صور
(۱) حضرت اسرافیل کا صور پھونکنا صلحاء کی علامت اور نجات کی دلیل ہے۔ صور میں پھونکنے کی آواز کا سننا برحق ہے۔ (۲) خواب میں اس کا سن لرزادینے والی خبروں کی دلیل ہے۔ (۳) اگر صرف اس آدمی نے ہی آواز سنی تو دلیل ہے کہ صرف اس آدمی کے حق میں کوئی خاص بات پیش آئے گی ۔ (۴) اگر سب لوگوں نے سنی تو سب لوگوں کے متعلق کوئی واقعہ ہوگا۔ (۵) اگر کسی آدمی نے صور سنا اور دیگر لوگ بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے بھی سنا تو علامت ہے کہ اس جگہ طاعون کی وباء پھوٹے گی۔ چونکہ پہلا صور سارے عالم کی موت کا پیغام ہے۔ (۵) اگر دوسراصور سنا تو وہ زندگی کی دلیل ہے۔ اگر وہ مریض ہے تو شفایاب ہوگا ۔ اگر شہر میں طاعون ہے تو دور ہو جائے گا۔ اگر قحط تھا تو اس کا خاتمہ ہوگا۔ ہے ہوگا۔ ارزانی ہوگی، عمومی کشائش ہوگی ۔ اور جس شخص نے دوسرا صور سنا تو خفیہ خبروں کے وجود راز طشت از بام ہونے بیماروں کی شفایابی یا قیدیوں کی رہائی یا مسافروں کے اکٹھا ہونے کی دلیل ہے۔
(۱) فرض نماز کی تعبیر مصلی کے حق میں ریاست امارت ادائے امانت یا اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کی ادائیگی کی دلیل ہے۔ (۲) امن کی علامت ہے جس شخص نے دیکھا کہ اس نے فرض نماز اس کے معلوم وقت میں باوضو ہو کر ٹھیک ٹھیک قیام سجدہ رکوع کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر ادا کی تو دلیل ہے کہ وہ اللہ کے فرائض میں سے کسی فریضے کی ادائیگی کرے گا مثلا حج یا پھر قرضہ فواحش اور منکرات سے اجتناب کرے گا۔ خواب میں فرض نماز دلالت کرتی ہے وفائے عہد پہلوانوں کی خدمت کرنے ناراض آدمیوں کے ساتھ صلح پر۔ اگر امام ہے تو ضامن ہوگا یا قرضہ لے گا۔ اگر مقتدی ہے تو دوسروں پر بوجھ ہوگا۔ جس شخص نے دیکھا کہ وہ ظہر کی نماز ادا کر رہے ہے تو اپنی حاجت پوری کرے گا۔ تمام امور دنیا و آخرت پر غالب ہوگا بشرطیکہ نماز پوری کرلی ہو۔ چونکہ نماز مکمل کرنا دلیل ہے کہ آدمی کی مراد پوری ہوگی ۔ اگر کسی قرضہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید میں تھا تو رہائی ہوگی اور رزق میں کشادگی ہوگی۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ بے غبار دن میں نماز ظہر ادا کر رہا ہے اور نماز پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے تو علامت ہے کہ کوئی اہم کام کرے گا اور اس میں اعتدال سے کام لے گا۔ (۴) اگر وہ ابر آلود دن تھا
تو دلیل ہے کہ کوئی پریشانی والا کام کرے گا۔ (۵) عصر کی نماز کی تعبیر یہ ہے کہ وہ حلف برداری کرے گا یا کسی دوسرے کی خاطر حلف اٹھائے گا۔ (۶) اگر دیکھا کہ وہ عصر کی نماز ادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کا مطلوبہ کام تنگی اور مشقت کے بعد پورا ہوگا۔ (۷) اگر وہ نماز عصر مکمل نہیں کر پایا تو کام میں دقت و تنگی ہوگی ۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز مغرب ادا کر رہا ہے اور سورج بھی غروب ہو چکا ہے تو علامت ہے کہ اس کا وہ کام کہ جس میں وہ لگا ہوا ہے ۔ یا اس کا جو مطلوبہ کام ہے وہ مکمل ہو جائے گا۔ (۹) اگر نماز مکمل ہوگئی تو اس کا مطلوبہ کام بھی مکمل ہو جائے گا۔ حالت جنگ میں ہو تو اسے مدد و نور حاصل ہوگا۔ اگر دیکھا کہ وہ فرض نماز دو رکعت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے سفر پیش آئے گا۔ (۱۰) بعض مرتبہ عشاء کی نماز دلالت کرتی ہے بوجھ کے تمام ہونے اور عمر پوری ہو جانے پر چونکہ نماز عشاء آدمی کے دن کی آخری مصروفیت ہوتی ہے۔ (11) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صبح کی نماز پڑھ رہا ہے اور صبح بھی ہو چکی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کوئی خیر کا یا شر کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔ (۱۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز اداکر رہا ہے تو وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کرے گا اور ان کے سامان راحت کا انتظام کرے گا۔
اگر اس نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھ رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ وہ اپنی دنیا کی معیشت میں سے لازمی چیز کے ساتھ ابتدا کرے گا مثلا طعام لباس یا گھر بار کے لئے کوشش کرے گا۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ عصر کی نماز ادا کر رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ جس کام میں لگا ہوا ہے اس کا تھوڑا سا کام کر رہا ہے ۔ (۱۵) اگر اس نے دیکھا کہ وہ عصر کے وقت ظہر کی نماز ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے قرض کو ادا کرے گا۔ (۱۶) اگر ظہر یا عصر کی نماز درمیان میں منقطع ہوگئی تو دلالت ہے کہ وہ اپنے لازم چیز میں سے آدھا ادا کرے گا۔ نماز مغرب دلالت کرتی ہے کاموں سے فراغت پر تھکے ہاروں کے لئے راحت پر عشاء کی نماز دلالت کرتی ہے پوشیدہ امور پر نماز ظہر دلالت کرتی ہے تو یہ یا عہدے سے معزولی پر چونکہ کعبہ کی طرف رخ بیت المقدس سے ہٹا کر نماز ظہر میں کیا گیا تھا اور بعض مرتبہ دلالت کرتی ہے شیطان اور دشمنوں سے لڑائی پر۔ ۔۔۔۔۔۔۔
(۱۷) اگر خواب میں عصر کی نماز پڑھی تو ظفر و نصرت پر دلالت کرتی ہے۔ اور بعض مرتبہ ہدایت خیر اور محافظت پر بھی دلالت کرتی ہے۔ نماز مغرب والدین میں سے کسی ایک کی جدائی یا اس شخص سے جدائی ہے جو اپنے فضل و جاہ کے سبب اس کے ساتھ پردہ پوشی کا معاملہ کرتا ہے۔ یا پھر ان لوگوں سے جدا ہوگا جو سورج سے معبر ہیں ۔ (۱۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز عشاء ادا کر رہا ہے تو یہ بعض مرتبہ علامت ہوتی ہے سفر کے لئے تیاری یا شادی یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے ضعف نظر موت کی تاخیر کی ( چونکہ عشاء سے نماز فجر تک کافی وقت ہوتا ہے ) ۔ (۱۹) جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی تو یہ وہ حلف ہے جو وہ اٹھائے گا۔ (۲۰) جس نے نماز عصر پڑھی تو تنگی کے بعد راحت پائے
گا۔ (۲۱) جس نے مغرب پڑھی تو علامت ہے کہ اس کا کام پورا ہو گیا ہے اور فوری طور پر مقصود حاصل کرے گا ۔ (۲۲) جس نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھ رہا ہے تو یہ مکر و فریب ہے۔ (۲۳) جس نے دیکھا کہ وہ نماز جمعہ ادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کی مراد و تمنا پوری ہوگی ۔ (۲۴) جس نے دیکھا کہ وہ باغ میں نماز پڑھ رہا ہے تو وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے گا۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کا عمل مقبول نہیں۔ (۲۶) اگر دیکھا کہ پہلو پر لیٹ کر نماز پڑھ رہا ہے تو بیمار ہوگا ۔ (۲۶) اگر نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا تو فضل و خیر حاصل ہوگی ۔ (۲۴) جس نے دیکھا کہ سوار ہو کر نماز ادا کر رہا ہے تو اسے شدید خوف لاحق ہو گا اور صاحب خواب قتال میں شریک ہوگا ۔ (۲۵) اگر امام نے نماز سوار ہو کر پڑھائی اور لوگ رکوع کی حالت میں سوار ہیں اور بعض لوگ سواری . کی حالت میں سجدے میں ہیں اور کچھ سواری کی حالت میں کھڑے ہیں اگر یہ لوگ میدان جنگ میں ہیں تو ان کی مدد کی جائیگی اور دشمنوں پر غالب آئیں گے۔ (۲۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز کی حالت میں شہد کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرے گا ۔ (۲۷) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ فرض نماز دو رکعتیں ادا کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ اسے اُسی روز حیض آئے گا۔ اگر کسی شخص نے دیکھا کہ اُس کی فرض نماز کا وقت ختم ہو چکا ہے اور نماز پڑھنے کے لئے اسے کوئی جگہ میسر نہیں تو علامت ہے کہ وہ اپنے کسی دینی یا دنیاوی معاملے میں تنگی کا شکار ہو گا ۔ (۲۸) اگر کسی شخص نے نماز کا عمدا انکار کیا یا ارادہ ترک صلوٰۃ کیا اور یہ نیت بھی ہے کہ وہ اس کی قضا کرے گا تو دلیل ہے کہ یہ شخص شریعت مطہرہ کو ہلکا سمجھ رہا ہے اور امید ہے کہ وہ اس بات کی اصلاح کرلے گا۔ اور جمعہ کی نماز خواب میں دیکھنا دلیل ہے فرحت سرور عید حج، دین کی محض چند باتوں پر عمل پیرا ہونے کی۔ (۲۹) صلوۃ عید الفطر خواب میں دیکھنا ادائے قرض شفاء مریض، تنگی کے بعد راحت اور غموں کے زائل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۰) عید الاضحیٰ کی نماز دلیل ہے بڑے بڑے کام سپرد ہونے نذر کو پورا کرنے کی اور بعض مرتبہ یہ دونوں نمازیں دلالت کرتی ہیں دشمنوں اور ان سے مڈ بھیٹر پر۔ عید الاضحیٰ کی نماز دلالت کرتی ہے شرک سے بری ہونے قسم پورا کرنے پر اور بعض مرتبہ دلالت کرتی ہے سر دریا وعدہ خلافی پر ۔ (۳۱) اگر دیکھے کہ صحت مند ہونے کے باوجود ۔۔۔۔۔۔
مریضوں والی نماز پڑھ رہا ہے تو بخت کی کمی اور قول و عمل میں تردد کی دلیل ہے ۔ (۳۲) جمع بین الصلو تین کی تعبیر نماز قصر کی تعبیر کی طرح ہے بعض مرتبہ دشمن کی طرف سے کسی آزمائش میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتی ہے زمین پر نماز پڑھنا بغیر کسی حائل کے اغلام بازی کرنے اور حالت حیض میں بیوی کے ساتھ جماع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ ، خصوصاً اگر زمین ناپاک تھی تو دلیل ہے ایام حیض میں عورتوں سے وطی کی ۔ اور بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے فقر و احتیاج پر ۔ (۳۳) اگر دیکھا کہ برہنہ نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ روزہ کی حالت میں کسی فحش کام کا مرتکب ہوگا۔ یا حرام مال کا صدقہ کرے گا۔ یا کسی بدعت و فواحش نفسانی میں مبتلا ہوگا اور اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہوگا۔
(۳۴) اگر صلوۃ الخوف پڑھتے ہوئے دیکھے تو نماز میں کلام کرنے کسی سے کاروبار کے سلسلے میں شراکت کے معاملے میں معاہدہ کرنے جدا ہونے اور کسی کے ساتھ جھگڑا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ نیز رجوع فی الہتبہ پر یا سکوت عنہ یا متصدقہ چیز سے رجوع کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳۵) اگر دیکھا کہ جہر کی جگہ سرا قرآت کرتا ہے یا برعکس، تو صاحب خواب اگر حاکم ہے تو ظالمانہ فیصلہ کرے گا اور بدعت و نام نمود کی طرف مائل ہوگا یاحق بات یا مال کو چھپائے گا ۔ (۳۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ارکان کی ادائیگی میں اپنے امام سے رکوع یا سجدے میں آگے بڑھ گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ والدین کی مخالفت کرے گا ۔ یا ایسے آدمی کی نافرمانی کرے گا کہ جس کی اطاعت اس پر واجب تھی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر سہو نسیان عدم ذکاء اور حافظہ کی کمزوری پر ہوتی ہے۔ (۳۷) خواب میں صلوٰۃ التراویح پڑھنا دلالت کرتا ہے مشقت ادائے قرض، ہدایت یافتہ ہونے پر اور صلوٰۃ الاستسقاء خوف، معاش قلیل ، قیمتوں میں زیادتی ، کھیتوں اور زمینوں کے باعث کساد بازاری اور کم داد و دہش پر دلالت کرتی ہے۔ (۳۸) صلوة كسوف ان لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش پر دلالت کرتی ہے جو سورج اور چاند سے معبر ہیں۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر فاسق آدمی کے لئے توبہ کرنے کافر کے لئے اسلام قبول کرنے سے کی جاتی ہے اور بعض مرتبہ علامت ہوتی ہے کے وزیر کی طرف سے خوف اور سختی کا سامنا ہوگا اور دلالت ہے کسی عام نشانی کے ظہور کی صلوۃ الخوف پڑھنا دلالت کرتا ہے الفت اتفاق خوف سے مامون ہونے پر ۔ (۳۹) صلوۃ الجنازۃ دلالت کرتی ہے ان لوگوں کی سفارش پر جو میت سے معبر ہیں اگر میت غیر معروف ہے تو پہلوانوں کی خدمت پر یا پھر صاحب خواب کو شرکت کے نتیجے میں مال عطا ہوگا اور بعض مرتبہ نماز جنازہ دلالت کرتا ہے فرض نمازوں میں کمی پر یعنی سہو وغیرہ پر۔ (۴۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نماز جنازہ ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس کے لئے کثرت سے دعا و استغفار کرے گا۔ (۴۱) اگر دیکھا کہ نماز جناز مکمل کر لی ہے تو اس کی دعا بھی مکمل ہو جائے گی ۔ (۴۲) اگر صاحب خواب نماز جنازہ کا امام تھا تو دلیل ہے کہ اسے کسی منافق بادشاہ کی طرف سے سلطنت حاصل ہوگی ۔ (۴۳) اگر دیکھا کہ خواب میں وہ ۔۔۔۔
یوں کہہ رہا ہے صلی اللہ علی فلان تو دلیل ہے کہ اس کی مغفرت ہوگی ۔ (۴۴) اگر دیکھا کہ وہ مقتدی کی حیثیت سے نماز جنازہ ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی ایسی مجلس میں پہنچے گا جہاں مردوں کے لئے دُعا ہو گی ۔ (۴۵) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ میت کی نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی فاسق آدمی کی شفاعت کرے گا (۴۶) جس شخص نے دیکھا کہ جمعہ کادن ہے یا حمعہ کی نمازادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اسے جلد وسعت حاصل ہوگی دوست اکٹھے ہوں گئے اور اس کی حاجت پوری ہوگی ۔ (۴۷) جس شخص کی کوئی چیز گم شدہ تھی اور دیکھا کہ عید کے دن وہ چیز واپس آگئی ہے۔ اگر وہ عید عید الفطر ہے تو دلیل ہے کہ اسے کشائش حاصل ہوگی ۔ اور اگر عید الاضحیٰ ہے اور صاحب خواب غلام ہے تو اسے آزادی حاصل ہوگی، اگر قیدی ہے تو رہائی پائے گا۔ اگر صاحب خواب پر قرضہ ہے تو ادائیگی ہو جائے گی۔ غم دور ہوں گے اور حالات سنور جائیں گے ۔ (۴۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صلاة الخسوف پڑھ رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ حکام اور مقتدی لوگوں پر مصیبت نازل ہوگی یا کسی عالم کی وفات ہوگی ۔ اور سب لوگ اس کی نماز جناہ ادا کریں گے ۔ (۴۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صلوٰۃ الاستسقاء ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے اس جگہ کوئی واقعہ پیش آئے گا حاکم یا بادشاہ کی طرف سے اور لوگ بادشاہ کے سامنے اس حادثہ کو دور کرنے کے سلسلے میں جمع ہوں اور ان کے سامنے زاری کریں گے۔ (۵۰) اگر لوگوں نے نماز استسقاء مکمل ادا کی اور اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے تو دلیل زاری ہے کہ ان کی پریشانی دور ہوگی
(۵۱) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ صلوۃ نافلہ یا تطوع ادا کر رہا ہے تو دین میں ترقی کی اور اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۵۲) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ وہ مردوں کی امامت کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مر جائے گی۔ چونکہ عورت امامت کی اہل نہیں ۔ لہذا اس کے علاوہ کوئی تعبیر ممکن نہیں کہ عورت کی موت واقع ہو اور اسے آگے رکھ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے ۔ (۵۳) نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ کوئی غیر فصیح آدمی جو نماز اور قرآت کو اچھی طرح نہیں جانتا امامت کرائے ۔ (۵۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سنت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص نبی کریم ﷺ کی سنت کو تھامنے والا ہے نجاستوں سے پاک ہے اور اس شخص میں اچھی عادت ہے۔ (۵۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نوافل ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آخرت کی تیاری میں مشغول ہوگا اور اس کے بقد ر اپنے اہل خانہ کی ضروری دیکھ بھال کرے گا۔ (۵۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ ان لوگوں کی وحشت دور ہوگی اور دل صاف ہو جا ئیں گے۔ (۵۷) جس شخص نے دیکھا کہ جماعت کی نماز میں شریک ہے اور ان کی صف بالکل سیدھی ہے تو دلیل ہے کہ یہ لوگ کثرت کے ساتھ یہی کریں گے۔ (۵۸) خواب میں نفل نماز ادا کرتا دلیل ہے کہ ساتھ ۔ لوگوں کے دلوں میں مال اور خدمت کے ذریعے اپنے لئے محبت اور الفت پیدا کرے گا۔ اگر صاحب خواب کنوارہ ہے۔۔۔۔۔۔
تو اسے رشتہ دستیاب ہوگا۔ اگر شادی شدہ ہے تو بچے عطا ہوں گے۔ چونکہ اللہ تعالی نے آیت مذکورہ میں حضرت ابراہیم کو بیٹوں کی خوشخبری دی ہے ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٍ ﴾ اور عطا کیا ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بھی (۵۹) اگر خواب میں خلوص دل کے ساتھ نوافل ادا کئے تو اگر صاحب خواب فقیر ہے تو غنی ہو جائیگا اور خیر پائے گا۔ اگر دیکھا کہ تہجد پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اعلیٰ منصب حاصل کرے گا۔ (۶۰) خواب میں نفل پڑھنا دلیل ہے وعدہ پورہ ہونے کی۔ (۲۱) خواب میں قضاء نماز کی ادائیگی ادائے قرض یا فاسق آدمی کے تائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۶۲) بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کافر کے اسلام قبول کرنے پر اور نذر پوری ہونے پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا دلالت کرتا ہے عاجز ہونے بزدلی حاصل شدہ رزق پر قناعت کرنے اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے صاحب خواب کے باپ یا استاذ یا جس کے ساتھ حسن سلوک کرتا اس پر واجب تھو اس کے بیمار ہونے پر ۔ (۶۳) صلوۃ التوبہ پڑھنا گناہوں کی بخشش کی دلیل ہے۔ (۶۴) اگر دیکھا کہ سب صلوۃ التوبہ ادا کر رہے ہیں تو علامت ہے کہ بارش ہوگی ۔ ( ۶۵ ) اگر صاحب خواب فقیر ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اگر بانجھ ہے تو اولاد نرینہ حاصل ہوگی۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کھیتی یا زمین سے رزق عطا ہوگا۔ (۲۶) صلوۃ التسبیح دلالت کرتی ہے تحفہ اور ہدیہ خیر پر ۔ (۶۷) صلوۃ الاستخارہ دلیل ہے اپنے مقصود کو حاصل کرنے میں حیرت میں واقع ہونے اور اپنوں سے جدا ہونے کی۔ اور دلالت کرتی ہے اپنے مطلوبہ کام کے اچھے انجام پر اگر صلوة الاستخارہ ادا کرنے والا اہل طریقت میں سے ہے تو طریقت میں نقص واقع ہوگا۔ (۲۸) قبر پر نماز پڑھنا غیر اہل کو ہدیہ دینے پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ مستحقین اور قیدیوں اور تنگدستوں پر خرچ کرے گا ۔ (٦٩) نماز تحیۃ المسجد دلالت کرتی ہے قرابت داروں اور مساکین پر خرچ کرنے پر ۔ (۷۰) جس شخص نے دیکھا کہ وہ دن یا رات میں نفل پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی ایسا نیک عمل کرے گا کہ جس کے نتیجے میں اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی دلالت متفرق خواہش رکھنے والی قوم کے درمیان محبت پیدا کرنے پر ہوتی ہے ۔
(۵۱) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ صلوۃ نافلہ یا تطوع ادا کر رہا ہے تو دین میں ترقی کی اور اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۵۲) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ وہ مردوں کی امامت کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مر جائے گی۔ چونکہ عورت امامت کی اہل نہیں ۔ لہذا اس کے علاوہ کوئی تعبیر ممکن نہیں کہ عورت کی موت واقع ہو اور اسے آگے رکھ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے ۔ (۵۳) نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ کوئی غیر فصیح آدمی جو نماز اور قرآت کو اچھی طرح نہیں جانتا امامت کرائے ۔ (۵۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سنت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص نبی کریم ﷺ کی سنت کو تھامنے والا ہے نجاستوں سے پاک ہے اور اس شخص میں اچھی عادت ہے۔ (۵۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نوافل ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آخرت کی تیاری میں مشغول ہوگا اور اس کے بقد ر اپنے اہل خانہ کی ضروری دیکھ بھال کرے گا۔ (۵۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ ان لوگوں کی وحشت دور ہوگی اور دل صاف ہو جا ئیں گے۔ (۵۷) جس شخص نے دیکھا کہ جماعت کی نماز میں شریک ہے اور ان کی صف بالکل سیدھی ہے تو دلیل ہے کہ یہ لوگ کثرت کے ساتھ یہی کریں گے۔ (۵۸) خواب میں نفل نماز ادا کرتا دلیل ہے کہ ساتھ ۔ لوگوں کے دلوں میں مال اور خدمت کے ذریعے اپنے لئے محبت اور الفت پیدا کرے گا۔ اگر صاحب خواب کنوارہ ہے۔۔۔۔۔۔
تو اسے رشتہ دستیاب ہوگا۔ اگر شادی شدہ ہے تو بچے عطا ہوں گے۔ چونکہ اللہ تعالی نے آیت مذکورہ میں حضرت ابراہیم کو بیٹوں کی خوشخبری دی ہے ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٍ ﴾ اور عطا کیا ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بھی (۵۹) اگر خواب میں خلوص دل کے ساتھ نوافل ادا کئے تو اگر صاحب خواب فقیر ہے تو غنی ہو جائیگا اور خیر پائے گا۔ اگر دیکھا کہ تہجد پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اعلیٰ منصب حاصل کرے گا۔ (۶۰) خواب میں نفل پڑھنا دلیل ہے وعدہ پورہ ہونے کی۔ (۲۱) خواب میں قضاء نماز کی ادائیگی ادائے قرض یا فاسق آدمی کے تائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۶۲) بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کافر کے اسلام قبول کرنے پر اور نذر پوری ہونے پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا دلالت کرتا ہے عاجز ہونے بزدلی حاصل شدہ رزق پر قناعت کرنے اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے صاحب خواب کے باپ یا استاذ یا جس کے ساتھ حسن سلوک کرتا اس پر واجب تھو اس کے بیمار ہونے پر ۔ (۶۳) صلوۃ التوبہ پڑھنا گناہوں کی بخشش کی دلیل ہے۔ (۶۴) اگر دیکھا کہ سب صلوۃ التوبہ ادا کر رہے ہیں تو علامت ہے کہ بارش ہوگی ۔ ( ۶۵ ) اگر صاحب خواب فقیر ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اگر بانجھ ہے تو اولاد نرینہ حاصل ہوگی۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کھیتی یا زمین سے رزق عطا ہوگا۔ (۲۶) صلوۃ التسبیح دلالت کرتی ہے تحفہ اور ہدیہ خیر پر ۔ (۶۷) صلوۃ الاستخارہ دلیل ہے اپنے مقصود کو حاصل کرنے میں حیرت میں واقع ہونے اور اپنوں سے جدا ہونے کی۔ اور دلالت کرتی ہے اپنے مطلوبہ کام کے اچھے انجام پر اگر صلوة الاستخارہ ادا کرنے والا اہل طریقت میں سے ہے تو طریقت میں نقص واقع ہوگا۔ (۲۸) قبر پر نماز پڑھنا غیر اہل کو ہدیہ دینے پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ مستحقین اور قیدیوں اور تنگدستوں پر خرچ کرے گا ۔ (٦٩) نماز تحیۃ المسجد دلالت کرتی ہے قرابت داروں اور مساکین پر خرچ کرنے پر ۔ (۷۰) جس شخص نے دیکھا کہ وہ دن یا رات میں نفل پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی ایسا نیک عمل کرے گا کہ جس کے نتیجے میں اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی دلالت متفرق خواہش رکھنے والی قوم کے درمیان محبت پیدا کرنے پر ہوتی ہے ۔
(1) اس کی تعبیر روزے کی نذر سے کی جاتی ہے۔ (۲) جس نے دیکھا کہ کسی روزے دار نے روزہ نہیں رکھا تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا سفر کرے گا۔ بعض حضرات نے اس خواب کی تعبیر یہ بتلائی ہے کہ وہ کسی مسلمان کی غیبت کرے گا۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے بھولے سے روزہ توڑ ڈالا تو اسے پاکیزہ رزق حاصل ہوگا۔ (۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں ہے تو عزت پائے گا اور توبہ کی توفیق عطا ہو گی ۔ یا کفارہ قسم ادا کرے گا یا حج کرے گا۔ بعض نے اس خواب مذکور کی تعبیر یہ بیان فرمائی کہ اس کو اولاد نرینہ حاصل ہوگی ۔ (۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان میں روزہ رکھے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ایسا کام واضح ہو گا کہ جس کے بارے میں اُسے شک تھا۔ اگر وہ لکھنا پڑھنا نہیں جانتا تھا تو قرآن حفظ کرے گا۔ اور اس کا کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اور بشارت و خیر حاصل کرے گا۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان ہے اور صرف اس نے ہی روزہ رکھا ہے یا لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے تو جس جس نے دیکھا کہ ماہ رمضان ہے اور صرف یہ دلیل ہے اس شخص کے مومن صالح اور دیندار و نیک ہونے کی۔ اگر صاحب خواب غمز وہ ہے تو مشکل دور ہو گی ۔ اگر مریض ہے تو شفا عطا ہوگی۔ اگر گمراہ ہے تو ہدایت حاصل ہوگی، اگر مقروض ہے تو قرض ادا ہو گا ۔ (۷) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان میں روزہ جان بوجھ کر توڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی آدمی کو جان بوجھ کر قتل کرے گا۔ جیسا کہ کسی شخص نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو عمد قتل کیا تو دلیل ہے کہ وہ رمضان میں عمدا روزہ توڑے گا۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان کے روزوں کی قضاء کر رہا ہے یا کفارہ کے طور پر دو ماہ کے روزے رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور تو بہ تائب ہو گا ۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے ماہ رمضان کا روزہ عمدا انکار کرتے ہوئے چھوڑ دیا تو دلیل ہے کہ شرائع اسلام میں کسی کو ضائع کرے گا۔ اگر یہ روزہ کی فرضیت کا اقرار کرتے ہوئے روزہ ترک کرے اور ادا کرنے کی نیت بھی ہو تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بے گمان جگہ ہے نہایت عمدہ رزق جلد حاصل ہوگا۔ (۱۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان میں وہ روزہ افطار کرنے والا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص فطرت پر ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی طاعت میں یہ آدمی کوئی سفر کرے گا۔ (11) مجہول روزہ رکھنا دشمنوں سے ڈھال ہے اور ایذاؤں سے بچاؤ ہے۔ اور بعض مرتبہ روزہ دلیل ہوتا ہے بیمار آدمی کی موت کی۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے خاموشی کی ۔ اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے فرحت و سرور پر اور بعض مرتبہ علامت ہے کسی عمل یا قول کے اللہ کے لئے خالص ہونے کی۔ (۱۲) اگر دیکھا کہ لوگ بلا کسی سبب کے روزہ رکھ رہے ہیں تو دلیل ہے قحط کی اور معیشت کی تنگی کی ۔ (۱۳) اگر دیکھا کہ روزہ دار مریض ہے تو دلیل ہے کہ شفایاب ہوگا ۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ ایام صوم میں کھا پی – رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ محرمات کا ارتکاب کرے گا یا مقروض ہوگا یا بیمار ہوگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے ایسی جگہ سے رزق حاصل ہوگا جہاں سے ملنے کا گمان تک نہ ہوگا۔ ماہ رمضان کا روزہ خوف سے امن حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۵۹) اگر دیکھا کہ روزہ دار مرگی کا مریض ہے تو اسے شفا ہوگی چونکہ اس مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ( اس بیماری کا سبب شیطان ہوتے ہیں ) ۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ قرض ادا ہو گا یا پھر فاسق کو توبہ کی توفیق ہوگی ۔ (۱۶) خواب میں ماہ شوال کے چھ روزہ دلیل ہیں نماز کی اصلاح کی یا ادائے زکوۃ یا کسی زیادتی پر ندامت کی۔ پیر اور جمعرات کا روزہ دلیل ہے صلہ رحمی اور شادیوں میں یک جا ہونے کی ۔ (۱۷) ایام بیض کے روزے (چاند کی ۱۲ ۱۳ ۱۴ یا ۱۳ ۱۴ ۱۵ تاریخ کے روزے دلیل ہیں کہ قرض کی قسطیں ادا ہونے یا علم کی ۔ (۱۸) محرم کا روزہ دلیل ہے زہد و ورع اور حج کی ۔ (۱۸) یوم عرفہ کا روزہ رکھنا دلیل ہے قبول صدقات اور صدقات لینے کی ۔ (۱۹) دس ذی الحجہ کا روزہ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ بالا ایمان ہوگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ صاحب خواب سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گا ۔ یوم عاشورہ کا روزہ دلیل ہے نیکی کے کاموں کی فتنوں کا سامنا کرنے اور اس سے محفوظ ہونے کی۔ اگر صاحب خواب کی بیوی حاملہ ہے تو اولاد صالحہ عطا ہو گی اور مال حلال ملے گا۔ (۲۰) خواب میں رجب کا روزہ رکھنا دلیل ہے مراتب عالیہ والوں کی خدمت کرنے کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بحری سفر کے نتیجے میں بحری منافع حاصل ہوں گے ۔ (۲۱) ماہ شعبان کے روزہ رکھنا (۲۲) اور شک کے دن کا روزہ رکھنا دلیل ہے گناہوں کے ارتکاب کی۔ (۲۳) قضاء روزہ دلیل ہے کہ قیدی رہا ہو گا عاصی گنا ہوں سے تو بہ کرے گا اور قرضے ادا ہوں گے۔ (۲۴) نذر کا روزہ رکھنا دلیل ہے کہ حاجات پوری ہوں گی اور خوشیاں حاصل ہوگی ۔ (۲۵) بغیر چھوڑے مسلسل روزے رکھنا دلیل ہے کہ وہ کسی نہایت پر مشقت سنت کو اختیار کرے گا۔ کوئی ایسا عمل کرے گا جو کھلم کھلا بدعت ہوگا؟ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اکثر خاموش رہے گا اور بھلی بات کے علاوہ زبان سے کوئی دوسری بات نہ کہے گا۔ (۲۶) اگر دیکھا کہ ایک دن روزہ رکھا اور دوسرے دن روزہ نہیں رکھا تو بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ آزاد اور باندی یاذمیہ اور مسلمہ کو نکاح میں اکٹھارکھے گا۔ (۲۷) اگر دیکھا کہ ایسا کوئی کام کیا جو روزہ کو فاسد کر دیتا ہے تو دلیل ہے نقض عہد حب دنیا کو حب آخرت پر ترجیح دینے کی اور ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے کی کہ اس پر کفارہ واجب ہو مثلاً کفارہ یمین وغیرہ یا دلیل ہے کہ بیماری سے شفایاب ہوگا۔ اور بہت سی خوشیاں حاصل ہوں گی ۔ (۲۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صائم الدھر ہے اگر اوہ بل صلاح وخیر میں سے ہے تو معاصی سے اجتناب کرے گا۔ اگر وہ اہل خیر میں سے نہیں تو اپنے مقصد میں نا کام ہوگا۔ (۲۹) اگر دیکھا کہ صائم الدھر نے افطار کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کی غیبت کرے گا۔ یا گناہ عظیم کا ارتکاب کرے گا۔ یا شدید بیماری میں مبتلا ہوگا۔ یا پھر کسی آزمائش میں مبتلا ہو گا۔ (۳۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان آگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ اور بعض نے فرمایا کہ صاحب خواب کے دین کی صحت کی علامت ہے۔ بے چینیوں اور غموں کا خاتمہ ہوگا، بیماریوں سے شفایابی اور قرضے ادا ہوں گے۔ (۳۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان کی قضا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا ۔ (۳۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نفل روزے رکھ رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ آدمی اس سال بیمار نہ ہوگا۔ (۳۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے غیر اللہ کے لئے روزہ رکھا ہے یا نام و نمود کی خاطر روزہ رکھا ہے تو علامت ہے کہ اس شخص کا مقصد پورا نہ ہوگا ۔ (۳۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزے سے ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ روزہ نفلی ہے یا فرض؟ تو دلیل ہے کہ اس شخص کے ذمے نذر کی قضاء ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص چپ سادھ لے گا۔ چونکہ روزہ میں اصل خاموشی وسکون ہے
(۱) اس کی تعبیر جھڑ کنا، حقیر چیز دے کر جتلانا اور اس کی نمائش کرنا ہے۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی آدمی کی گدی پر مذاقا مار رہا ہے۔ تو یہ علامت ہے کہ اس کا اس پر احسان ہوگا۔ (۳) اگر دیکھا کہ اس نے مذاق میں کسی آدمی پر کی گدی پر مارا ہے تو اس کا اس پر احسان ہوگا۔ اگر ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ کی گدی پر مارے حالانکہ دونوں کے در میان عداوت تھی تو مصفوع ( جس کی گدی پر مارا گیا) کو صافع ( گدی پر مانے والا ) پر کامیابی حاصل ہوگی چونکہ
صافع نے زیادتی کی ہے اور یہ بادشاہوں کی عادات میں سے ہے
(1) دونوں کنپٹیوں کی تعبیر دو بابرکت شریف بیٹے ہیں چنانچہ کنپٹیوں میں کچھ ہونا اچھا یا برا بیٹوں میں کچھ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۲) کبھی کنپٹی کی دلالت بیماری سے شفایاب ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۳) کسی کے کانوں میں بیداری میں درد ہوتا ہو وہ خواب میں اپنی کنپٹیوں کو لوہا ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ کان کی اس بیماری سے شفایاب ہوگا ۔ (۴) کبھی اس کی تعبیر مال سے بھی کی جاتی ہے (۵) خواب دیکھا کہ وہ کسی کی کنپٹی اکھیڑ رہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ اکھاڑنے والا اکھاڑے جانے والے کے ایسے عظیم مال کو ضائع کرنا چاہتا ہے جس پر اسے فخر ہو ۔ (۲) خواب میں کنپٹی کے بال اکھاڑ نا غنی کے لئے مال کے چلے جانے اور غریب کے لئے قرض کی ادائیگی پر دلالت کرتا ہے
(1) خواب دیکھا کہ اس کے سر کے بال جھڑ گئے یہاں تک کہ گنجا ہو گیا تو اس کے مال ختم ہونے اور لوگوں کی نظروں سے گر جانے کا اندیشہ ہے (۲) خواب میں گنجی عورت دیکھنا فتنہ کے ساتھ کام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
شریعت کے لازم کی جانے والی صلح پیام الفت ہے۔ گناہوں سے تو بہ تائب ہونے کی علامت ہے۔ اللہ کی مرضیات کی طرف ہدایت ہے۔ اور دلالت کرتی ہے خیر اور خصوصیت پر ۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے مد مقابل کے ساتھ صلح کرلی ہے تو دلیل ہے کہ مخاصمت کرے گا اگر صلح قتل نفس پر تھی تو فساد اور لوگوں کے درمیان عداوت پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ مقروض کو صلح کی طرف بلا مطالبہ اداء قرض بلا رہا ہے تو یہ علامت ہے کسی گمراہ کو ہدایت کی طرف بلانے کی ۔ (۴) مقروض سے مصالحت کرنا مال کے کسی حصے پر خیر پانے کی نشانی ہے ۔ (۵) جنگ کے دو دھڑوں کے درمیان صلح کرانا علامت ہے امن کی۔ نیز پیغام نکاح کی کوشش، شادی شرکت یا عقد بیع وشراء کی دلیل ہے ۔ (۶) اگر دیکھا کہ دو مختلف جماعتوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے تو علامت ہے کہ بدعتوں اور فتنوں کا ظہور ہو گا۔
خواب میں صبر کی تعبیر رفعت و بشارت ہے نیز مصائب کے وقوع کی اطلاع ہے۔ بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ جس کام میں اسے خوف ہے اس کا انجام اچھا ہو گا۔ جس شخص نہ دیکھا کہ وہ کی کسی ضرر یا سختی پرصبر کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے رفعت، خیر اچھی حالت سلامتی عافیت اور فتح حاصل ہوگی ۔
جس شخص نے دیکھا کہ وہ مہر ادا کر رہا ہے تو وہ اپنے ذمہ ثابت فریضہ صوم یا نماز یا حج ادا کرے گا
(۱) اس کی تعبیر دفع بلاء ہے۔ نیز یہ دلالت کرتا ہے مریض کی عافیت رزق اور حصول خیر پر صدقہ دلالت کرتا ہے صدقات سچائی پر چونکہ لفظ صدق صدقہ سے بنا ہے آخر سے ہٹائی گئی تو صدق ہو گیا۔ (۲) اگر نا جائز چیز بطور صدقہ دی، مثلا مردار یا شراب یا سری مردہ لاش تو دلیل ہے کہ یہ آدمی اپنے مال میں یا غیر کے مال میں برا تصرف کرے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ آدمی پے درپے برائیاں کرے گا۔ دھڑا دھڑ گناہ کرے گا۔ (۳) اگر خواب میں کوئی پاکیزہ چیز بطور صدقہ دی تو اس شخص کے مویشی میں برکت ہوگی۔ اور یہی تعبیر اس صورت میں ہے اگر صاحب خواب باغ والا تھا۔ (۴) اگر دیکھا کہ کسی چور کو صدقہ دے رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ چوری سے باز آجائے گا۔ کیونکہ صدقہ بعض مرتبہ حاسدین کے ذلیل و خوار ہونے پر دلالت کرتا ہے اور یہ دشمنوں کی ہلاکت کی علامت ہے چونکہ صدقہ سے شیطان خوار ہوتا ہے۔ (۵) خواب میں خفیہ طور پر صدقہ کرے تو اگر صدقہ دینے والا عاصی ہے تو اس کے گناہوں کی بخشش ہوگی اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا ۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ یا علماء کا تقرب حاصل ہوگا۔ جس آدمی نے دیکھا کہ اس سے کوئی آدمی سوال کر رہا ہے تو اسے چاہئے کہ صدقہ کرے۔ اگر وہ عالم ہے تو لوگوں کو علم سکھائے چونکہ سائل در حقیقت طالب علم ہے۔ (۶) اگر وہ بادشاہ ہے تو بہت ساری قوموں پر حکمرانی کرے گا۔ اگر وہ تاجر ہے تو بہت سے لوگ اس سے بیچ میں نفع اٹھائیں گے یا کسی معاملے میں رہنمائی حاصل کریں گئے۔ اگر وہ کا ریگر ہے یا بازاری آدمی ہے تو کسی اجیر کو کوئی صنعت اور کام سکھائے گا۔ (۷) اگر کسی مسکین کو کھانا کھلایا اور وہ خوف زدہ ہے اسے امن حاصل ہوگا۔ اور غموں سے چھڑ کار املیگا ۔ (۸) اگر کافر کو کھانا کھلایا تو دلیل ہے کہ کسی دشمن کو قوی کرے گا۔ (۹) مسکین کو اگر خواب میں دیکھا تو اس سے مراد صدقہ ہے مسکین کو دیکھنا کبھی دلالت کرتا ہے تسبیح پر اور زیارت قبور پر اور نیک اعمال پر ۔ (۱۰) صدق کی تعبیر ایمان ہے اور ایمان صدق ہے۔ (١١) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی کافر سچ بول رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ایمان قبول کرے گا۔ (١٢) جس شخص نے دیکھا کہ کوئی مؤمن ایمان قبول کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سچ بولے گا ۔ اس کی تعبیرات بالکل برعکس ہیں۔ خواب میں صدق کی تعبیر مکر و فریب سے نجات ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ صدق کی تعبیر قلعہ ہے
(1) خواب میں سیٹی بجانا مشرکین کے اخلاق کو اپنانے پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح تالی بجانے کی بھی یہی تعبیر ہے۔ (۲) کبھی اس کی دلالت ایسے امراض لاحق ہونے پر ہوتی ہے جو بدن کے زرد ہونے کا باعث ہوں۔ یا مکانات کے معطل اور خالی ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ اس سے لوگ بد فالی لیتے ہیں۔
(1) اس کی دلالت یہود کی طرف سے مال ملنے پر ہوتی ہے خواب دیکھا کہ وہ پتیل پگھلا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی سے دنیاوی معاملے میں جھگڑے گا اور زبان زد عام ہوگا۔ (۲) بعض علماء کے قول کے مطابق خواب میں پتیل دیکھنا بری بات سننے اور بہتان لگنے کی علامت ہے (۳) پتیل کی دلالت متاع دنیا پر فخر کرنے والے آدمی پر بھی ہوتی ہے۔ (۴) خواب میں تیل سے مارا جانا متاع طلبی کی علامت ہے۔ کبھی اس کی دلالت بدن میں پھوڑے نکلنے یا کسی اور آفت کی وجہ سے مرنے پر ہوتی ہے۔
(1) خواب میں اپنے یا کسی دوسرے انسان کے کان میں سوراخ کرنا دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ زہر کا تریاق آئے گا۔ یا دلیل ہے کہ سرکشوں کے سازشوں سے بچنے کا گر ہاتھ لگ جائے گا۔ (۲) خواب میں اپنے کانوں کے سوراخ سے گندگی یا پیپ کو صاف کرنا کسی طرف سے خوش کرنے والی خبر آنے کی علامت ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کا قول ہے کہ خواب میں اپنے کان کے سوراخ کا گند کھانا اغلام سے دلچسپی رکھنے کی طرف اشارہ ہے۔