الاضحية: (قربانی)(1)خواب میں قربانی کرنا نذرمان کر اس کو پورا کرنے مصائب سےخلاصی اور مرض سے نجات پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی رزق کی فراوانی اور جانوروں کی زیادتی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی اس سے معتبر کے تعبیر دینے میں غلطی کر جانے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔(۲) خواب میں اونٹ کی قربانی کرنا اول وقت میں نماز جمعہ کے لئے جانے کی دلیل ہے۔ (۳) خواب میں گائے کی قربانی کرنے کی تعبیر اول وقت کے بعد جمعہ کی نماز کے لیے جانے سے کی جاتی ہے۔ (۴)اور اگر مینڈھا قربان کرتے ہوئے دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ وہ شخص ساعت ثالثہ میں جمعہ کے لیے جائے گا۔(۵) اسی طرح خواب میں مرغی قربان کرنا ساعت رابعہ میں اور انڈا صدقہ کرنا ساعت خامسہ میں جمعہ کے لیے مسجد جانے کی دلیل ہے۔ (۷) کبھی خواب میں قربانی کرنے کی تعبیر تقسیم مال کے لیے حکم صادر کرنے سے کی جاتی ہے(۸) قربانی کرنا تمام شدائد سے نجات اور ظہور برکت کی بشارت ہے (۹) اگر حاملہ عورت اپنے آپ کو قربانی کرتے ہوئے دیکھے تو اس کی تعبیر ولد صالح کی پیدائش سے کی جاتی ہے.(۱۰) اسی طرح اونٹ، گائے مینڈھا وغیرہ قربانی کرنا غلام آزاد کرنے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۱۱) خواب میں غلام کا اپنے آپ کو قربان کرنا اس کی آزادی کی دلیل ہے اور اگر صاحب خواب اسیر ہے تو قید سے نجات ہوگی اور اگر یہی خواب مدیون آدمی دیکھے تو اس کی دین سے خلاصی ہوگی اور فقیر دیکھے تو فقر ختم ہو جائے گا۔ اور خوف زدہ آدمی دیکھے تو پر امن ہو گا یا حج کی سعادت نصیب ہوگی .اور دشمن سے لڑنے والے دشمنوں پر غالب ہوں گے۔ اور غمزدہ کو غم سے نجات ملے گی. (۱۳) اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ قربانی کاگوشت تقسیم کر رہا ہے تو وہ غموں کے ہجوم سے نکلے گا اور اسکو عزت و شرف نصیب ہوگا۔(۱۴) اگر کوئی شخص اپنے آپ کو قربانی کا گوشت چوری کرتے ہوئے دیکھ لے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب اللہ تعالی پر جھوٹ باندھے گا۔ (۱۵)بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں قربانی کرتے ہوئے دیکھنا صاحب خواب کی موت کی نشانی ہے اور بعض نےمرض سے صحت یاب ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔
ق
28
Apr