جس شخص نے حضرت شیث علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اس کو نعمت، خوشی اولا د پاکیزہ زندگی عطا ہوگی اللہ کی مشیت اور تقدیر کے مطابق اور خوش کن زندگی بھی۔ بعض کا کہنا ہے کہ وہ شخص کسی بڑے آدمی کا وصی بنے گا۔ بعض حضرات نے فرمایا کہ اسے بڑے بڑے کام سونے جائیں گے اور وہ ان کو سر انجام دے گا چونکہ حضرت شیث علیہ السلام روئے زمین پر سب سے پہلے وصی تھے۔
حضرت شعیب علیہ السلام کو جس شخص نے خواب میں دیکھا وہ ایسی قوم میں ہو گا کہ جو ناپ تول میں ڈنڈی مارتے ہوں گے اور اس کو وہ لوگ تکلیف پہنچائیں گے اور پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ اس شخص کو اپنی قوم پر فتح مندی حاصل ہوگی۔ اور اس شخص کو بیٹیاں عطا ہوں گی جو اس کے لئے خوشی کا باعث ہوں گی۔ اگر حضرت شعیب علیہ السلام کو لرزتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کی قوت بصارت چلی جائے گی۔
شہید کو خواب میں زندہ حالت میں دیکھنا اس کے طریقے اور کام کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ شہید کو زندہ دیکھنا اللہ تعالیٰ کے مقرب بندہ ہونے کی علامت ہے۔
جس نے اللہ تعالی کا خواب میں شکر ادا کیا اس کو فکر سے نجات ملے گی ۔ اور قوت اور مال خیر خوشحالی اور لباس حاصل ہوگا اگر یہ شخص والی ہو تو خوبصورت آباد سر سبز جگہ پائے گا اور جو شخص یہ دیکھ کہ وہ اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے تو ایسا شخص موحد ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے اگر وہ ذمی ہے تو اسلام قبول کرے گا۔ اگر منافق ہے تو اس کا نفاق دور ہو جائے گا۔ اگر مسلمان ہے تو اسے عظیم المرتبت آدمی کی رفاقت حاصل ہوگی
(1) خواب میں سورج دیکھنا بہت بڑی سلطنت ملنے خلیفہ بننے یا باپ بنے یا سونا ملنے یا کوئی بڑا حکمران بنے یا کوئی خوبصورت عورت ملنے کی علامت ہے۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سورج بن گیا ہے تو اس شخص کو اتنی بڑی سلطنت حاصل ہوگی کہ جہاں تک سورج کی شعاعیں پہنچتی ہیں ۔ (۳) اور اگر دیکھے کہ وہ سورج سے چمٹ گیا ہے تو کسی وزیر یا کا تب کی طرف سے اسے خیر قوت نصیب ہوگی ۔ (۴) اگر سورج کولٹ کا ہوا پایا تو اس شخص کو اقتدار حاصل ہوگا اور عدل رے گا ۔ (۵) اگر وہ سورج میں بیٹھ گیا اور اس کے قریب ہو گیا تو وہ کسی بادشاہ سے مال نعمت، قوت اور تائید حاصل کرے گا۔ (۲) اگر دیکھے کہ سورج کی شعاعیں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں تو وہ ایسا شخص ہے جو مابین مشرق و مغرب کا بادشاہ ہوگا اگر وہ اس کا اہل ہوا وگر نہ ایسا علم عطا ہو گا جسے مشرق و مغرب میں اس کا شہرہ ہوگا۔ (۷) اگر دیکھے کہ وہ سورج کا مالک بن گیا ہے یا اس پر قابو پالیا ہے تو اس شخص کی بات بادشاہ کے ہاں مقبول ہوگی ۔ (۸) اگر سورج کو بالکل صاف اور مقرر ہونے کی حالت میں طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اگر یہ شخص حاکم ہے تو اسے قوت اور بڑی سلطنت حاصل ہوگی اور اگر قائد ہے تو وہ اپنے پناہ گاہ میں زندگی گزارے گا اور اگر وہ شخص رعایا میں سے ہے تو اسے رزق حلال عطا ہو گا ۔ (۹) اور اگر یہ خواب خوبصورت عورت دیکھے تو اسے ایسی اولاد حاصل ہو گی جو اس کی ہوگی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی ۔ (۱۰) اگر دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو بادشاہت سے کچھ حصہ حاصل کرے گا۔ اور خلیفہ اس کے ساتھ تعلق قائم کرے گا اگر وہ اس کا اہل ہوا۔ وگرنہ اسے چاہئے کہ اپنی عزت کرنے والے قائم آدمی سے بچے ۔ (۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو اس کی شادی ہوگی ۔ (۱۲) اور اگر یہ خواب عورت نے دیکھا ہے تو اس کا بیاہ ہوگا اور خوب خوشحال ہوگی ۔ اگر دیکھنے والا تاجر ہے تو اسے تجارت میں نفع حاصل ہوگا۔ سورج کی روشنی خواب میں دیکھنا بادشاہ کی ہیبت اور عدل کی علامت ہے۔ (۱۳) اگر دیکھا کہ سورج اس کی سے بات کر رہا ہے تو اسے خلیفہ کی طرف سے رفعت حاصل ہو گی چاند کو خواب میں دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہے۔ (۱۴) چاند اور سورج سے کلام کرنا اور پھر کسی ایک کے ساتھ چل پڑنا اس شخص کی جلد موت کا پیغام ہے ۔ (۱۵) اگر دیکھا کہ کسی جگہ دھوپ ہے اور کسی جگہ دھوپ نہیں ہے اگر وہ شخص صاحب حرب ہے تو جنگ میں صاحب وجاہت ہوگا وگرنہ اسے معرفت حاصل ہوگی ۔ (۱۶) اگر سورج کو دیکھا کہ وہ صرف اس کے سر پر طلوع ہو رہا ہے باقی جسم پر نہیں تو اسے کوئی بڑا کام ملیگا ۔ (۱۷) اور اگر صرف اپنے قدموں پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اسے اناج اور پھل کی پیداوار بڑی مقدار میں حاصل ہوگی ۔ اور دنیا حلال طریقے سے اس پر وسیع کر دی جائے گی ۔ (۱۸) اور اگر کپڑوں کے نیچے پیٹ پر سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے تو اس شخص کو برص کا مرض لاحق ہوگا۔ (۱۹) اگر صرف اس کے سینے پر سورج طلوع ہوا ہے تو دلیل ہے یہ شخص بیمار ہوگا۔ (۲۰) اگر کسی عورت یہ دیکھے کہ سورج کسی عورت کے گلے میں داخل ہوا اور اس کے دامن سے خارج ہو گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ اس عورت سے نکاح کے لئے میں داخل ہوا اور سے کیا ہے تو یہ علامت ہے کہ کرے گا اور اس کے ساتھ ایک رات گزارے گا۔ پھر اگر اس نے اسے طلاق دے دی تو یہ عورت ( نعو باللہ ) زنا میں مبتلا ہوگی ۔ (۲۱) اگر دیکھا کہ اس کا پیٹ پھٹا اور اس میں سے سورج طلوع ہوا تو اس شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔ (۲۲) نیز یہی تعبیر اس صورت میں بھی ہے جب دیکھے کہ سورج مکمل غروب ہو گیا اور وہ شخص اس کے پیچھے پیچھے تھا۔ (۲۳) اور اگر چلتے ہوئے سورج کے پیچھے گیا اور سورج مکمل طور پر غروب نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص قید کر لیا جائے گا۔ (۲۴) اگر دیکھے کہ سورج کسی زیادہ بوڑھے کی شکل اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ خلیفہ وقت اللہ کی خاطر لوگوں سے تواضع سے پیش آئے گا اور قوت حاصل کرے گا۔ مسلمانوں کی کوششوں کو تقویت دے گا۔ اور ان کے امور کو اچھی طرح سر انجام دے گا اور دشمن کے لشکر کو شکست دیگا۔ مسلمانوں کے دشمن کو موت کے گھاٹ اتارے گا۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ سورج پر شباب نوجوان کی صورت اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ کمزور پڑ جائے گا۔ اور مسلمانوں کی حالت نہایت خستہ ہو جائے گی ۔ (۲۶) اگر دیکھے کہ سورج سے آگ نکل رہی ہے اور اس سے اس کے ارد گرد کے ستارے جل گئے ہیں تو بادشاہ اپنے قریبی خاص لوگوں کو دھتکار دے گا۔ (۲۷) اور اگر دیکھے کہ سورج سرخ ہو گیا ہے تو یہ مملکت میں فساد برپا ہونے کی علامت ہے ۔ (۲۸) اگر دیکھے کہ سورچ زرد ہو گیا ہے تو یہ شخص بیمار پڑے گا۔ (۲۹) اور اگر دیکھے کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے تو یہ شخص غلبہ پائے گا ۔ (۳۰) اگر دیکھے کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو اس شخص کا مطلوبہ شر یا خیر کا کام پورا ہو جائے گا۔ (۳۱) اگر دیکھا کہ سورج مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر ہے تو کسی بڑی سلطنت میں مختلف مقامات پر خروج خوارج کی علامت ہے ۔ (۳۲) اگر دیکھے کہ وہ سورج سے جھگڑا کر رہا ہے تو وہ کسی خارجی بادشاہ کے خلاف خروج کریگا اگر وہ اس کا اہل ہوا اگر وہ اس کا اہل نہ ہوا تو معاملہ اس پر الٹ جائے گا۔ سورج کے ساتھ غداری کرنا علامت ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ساتھ غداری کرے گا یا اس کے حکم کی مخالفت کرے گا۔ (۳۳) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں نہیں ہیں تو علامت ہے جس قد ر سورج کے شعاعوں میں کمی تھی کہ اسی قدر بادشاہ کی ہیبت میں کمی واقع ہوگی ۔ (۳۴) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں اُس آدمی پر نہیں پڑر ہیں تو اگر مشخص بادشاہ ہے تو اس کی ہیبت ختم ہو جائے گی۔ اور اگر قائد ہے تو اس کی جاہ و منزلت زائل ہو جائیگی ۔ اور اگر وہ والی (حاکم ) ہے تو معزول ہو جائے گا۔ اگر وہ رعایا میں سے ہے تو اس کا ذریعہ معاش ختم ہو جائے گا۔ (۳۵) اگر یہ خواب کوئی عورت دیکھ لے تو اس بات کی علامت ہے کہ اس کی شادی ہو گی مگر اس کا شوہر اس پر خرچ نہیں کرے گا ۔ (۳۶) اگر دیکھا کہ کی گا۔ سورج پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا ہے۔ آدھا حصہ اپنی جگہ پر ہے اور دوسرا آدھا حصہ اس حصے کے برابر میں ہے۔ اور دونوں حصوں میں نور اور شعاعیں موجود ہیں تو یہ علامت ہے کہ ایک خارجی شخص کا خروج ہو گا جسے آئندہ بادشاہ کے مثل بادشاہت حاصل ہوگی ۔ (۳۷) اگر اپنی جگہ پر باقی نصف ( سورج کا ٹکڑا اُڑ جانے والے دوسرے ٹکڑے کے ساتھ جاملا اور بالکل مکمل سورج کی شکل اختیار کر گیا کہ جیسا پھٹنے سے پہلے تھا تو علامت ہے اس بات کی کہ اس کی بادشاہت ختم ہو جائے گی اور اس کے خلاف بغاوت کرنے والا ملک پر قابض ہو جائیگا اور بادشاہ کے مثل بادشاہت اس کو حاصل ہو گی اگر پھٹ کر جانے والا آدھا حصہ دوسرے حصے کے ساتھ واپس جا ملتا ہے اور صحیح سالم سورج کی صورت اختیار کر جاتا ہے تو اس شخص کو سلطنت واپس مل جائے گی ۔ اور پہلے کی طرح دوبارہ حکومت قائم ہو جائے گی۔ (۳۸) اگر دونوں نصف حصے سورج کی شکل اختیار کر گئے تو علامت ہے کہ جرنیلوں میں سے کوئی اس کے خلاف چڑھائی کرے گا (۳۹) اگر سورج کو گرتے ہوئے دیکھے تو زمین پرمصیبت نازل ہوگی (۴۰) اگر زمین پر گرتے ہوئے دیکھے تو اس کا باپ فوت ہو جائے گا۔ (۴۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ سورج کی روشنی اور شعاعوں کی طرف دیکھ رہا ہے تو اسے بادشاہت حاصل ہوگی اگر اس میں بادشاہت کی صلاحیت ہو یا اپنے علاقے کا اور اپنے گھر کا سردار اسے ہو اگراس میں علامت اپنے ملاتے اور کا سردر ہوگا۔ (۴۲) اگر سورج کو اپنے شہر میں جگمگاتے ہوئے دیکھے تو اگر پیشخص مسافر ہے تو اپنے وطن صحیح سالم لوٹ جائے گا۔ (۴۳) اگر سورج کو مکمل آب و تاب کے ساتھ مشرق سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور پھر مغرب کی سمت میں اب و تاب کے ساتھ غروب ہو گیا تو بادشاہ کے ذریعے سے اس شہر والوں کو خیر حاصل ہوگئی اور خوش و خرم زندگی گزاریں گے۔ (۴۴) اگر دیکھے کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا اور سارے گھر کو روشن کر دیا ہے تو یہ حکم شخص عزت کرامت، شہرت، شرف وجاہت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔ (۴۵) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے سورج کو نگل لیا ہے تو پیشخص مغموم زندگی گزارے گا ۔ (۴۶) اگر دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہورہا ہے تو پیشخص لوگوں میں رسوا ہو گا۔ اگر اس کا کسی کے پاس کوئی راز ہو تو وہ فاش ہو جائے گا۔ اور پوشیدہ امور بھی کھل کر لوگوں کے سامنے آجائیں گے ۔ (۴۷) اگر دیکھے کہ سورج کو بادشاہ نے نگلا ہے تو اس کی وفات ہو جائے گی ۔ (۴۸) اگر دیکھا کہ سورج اپنی اصل حالت سے کچھ متغیر ہو گیا ہے تو علامت ہے کہ اس شہر میں کوئی بڑی کہ آفت آئے گی۔ (۴۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج پر بیٹھا ہوا ہےتو اسے نعمت واسعہ حاصل ہوگی۔ اور آسمان سے اس شخص پر برکتوں کا نزول ہوگا۔ اگر اسے سورج کی روشنی پہنچی تو یہ علامت ہے کہ اسے کوئی خزانہ حاصل ہوگا اور بہت بڑا مال پائے گا۔ اور اللہ تعالی اسے خیر عطا فرمائے گا۔ (۵۰) اگر کسی شخص نے سورج کو مشرق سے طلوع ہوتے دیکھا اور پھر دیکھا کہ وہ مشرق ہی میں غروب ہو گیا ہے تو یہ تمام لوگوں کے حق میں خیر ہے اور اعمال پر دلالت کرتا ہے بایں طور کہ لوگوں کو نیند سے بیداری حاصل ہوگی اور نیک اعمال کے موقع میسر آئے گا۔ اور ممکن ہے کہ اس کو اولا در بینہ حاصل ہو جائے۔ (۵۱) اگر یہ خواب غلاموں میں سے کسی نے دیکھا ہے تو اس بات کی علامت ہے کہ وہ سب آزاد ہو جائیں گے۔ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسکا معاملا مخفی رہے تو یہ اُس کے معاملے کے ظہور کی دلیل ہے۔ کیونکہ یہ تمام چیزوں کو ظاہر اور واضح کرتا ہے۔ (۵۲) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خفیہ چیز میں ظاہر ہو جائیں گی۔ اگر چہ وہ آدی ان باتوں کو صیغہ راز میں رکھنے کی بھر پور کوشش کرے ۔ (۵۳) اگر یہ خواب کسی بیمار نے دیکھا ہے تو اسے صحت نصیب ہو گی اگر اس کی آنکھ میں درد تھا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص نا بینا نہ ہوگا۔ (۵۴) اگر یہ واب والا ہے تو سفرے واپس لوٹ آئے گا ا ا ا ا ہ نہ ہو یز یا کے لئے بھی بری خواب دیکھنے والا مسافر ہے تو وہ اپنے سفر سے واپس لوٹ آئے گا اگر چہ جگہ کا پتہ نہ ونیز یہ اس شخص کے لئے بھی خیر کی دلیل ہے جو مغرب کی سمت سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔ (۵۵) اور یہی مذکورہ تعبیر اس صورت میں بھی ہے کہ جب کسی نے سورج کو جنوب سے طلا جنوب سے طلوع ہو کر شمال میں غروب ہوتا دیکھے ۔ (۵۶) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج تاریک ہے اور اس کا رنگ لہو کی مانند ہے یا یہ دیکھا کہ سورج کی حالت بدلی ہوئی ہے تو یہ خواب تمام لوگوں کے حق میں نا مبارک ہے۔ بعض لوگ بے روز گار ہو جائیں گے اور صاحب رؤیا کے بچوں کی بیماری کی بھی علامت ہے۔ یا اس کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا آشوب چشم میں مبتلا ہو جائے گا اور جو شخص اپنے معاملے کو مخفی رکھنے کا خواہاں ہوگا تو وہ اپنے راز کو پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہے گا۔ (۵۷) اگر دیکھا کہ سورج اُس کے بستر پر اتر آیا ہے اور دھمکی دے رہا ہے تو یہ دلیل ہے ہے ہے تو یہ ہے کہ یہ شخص شدید مرض میں مبتلا ہوگا اور جسم پر ورم آجائے گا۔ (۵۸) اگر دیکھا کہ سورج اُس کے ساتھ خیر کا معاملہ کر رہا شدید میں مبتلا ہے تو یہ خوشحالی اور تولد پسر کی دلیل ہے اور علامت ہے بہت سے بیمار شفاء پائیں گے ۔ (۵۹) جس شخص انے نے دیکھا سورج معدوم ہو گیا ہے تو دلیل ہے وہ اندھا ہو جائے گا یا اس کی اولاد میں سے کوئی وفات پا جائے گا۔ (۲۰) اور جس شخص نے دیکھا کہ سورج کو بہت سارے سورج گھیرے ہوئے ہیں تو یہ تمام مسافروں کے لئے خیر کی دلیل ہے نیز شاہ سواروں کے لئے بہتر ہے مگر مریضوں کے مرض میں اضافہ ہوگا اور اموات واقع ہونگی ۔ (۶۱) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اسے کوئی چیز دے رہا ہے یا اس سے کوئی چیز لے رہا ہے تو یہ خواب مبارک نہیں چونکہ سورج کا کسی کو کوئی چیز دینا سختی کی علامت ہے۔ اور کوئی چیز لینا اتلاف اور ھلاکت کی دلیل ہے۔ (۶۲) جس نے دیکھا کہ سورج اپنی کرنیں اس پر ڈال رہا ہے تو یہ شخص خلیفہ کا مصاحب بنے گا اور وہ اس کو ہدایات دے گا۔ جو (۶۳) اگر دیکھا کہ سورج کی گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بادشاہ کی طرف سے غم لاحق ہوگا۔ (۶۴) جس نے دیکھا کہ وہ سورج سے بھاگ رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی یا بادشاہ یا کسی اور ناپسندیدہ بات سے بھاگے گا۔ (۶۵) ) جس شخص نے سورج کو اپنے آلہ تناسل سے نکلتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کولر کا عطا ہوگا جو بادشاہ یا وزیر بنے گا۔ (۲۶) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اور چاند اس کے پاس اکھٹے ہوئے ہیں اور دونوں چمک بھی رہے ہیں تو یہ دلیل ہے کہ یہ شخص کسی خوبصورت عورت سے بیاہ کرے گا۔ (۶۷) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اسے بادشاہت کی دلیل ہے۔ بعض نے کہا کہ یہ رائی کی رسوائی کی علامت ہے۔ اور بعض کی رائے یہ ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شخص مذکور کو تو بہ کی توفیق ہوگی ۔ اور بعض معبرین فرماتے ہیں کہ اس کے قرب اجل کی دلیل ہے۔ بعض نے یہ تعبیر کی ہے زمین پر کوئی واقعہ پیش آئے گا یہ خواب اگر مریض نے دیکھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص صحت مند ہو جائیگا۔ (۶۸) اگر دیکھا کہ بادل یا کسی اور چیز نے سورج کو چھپا لیا ہے یا اس پر چھا گئی ہے حتی کہ سورج کی روشنی بھی نظر نہیں آرہی تو یہ دلیل ہے کہ بادشاہ کو کوئی مرض لاحق ہو گا یا اس کی موجودہ حالت بدل جائے گی ۔ (۶۹) اگر دیکھا کہ سورج سے بادل چھٹ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے غم، فکر، مرض دور ہو جائے گا اور بادشاہ کی سابقہ حالت عود کرے گی ۔ (۲۹) جس نے دیکھا کہ صرف دھوپ میں چلتا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص سفر کرے گا۔ (۷۰) اگر دیکھا کہ سورج زمین پر طلوع ہو رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ قحط مسلط ہوگا یا آگ لگ جائے گی ۔ (اے) جس نے دیکھا کہ وہ دس سورج پکڑ کر ایک کپڑ۔ رے میں رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دس ہزار درہم حاصل کرے گا ۔ اور بعض مرتبہ سورج دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ خص مقتدی عالم بنے گا۔ بعض معبرین فرماتے ہیں کہ سورج کا بادلوں میں چھپ جانا اس پرے بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ رعایا پر ڈھائے جانے والے کسی ظلم کی پاداش میں معزول ہو جائے گا۔ اور بعض مرتبہ سورج بات کی دیں ہے کہ دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ صاحب خواب کو منزلت عطا ہو گی مثلاً وزیر یا نقیب یا استاذ یا باپ بنے گا۔ دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ (۷۲) اگر یہ خواب کسی عورت نے دیکھا ہے تو شوہر پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض مرتبہ سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر کوئی معزز خاتون ( مثلا ملکہ ) یا سردار یا اس کی بیٹی یا ماں رائی کی بیوی یا اس کی ماں یا بیٹی یا خالہ یا سوتیلی ماں یا دادی ہوتی ہے (۷۳) سورج میں معمول کے مطابق کوئی تبدیلی دیکھنے کی تعبیر مذکورہ بالا افراد ہیں ) (۷۴) کسی شخص نے سورج کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا یاد یکھا کہ سورج کو کوئی پرندہ نگل رہا ہے یا سورج سمندر میں گر گیا ہے یا آگ سے جل گیا ہے یا غائب ہو گیا ہے یا وہ سیاہ ہو کر آسمان میں اپنے معروف راستے سے ہٹ کر کسی جگہ گم ہو گیا ہے یا وہ بنات نعش ( ستاروں کا ایک خاص مجموعہ ) میں داخل ہو گیا ہے۔ تو اس کی تعبیر مذکورہ بالا افراد میں سے کسی کی موت ہے (۷۵) اگر سورج کو گرہن ہوتے ہوئے دیکھے یا اس پر بادل چھائے ہوئے دیکھے یا غبار یا دھواں دیکھے حتی کہ سورج کی روشنی کم ہوگئی تو یہ علامت ہے کہ مذکورہ بالا افراد میں سے کسی کو کوئی مرض یا پریشانی، فکر غم قلق میں ڈالنے والی ۔خبر کا سامنا ہو گا۔ اگر ان افراد میں سے کوئی واقعی بیمار ہے تو اس کی موت واقع ہو جائے گی۔ (۷۶) اگر دیکھا کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے لیکن وجہ معلوم نہیں نیز گرھن بھی نہیں ہے تو مذکورہ افراد میں سے کسی کے ظلم یا کفر یا گمراہی کی دلیل ہے۔ (۷۷) اگر اس کو اپنی مٹھی میں پکڑا یا روشنی ہونے کی حالت میں اپنے گھر میں اترتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کو عظیم الشان بادشاہت حاصل ہوگی بشر طیکہ وہ اس کا اہل ہوا۔ اگر اس گھر ( کہ جس میں سورج اتر اتھا) کا مالک کہیں سفر میں تھا تو واپس لوٹ آئے گا خواہ یہ خواب اس مالک کے بیٹے یا غلام یا بیوی میں سے کسی نے بھی دیکھا ہو۔ چونکہ وہ مالک ان سب لوگوں کا بادشاہ ہے گھر کا نگران ہے ۔ اگر مذکورہ خواب دیکھنے والے شخص کی بیوی چونکہ دو ان بالوں بادشاہ ہے ا گرا ہے۔ اگر مذکورہ والے کی بیوی یا باندی حاملہ ہے تو اولا د جنے گی ۔ (۷۸) اگر سورج کو مغرب سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھے یاد یکھا کہ وہ دوبارہ طلوع ہورہا ہے یا سورج اس طرف واپس جا رہا ہے کہ جدھر سے طلوع ہوا تھا تو یہ دلیل ہے عبدیت کی ۔ اور بعض مرتبہ اس خواب کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مذکورہ اشخاص میں سے کوئی سفر پر گیا ہوا ہے تو واپس لوٹ آئے گا۔ اور اس کا معاملہ جو رو ظلم سے عدل کی طرف لوٹ آئے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کا طلوع ہو کر غروب ہو جانا خواب دیکھنے والے کی حاملہ بیوی کے ہاں ادھورہ بچہ کی پیدائش کی دلیل ہوتا ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ سفر میں گیا ہوا آدمی عجیب و غریب قسم کے اموال لے کر آئے گا۔ بعض مرتبہ سورج کا غروب ہونا ر ہائی پانے والے قیدی کے قید میں دوبارہ لوٹنے کی دلیل ہوتا ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کافر اسلام قبول کر کے پھر مرتد ہو جائے گا یا گناہ گار شخص گمراہی سے کے پھر ہو جائیگا گناہگار تو بہ کر کے گمراہی کی طرف واپس لوٹے گا اور جس کی بیوی کی اس رات رخصتی ہوئی اور کوئی باندی خریدی تو یہ دلیل ہے اس بات کی کہ عورت اپنے میکے چلی جائے گی اور باندی اپنے سابق مولی کی طرف رجوع کریگی۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ رجوع کرے گا۔ اور حاملہ عورت کے ہاں ولادت ہوگی اور جس آدمی کو روزی کے معاملے میں تنگی تھی تو کشادگی میسر ہو گی خصوصا ان افراد کے حق میں کہ جن کے کام میں سورج کا گہرا دخل ہوتا ہے مثلاً دھوبی اینٹ بنانے والا اگر رائی ( خواب دیکھنے والا ) مریض ہے تو اس کی موت کی دلیل ہے اگر مجاہد ہے تو وہ نصرت حاصل کرے گا۔ چونکہ یوشع بن نون علیہ السلام کے لئے جنگ کے موقع پر سورج کو دوبارہ طلوع کیا گیا تھا حتی کے کے پر دوبارہ کیا گیا تھاتی کہ انہیں فتح ہوئی ۔ (۷۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج کا پیچھا کر رہا ہے چلتا چلا جا رہا ہے اور تھکتا نہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ہمراہ قید میں جائیگا۔ اگر رائی کو سائے میں ٹھنڈ محسوس ہوئی اور وہ دھوپ میں جا بیٹھا تو اس شخص کا فقر وفاقہ دور ہو جائے گا۔ چونکہ ٹھنڈ فقر کی علامت ہے۔ (۸۰) جس نے دیکھا کہ سورج چاند اور ستارے ایک جگہ اکھٹے ہو گئے ہیں اور وہ ان کا مالک ہو گیا ہے اور وہ روشن بھی تھا تو یہ شخص بادشاہ امراء وزیر کے ہاں مقبول القول ہوگا۔ (۸۱) اگر مذکور خواب میں سورج روشن نہیں تھا تو اس خواب میں صاحب خواب کے لئے کوئی خیر نہیں ۔ ( ۸۲ ) اگر سورج اور چاند کو خود پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں۔ اگر یہ دونوں بے نور تھے تو دلیل ہے کہ ماں باپ اس سے ناراض ہیں ۔ ( ۸۰ ) اگر سورج چاند کو اپنے دائیں بائیں یا آگے پیچھے دیکھئے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو غم مصیبت آفت یا ایسی شکست لاحق ہوگی کہ وہ بھاگ کھڑا ہوگا ۔ (۸۳ ) سورج چاند اور ستاروں کا پراگندہ سیاہ ہو جانا دنیا کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔ (۸۴) اور جس نے دیکھا دو سورج آپس میں رگڑ کھارے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔ (۸۵) جس نے دیکھا کہ اس نے سورج یا چاند کو سجدہ کیا تو دلیل کہ اس سے کبیرہ گناہ یا بہت بڑا جرم صادر ہو گا ۔ (۸۶) اگر خود سے سورج کی شعاعیں نکلتے ہوئے دیکھیں تو دلیل ۔ کہ بادشاہت وریاست حاصل کرے گا ۔ (۸۷) اگر سورج کو ستاروں پر غضبناک ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر غضب نازل کرے گا اور بھر پور قوت و طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ اس کا نصیبہ بلند ہوگا۔ مالداری میں اضافہ ہوگا۔ بعض مرتبہ سورج دیکھنا رزق معاش ہدایت حق ظاہر کی اتباع، بیماریوں سے شفاء کی دلیل ہوتی ہے اس ہدایت، سے شخص کے لئے جو دھوپ میں بیٹھایا اس کا مالک ہو گیا ۔ (۸۸) موسم سرما میں اگر دیکھے گویا موسم گرما میں دھوپ میں بٹھایا اس کا مالک ہوا تو غموں، فقر بیماریوں کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص مشرق یا مغرب کی سمت سفر کرے گا ۔ (۸۹) اور سورج کو اس کے طلوع کے بلند مقامات پر دیکھنا قد رو منزلت اور رفعت کی دلیل ہے۔
(۹۰) غروب ہونے کی جگہوں میں دیکھنا فقر و فاقہ خسارہ ہموم، بدقسمتی کی علامت ہے۔ (۹۱) اور بہت سے سورج دیکھنا، نئی نئی باتوں خوف بے روزگاری اور مندہ کی علامت ہے نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ اگر بہت سارے چاند دیکھے ہوں۔ بعض مرتبہ بہت سے سورج دیکھنا سواری پر دلالت کرتا ہے خصوصاً ان جانوروں پر کہ ان پر سواری نہایت دشوار ہوتی ہے۔ اور بہت سے حسین و جمیل چہروں کے اجتماع کی علامت ہوتا ہے۔ (۹۲) اور بعض مرتبہ مس و قمر کو بدر کی حالت میں دیکھنا ان اشخاص کی دلیل ہے کہ جن کے ناموں کا یہ حصہ ہیں ۔ مثلا شمس الدین، قمر الدین بدرالدین ۔ (۹۳) اگر دیکھا کہ بہت سارے سورج ہیں اور روشنی میں اضافہ نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ اعلی منزل وقدر والے لوگ مختلف مصلحتوں پر متفق ہوں گے ۔ (۹۴) اگر روشنی اس قدر بڑھ گئی کہ آنکھیں چکا چوند ہونے لگیں تو دلیل ہے کثرت اغراض اور ضیاع مصالح کی۔ (۹۵) اگر دیکھا کہ وہ سورج کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ سورج سے نفع اٹھائے گا اور بہت زیادہ مال و دولت پائے گا۔ اور بعض مرتبہ یہ علامت ہوتا ہے کہ وہ نجومی یامو ذن بنے گا چونکہ دونوں کے عمل کا مؤذن گا تعلق سورج سے ہوتا ہے۔ (۹۶) اگر دیکھا کہ سورج نے اس کو جلا ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ کسی حسین چہرے کی محبت میں ہلاک ہو گا یا اس پر کوئی مصیبت آن پڑے گی۔ بعض مرتبہ یہ اس کے گمان کے غلط ہونے کی دلیل ہوتا ہے یا یہ کہ وہ کسی گناہ کی نذر مانے گا۔ (۹۷) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ سورج کو اٹھائے ہوئے ہے تو دلیل ہے شوہر کی یا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت لڑکا عطا ہوگا ۔ (۹۸) اگر دیکھا کہ سورج اس سے بامعنی کلام کر رہا ہے تو یہ شخص جنوں کو مسخر کرنے پر قادر ہوگا ۔ یا تر جمان ہوگا۔ (۹۹) سورج چاند اور ستاروں کو دیکھنا آزمائش، قید یا خاص لوگوں سے حسد کرنے کی دلیل ہے اور آخر کار اس کا انجام بادشاہ کی معاونت سے اچھا ہو گا یا دین میں ترقی حاصل کرے گا۔ اس خواب کی تعبیر کی بنیاد حضرت یوسف کا قصہ ہے۔ بعض مرتبہ ان چیزوں کا دیکھنا خوف اور سختی کی علامت ہوتی ہے۔ اور سورج سے چراغ کی تعبیر لین اللہ پاک کے اس فرمان کے موجب ہے ﴿وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا اور کردیا سورج کو چراغ جلتا ہوا ۔ (۱۰۰) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا خوف، گھبراہٹ بادشاہ کے ظلم اور دشمن کے مقابلے سے واپس لوٹنے کی دلیل ہے۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مسافر نا کام و رنجیدہ واپس لوٹے گا۔ نیز مرتد ہو جانا تو بہو تائب ہو جانے کے بعد دو بار فسق کا ارتکاب کرنا اورز برودتی ایمان قبول کرنے کی علامت ہوتا ہے ۔ (۱۰۱) اگر دیکھے کہ سورج نے کھیتیاں یا باغات جلا ڈالے ہیں یا لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے تو دلیل ہے کہ امراض عام ہوں گے ۔ وبا نے ہیں یا تو پھوٹ پڑے گی بڑے لوگ ظلم کریں گے مصیبتوں کا نزول ہوگا، کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہو جائیں گی ۔ (۱۰۲) اگر دیکھا کہ آسمان پر کئی سورج ہیں جو لوگوں کو نقصان پہنچارہے ہیں تو دلیل ہے ظالم اقوام کی یا ارباب شر کی ۔ (۱۰۳) اگر اور یہ سورج لوگوں کو نفع پہنچارہے ہیں تو دلیل ہے کہ ارباب حل و عقد کے عادل ہونے اور نفع حاصل ہونے اور مال تجارت کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر وہ چیزیں ہوتی ہیں جو سورج کی محتاج ہوتی ہیں۔ مثلا کھیتیاں اور پھل وغیر ہو
(1) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شاعری کے ذریعے کمائی کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص جھوٹی گواہی دے گا۔ (۲) اگر رائی نے دیکھا کہ وہ کسی مجلس میں کوئی قصیدہ پڑھ رہا ہے تو نفاق کی طرف میلان کی دلیل ہے۔ (۳) اگر رائی نے شعر ہے وہ مراد ہوتا ہے۔ سنا تو دلیل ہے کہ وہ ناحق مجالس میں شرکت کرے گا۔ خواب میں شعر گوئی سے کلام باطل مراد ہوتا ہے۔ (۴) جس شخص سنا نے خواب میں کوئی شعر سن کر یاد کر لیا تو اس کی تعبیر اس شعر کا معنی ہے اگر شعر پُر از حکمت ہے یا اللہ کی یاد میں ہے تو خیر کی دلیل ہے بعض مرتبہ شعر کا سننا اور یاد کر لینا دلیل ہوتا ہے زوال منصب دین میں نقصان کی اور بعض مرتبہ کسی بڑی انا اور یاد کرلینا ہے دین اور جلیل القدر صنعت غم، بد قسمتی دشمنوں کی طرف سے عصمت میں بہتان کی دلیل ہوتا ہے ۔ (۵) اگر خواب میں کوئی بخش بدستی ہے ۔ شعر کہا مثلا کسی انسان کی ہجو کی تو یہ دلیل ہے تہمت لگانے کی اگر وہ شعر کسی کی مدح میں ہے اگر رائی غنی ہے تو فقیر ہو جائے گا۔ اگر شعر میں زحاف ( علم عروض کی ایک اصطلاح) ہے یا حسن ہے وہ موزون نہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص بے ہودہ گفتگو کرتا ہے۔ اپنے قول و فعل میں کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا۔ اور شیاطین کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔
(1) خواب میں شاعر دیکھنا دلیل ہے عام طور پر کلام میں خلط ملط کرنے امر بالمنکر، نہی عن المعروف کی ۔ نیز پ شخص جھوٹا دعوی کرے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر زناء شراب نوشی اور مال میں تاوان ہوتی ہے۔ (۲) اگر صاحب خواب نے خواب ہی میں شعر سن کر یاد کر لیا تو دیکھا جائے کہ وہ شعر کیا ہے؟ اگر حکمت توحید یا نبی کریم ﷺ کی مدح پرمشتمل ہے تو علم ہدایت اور منصب جلیل حاصل ہوگا۔ یہی تعبیر اس صورت میں ہے جب رائی خواب میں شاعر بر بن گیا۔ (۳) خواب میں شاعر د یکھنا ایسے گمراہ شخص کی دلیل ہے جو ایسی باتیں کہتا ہے جن پر خود اس کا عمل نہیں۔
بالوں والے سے مراد وہ شخص ہے جو بالوں کی خرید و فروخت کرتا ہے۔ (1) اسے خواب میں دیکھنا ایسے شخص کی دلیل ہے جو دین پر دنیا کو ترجیح دیتا ہے جبکہ اس نے دراہم کے عوض میں بالوں کو خریدا ہو
اس کی تعبیر مال اور لمبی عمر ہے۔ (۱) اگر دیکھے کہ سر کے بال لیے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ لمبی عمر پائے گا۔ (۲) اگر دیکھے کہ اس کے مال چھوٹے دیکھے کہ اس کے بال چھوٹے تھے اور مزید بال سر میں لگائے ہیں اگر صاحب خواب غنی تھا تو اس کا مال اور بڑھ جائے گا۔ قرضہ سے تجارت کرے گا۔ اگر رائی تنگدست ہے تو دلیل ہے اس پر بہت سارا قرض ہے۔ (۳) اور اگر دیکھے کہ اس کے بال سیدھے ہیں یا گھونگھریالے ہیں تو شرافت و صبر کی دلیل ہے۔ (۴) اور اگر دیکھے کہ اس کے سید ھے بال گھونگھریالے ہو گئے ہیں تو ذلیل و عاجز ہوگا اور حالت بدتر ہو جائے گی۔ (۵) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھونگھریالے بال سیدھے اور لمبے سیدھے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال بٹ جائے گا۔ اگر بال نرم و ملائم ہیں تو اس کے سردار کے مال میں اضافہ ہوگا۔ اگر وہ غنی تھا تو یہ اس کا مال ہے اور اگر وہ تنگدست تھا تو یہ اس کے واجب الاداء قرضے ہیں۔ (۶) اگر دیکھا کہ اس کے بال گھونگھریالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے سردار کو سیادت و عزت حاصل ہوگی ۔ (۷) جس نے دیکھا کہ اس کے بال لمبے ہیں اور وہ خوش ہے تو یہ مبارک ہے خاص طور پر عورتوں کے حق میں ۔ چونکہ عورتیں دوسروں کے بال زینت کی غرض سے استعمال کرتی ہیں ۔ (۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال بہت زیادہ ہیں رداڑھی بڑی ہوگئی ہے اور بالوں کی لٹیں بنالیں تو اس کے ذمے واجب الاداء بہت سارے قرضے ہیں۔ بال کی تعبیر اموال سے بھی کی جاتی ہے اس شخص کے حق میں کہ جو ان کا مالک ہے یا ان کو جمع کرتا ہے۔ اور مونچھوں بغلوں کے بالوں کا زائل کرنا قرض سے بری الذمہ ہونے غم دور ہونے اتباع سنت کی دلیل ہے بالوں کی لٹیں بنانا امور کی پختگی کی دلیل ہے۔ عورتوں کی بالوں کے لٹیں خیر کی علامت ہیں اور جو شخص عام طور پر بالوں کی لٹیں بنا کر رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مال حفاظت سے رکھتا ہے اور جمع کرتا ہے۔ فقیر اور نابینا وغیرہ کے حق میں لٹیں تنگی کی دلیل ہیں ۔ (۹) اگر دیکھے کہ بال غیر معتاد جگہ پر نکل رہے ہیں تو دلیل ہے اس کو صدمہ پہنچے گا۔ (۱۰) اگر دیکھے کہ زمانہ حج میں بال منڈا رہا پر نکل ہے یا کترا رہا ہے تو امن کی علامت ہے بال کرنا اور نو چنا بشرطیکہ خلقت کو بگاڑنے کی حد تک نہ ہو تو غم زائل ہونے کی دلیل ہوتا اہے بعض معبرین فرماتے ہیں کہ بالوں کو نو چنا دلیل ہے کہ رائی نہ چاہنے کے باوجود قرض کی آدائیگی کرے گا۔ (۱۱) اگر ھاشمی نے خواب دیکھا کہ اس کے بال دراز ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ غلاموں کا مالک بنے گا۔ جب فوجی سپاہی نے یہی کچھ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کا اسلحہ اور زینت میں اضافہ ہوگا۔ (۱۲) اگر دیکھے کہ اس کے بال گھوڑے کے بالوں کی مانند ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اگر چور یا بھگوڑ اغلام ہے تو گھوڑا ہتھیائے گا اگر وہ آزاد ہے تو اس کو بچنا چاہئے کہ کہیں وہ غلام نہ بنالیا جائے ۔ (۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بال خنزیر کے بالوں کی مانند ہیں تو سختیاں کے پہنچنے کی دلیل ہے ۔ (۱۴) بالوں کا زیادہ ہونا غموں کے زیادہ ہونے کی علامت ہے اور اگر وہ کثرت بالوں پر خوش تھا تو دلیل ہے کہ خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔ اور عورت کے بالوں کی سیاہ ہونا دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرتا ہے اور ہر حال میں استقامت کا دامن تھامے رکھتا ہے۔ (۱۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے بال کھولے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر کہیں غائب ہو جائے گا ۔ (۱۶) اگر دیکھا کہ وہ ہمیشہ ننگے سر رہتی ہے تو دلیل ہے کہ شوہر لوٹ کر نہ آئے گا۔ اگر رائی کنواری ہے تو کبھی بھی بیاہی نہیں جائے گی ۔ (۱۷) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ ہیں اور لوگ اس کے بال دیکھ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ یہ عورت رسوا ہوگی ۔ (۱۸) اگر کسی
آدمی نے دیکھا کہ اس کے سر پر بالوں کی مینڈھیاں ہیں تو یہ اس کے مضبوط وقوی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۹) اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال جھڑ گئے ہیں تو اشارہ ہے کہ شخص کسی وقت ذلیل ہوگا۔ (۲۰) اور اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بڑھاپے میں ذلت اٹھائے گا۔ (۲۱) اگر دائیں حصے کے بال جھرے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اقرباء میں سے مرد اس کو تکلیف پہنچائے گا۔ (۲۲) اگر بائیں جانب کے بال گرے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے اقرباء میں سے کسی عورت سے تکلیف سے پہنچے گی اگر اس شخص کے قرابت دار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کو خود اپنے آپ سے تکلیف پہنچے گی ۔ (۲۳) بغلوں کے بالوں کا لمبا ہونا مقصد برآری کی دین کی مضبوطی اور اس کی عزت و توقیر کی علامت ہے۔ (۲۴) اگر دیکھے کہ بغل کے بال بہت کثیر مقدار میں ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی مستقل مزاجی کے ذریعے سے بہت سا مال حاصل کرے گا مگر دین اور مروت کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہوگا ۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ بالوں میں بہت ساری جوئیں پڑگئی ہیں تو کثرت عیال کی دلیل ہے (۲۶) اگر دیکھے کہ اس کے بال عام عادت سے بہت زیادہ بڑے ہو گئے اور اس کو پسند تھے تو یہ اس کی خواہش اور ارادہ ہیں اسے غنا حاصل ہو گا اور اپنے قرضے چکائے گا۔ گھر والوں پر فراخی کرے گا ۔ (۲۷) اگر دیکھا کہ اس کے بال اتنے لمبے ہیں کہ جس کی نظیر نہیں اور لوگوں کے سامنے جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر قرضہ لاحق ہو گا اور اس کو چکانے سے قاصر ہے، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بالوں کی لمبائی طویل شقاوت کی علامت ہے۔ اور بعض نے فرمایا کہ کثرت اطفال و عیال کی دلیل ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ خوف خدا میں اضافہ ہوگا اور دنیا میں رنجیدہ ہونے گا۔ (۲۸) جس نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال پہلے سے کم ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے غم میں کمی واقع ہوگی ۔ (۲۹) اگر دیکھا کہ کوئی اس کے بال اکھاڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال کے حوالے سے مصیبت پیش آئے گی۔ (۳۰) اگر عورت نے دیکھا غیر موسم حج میں کہ مرد اس کے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ میاں بیوی میں لڑائی ہوگی ۔ اور شہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ موسم حج میں ہے تو عورت کی دین داری دیانت اور دنیاوی زندگی کی بہتری کی دلیل ہے ۔ (۳۱) اگر دیکھا کہ کوئی مرد اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے چھپ کر غیر عورتوں سے تعلقات استوار کرے گا۔ (۳۲) اگر دیکھا کہ وہ مناسب مقدار و انداز سے سر میں تیل لگا رہا ہے تو اس کے لئے زینت کی دلیل ہے۔ (۳۳) اگر وہ تیل بہہ گیا تو دلیل ہے کے غم آوے گا۔ (۳۴) اگر اس کی خوشبو بھلی معلوم ہوئی ہے تو یہ اچھی شہرت کی علامت ہے۔ (۳۵) جس نے دیکھا کہ وہ سر میں جوئیں دیکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بعض عیوب پر مطلع ہوگا ۔ (۳۶) اور جس نے دیکھا کہ وہ اپنے سر میں کنگھا کر رہا ہے اور سر سے کوئی جوں گری ہے تو دلیل ہے کہ وہ میراث میں حاصل ہونے والے مال میں سے خرچ کرے گا ۔ یا اس کا کوئی عیب ظاہر ہوگا۔ (۳۷) اگر دیکھا کہ اس کے کچھ بال واپس آگئے ہیں تو اس کا کچھ مال جا چکا ہے یا جائے گا۔ (۳۸) اگر دیکھا کہ بال۔۔۔۔ چہرے یا غیر معتاد جگہ پر اگ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر بہت سارے قرضے پڑھیں گے۔ (۳۹) اگر کسی نے دیکھا کہ بال اس کی ہتھیلی پر اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ (۴۰) سینے یا زبان پر بالوں کا اُگنا حکمت قوت بیان اور فطانت کی دلیل ہے۔ (۴۱) اگر یہ بال حد سے بڑھ گئے تو دلیل ہے کہ پھر سے کم صدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (۴۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر بہت زیادہ بال اُگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ غمزدہ اور بہت زیادہ مقروض ہوگا۔ (۴۳) اگر کسی نے دیکھا بازو کے بال جھڑ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی کمائی ضائع ہو جائے گی۔ (۴۴) اور جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیوں کے بال گھنے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں بٹ رہا ہے ( مونڈ رہا ہے ) تو اسے مال حاصل ہوگا اور اس سے ایسا کام کرے گا جو کہ لوگ نہیں کرتے اور اللہ سے ڈرنا چاہئے ۔ (۴۵) عورت کا اپنے سر کے بالوں کو دیکھنا اوڑھنی کی دلیل ہے۔ بعض مرتبہ سر کے بالوں سے مراد کھیتی مال جاہ کنواری کو شوہر ملنے اور کنوارے کو بیوی ملنے اور خوبصورت اولاد ہونے کی بشارت ہے ۔ (۴۶) بالوں کا دراز ہونا اور سیاہ ہونا ان کی خوش حالی کی علامت ہے ۔ (۴۷) بالوں کا سفید ہونا چھوٹا ہونا اور بد بو بدحالی کی دلیل ہے۔ (۴۸) اگر خواب میں دیکھا کہ بالوں کو تیل لگا رہا ہے یا کنگھا کر رہا ہے تو حسن سلوک اور ایفائے عہد کی علامت ہے ایسا آدمی جو بالوں کو پسند نہیں کرتا تو بالوں کو مونڈ نا یا چھوٹا کرتا ہوا خود کو دیکھنا بائیکاٹ ، قطع تعلقی فضول خرچی کی دلیل ہے۔ اور بالوں کا چھوٹا ہونا علم و ہدایت کی نشانی ہے موسم حج میں یہ خواب دیکھنا بعض مرتبہ حج کرنے کی علامت ہوتا ہے۔ (۴۹) بالوں کی لٹیں بنانا مال جمع کرنے غلہ گودام میں جمع کرنے کی دلیل ہے۔ (۵۰) کنگھا کرنا یا جوؤں کو نکالنا مفسدین کو اپنے علاقے سے نکال باہر کرنے کی دلیل ہے۔ (۵۱) اگر دیکھا کہ اپنی بیوی کے بالوں میں کنگھا کر رہا ہے تو بعض اوقات پر دلیل ہوتا ہے کہ وہ اسے طلاق دے گا۔ (۵۲) بالوں کا طویل ہونا اس شخص کے لئے کہ جس کے شایان شایان نہیں غم قرضوں افکار اور بد نصیبی کی دلیل ہے اور جس پر لمبے بال اچھے لگتے ہوں پہ ان کی خوشحالی اور کثرت اموال کی نوید ہے۔ (۵۳) بالوں کا خلاف عادت طویل ہونا شہوت رانی، قرضوں، افکار بد نصیبی اور تفرق پر دلالت کرتا ہے۔ (۵۴) بعض اور پر کرتا مرتبہ اچھے بال دیکھنا اعمال صالحہ کی دلیل ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھی خوبصورت لمبے بال اور لیس دلالت کرتی ہیں شعر و نظم پر . اور بعض مرتبہ بال دلالت کرتے ہیں نیک فالی پر بشر طیکہ بال خواب میں خوبصورت دکھائی دے رہے ہوں ۔ (۵۵) اگر خوبصورت نہ ہوں تو شر کی دلیل ہیں ۔ (۵۶) اگر خواب میں دیکھا کہ بال خراب ہیں تو رعشہ طاری ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔ (۵۷) اگر عورت نے خواب میں اپنے بالوں کی لٹیں بنائیں تو یہ دلیل ہے کہ اسکا شوہر اس کو تین طلاق دے گا اگر وہ بیمار تھی تو موت واقع ہو جائے گی ۔ (۵۸) جس نے دیکھا کہ اس کے چھوٹے بال لمبے ہو گئے ہیں تو یہ علامت ہے کہ اس پر کوئی اثر دیا مسلط ہوگا ۔ (۵۹) اگر آدمی کے بال کسی حیوان کے بالوں کی طرح ہو گئے تو یہ دلیل ہے مشقت اور تھکاوٹ کی ۔ ( ۲۰ ) اگر وہ فقیر ہوتو ہوسکتا ہے مالدار ہو جائے ۔ (۶۱) بھوؤں پلکوں کلائیوں سینے اور پنڈلی کے بال آدمی کے لئے زینت قوت بچاؤ لباس ڈھال اور ہمیشہ رہنے والا مال کی علامت ہے۔ (۶۲) اور ایسے بال کہ جس میں کوئی منفعت نہیں مثلاً زیر ناف اور بغل کے بال تو خواب میں انکاد یکھنا افکار خروج عن السنۃ کی دلیل ہے۔ (۶۳) کانوں کے بال علم یا کسی سنے جانے والے کلام کی دلیل ہے۔ (۶۴) ناک کے بال بُری خبر کی اطلاع ملنے یا مخفی مال کی دلیل ہے۔ (۶۵) عورت کے جسم پر بال دلیل ہیں کہ کنواری کو رشتہ نصیب نہ ہوا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی دیکھ بھال مرد کی طرح کرے گی ۔ (۲۶) بچے کے بال اُس کی لمبی عمر کی دلیل ہیں۔ (۶۷) اگر بال کسی نامناسب مقام پر اگ آئے مثلا ہتھیلی کے اندر کی طرف یا تلوے میں تو یہ دلیل ہے کہ اس کا آرام معطل ہو کر رہ جائے گا اللہ کی ناراضگی والے کام کرے گا ۔ (۶۸) آدمی کے جسم پر بالوں کا ہونا بیوی کے حاملہ ہونے کی دلیل ہے ۔ (۶۹) کسی مغموم آدمی کے بالوں کا گھنا ہونا کہ اس کے غم میں اضافہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۷۰) بالوں کا گرنا دلیل ہے کہ اس کا غم کا فور ہو جائے گا۔ کسی مسرور کے جسم پر بالوں کی کثرت دلیل ہے اسے اور خوشی اور تو نگری عطا ہوگی۔ اور اس کے بالوں کا زائل ہو جانا تو نگری کے زوال کی دلیل ہے۔ (اے ) اگر دیکھا کہ جسم کے بال سفید ہو گئے ہیں وہ اگر غنی ہے تو اسے گھانا ہوگا اگر فقیر ہے تو قرض سے چھٹکارا عطا ہو گا ۔ (۷۲) آدمی کے وہ غنی سے ہوگا۔ بالوں کا کسی چوپائے یا درندے کے بالوں کے مشابہ ہونا اشارہ ہے کہ یہ آدمی مشکلات میں گھر جائے گا۔ (۷۳) سینے پر بالوں کی کثرت دلیل ہے کہ اس شخص پر قرضہ چڑھے گا۔ (۷۴) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنے مذہب و عہدے سے گر جائے گا۔ (۷۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ سیاہ ہیں دلیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مال سے مستغنی ہوگی ۔ (۷۶) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے رخسار پر نہایت حسین بال ہیں تو یہ اس شخص کے سلیم الصدر ہونے کی دلیل ہے (۷۷) اگر دیکھا کہ اس کے گالوں پر بال نہیں ہیں تو یہ اس شخص کے خبیث ہونے کی دلیل ہے جس شخص نے دیکھا اس کے بال گھوڑے کے بالوں جیسے ہیں تو یہ اس کے غلام بنے اور مشقت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
یہ خواب میں مونچھیں دیکھنا مال کی علامت ہے ۔ (۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنے مونچھیں کتر رہا ہے تو یہ سنت کا پابند ہونے کی دلیل ہے ۔ (۲) اگر دیکھا کہ اس کی مونچھیں بہت زیادہ لمبی اور گھنی ہوگئی ہیں تو یہ ناپسندیدہ امر پیش ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس کی مونچھیں ناقص ہیں یا اس انداز سے کئی ہوئی ہیں کہ بری معلوم ہوتی ہیں تو یہ دلیل ہے کہ اسی قدر وہ اپنا مال ضائع کرے گا۔ (۴) جس نے دیکھا کہ اسکی مونچھیں لمبی لمبی ہیں اور خلاف عادت ہیں اور کھانے میں رکاوٹ ہیں تو یہ عیب اور بدعت کی علامت ہے ۔ (۵) مونچھوں کا غیر معمولی بڑھنا غم پر دلالت کرتا ہے۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ حرام مشروبات استعمال کرے گا۔ (۶) مونچھوں کا کاٹنا اور سنوارنا اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۷) داڑھی اور مونچھوں کا مونڈھنا راحت حاصل ہونے، غم دور ہونے اور اچھے نصیب کی دلیل ہے اور جو شخص اس کو نا پسند سمجھتا ہو تو اس کا منصب جاتا رہے گا۔ بری شہرت عام ہوگی۔ فقر میں مبتلا ہو گا خسارہ اُٹھائے گا۔ مونچھ کے بالوں کا کم ہونا اچھا اور اس کا بڑھنا مکروہ ہے۔ اور بعض مرتبہ نشہ آور چیز اور پینے یا ز کوۃ کی ادائیگی نہ کرنے یا امانت کو روکے رکھنے کی دلیل ہوتا ہے۔
شفق ( غروب آفتاب کے بعد آسمان کے افق پر نظر آنے والی سرخی)
(1) خواب میں شفق دیکھنا قسم کی علامت ہے، چونکہ قرآن مجید میں شفق کی قسم کھائی گئی ہے ﴿فَلا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ) اور بعض مرتبہ یہ بادشاہ اور اس کے حکام کی طرف سے کسی حرکت پر دلیل ہوتا ہے۔
شفاعة (سفارش)
(1) خواب میں سفارش کرنا عزت وجاہ کی دلیل ہے بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ملاوٹ اور کھوٹ کی بھی علامت ہے۔ اور بعض بزرگ فرماتے ہیں کہ یہ علامت ہے اجرت لینے کی (۲) جس شخص نے دیکھا گویا قیامت کا دن قائم ہے اور انبیاء کرام علیہ السلام طلب شفاعت کے لئے تشریف لا رہے ہیں تو یہ دلیل ہے صاحب خواب کے کام رک جائیں گے اس لئے کہ انبیاء کرام علیہ السلام شفاعت کے معاملے میں توقف فرمائیں گے۔ اور ہر نبی علیہ السلام یہ کہیں گے کہ میں شفاعت کا اہل نہیں ہوں چونکہ اللہ تعالی نے شفاعت کا اعزاز نبی کریم ﷺ کو ہی عطا کیا ہے۔ اور قیامت کے دن انہیں ہی شفاعت کا حق دیا ہے۔ قیامت کے دن پڑوسی کی شفاعت کا بھی اعتبار ہوگا ۔ (۳) اگر دیکھا کہ اس کا پڑوسی قیامت کے دن اس کی شفاعت کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ رائی اس سے نفع اٹھائے گا اور اپنے ساتھیوں سے راحت حاصل کرے گا۔ یا اپنے جان پہچان والے لوگوں سے ضرورت کے وقت کوئی مدد گار حاصل کرے گا۔ (۴) اگر دیکھا کہ اس کا بیٹا اس کی شفاعت کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے نفع حاصل کرے گا۔ یا بیٹے کی جہت سے نفع اٹھائے گا۔ نیز یہی تعبیر
اس صورت میں ہے کہ جب کسی اور کی سفارش کی ۔ (۵) اگر دیکھا کہ قرآن مجید شفاعت کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ علم اور بلند مقام حاصل کرے گا۔
شفعہ (زمین یا مکان کی ہمسائیگی کی وجہ سے حق خرید ) (1) خواب میں شفعہ دشمنوں کے ساتھ صلح، غیر شادی شدہ لوگوں کے لئے پیام نکاح اور نمازوں کا اہتمام کرنے کی دلیل ہے۔ اور بعض دفعہ اولاد و اموال کی دلیل ہوتا ہے۔
(1) خواب میں شراکت دیکھنا سرور کی علامت ہے۔ اور بعض مرتبہ شرکت دلالت کرتی ہے اللہ سے ڈرنے پر بیعت دنیاوی منافع پر ۔ اور فقیر آدمی کے غنی ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے بشرطیکہ شراکت اپنے سے اونچے آدمی کے ساتھ کی ہوا اگر میراث ملنے کی امید تھی وہ بھی حاصل ہوگی اور اس کے مال میں بھی شریک ہوگا ۔ (۲) اور جس نے دیکھا کہ اس کے ساتھ کوئی معروف آدمی شرکت کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کسی نامعلوم معاملہ میں شرکت کریگا خالص محبت اور ایفائے عہد پر دلالت کرتی ہے۔
شک
شریعت کی تصریحات میں یا کلام اللہ میں شک کرنا نفاق، مکر دھوکہ کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر دوزخی منافق آدمی ہوتی ہے اللہ ایسے شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا جو کبھی اس آدمی کے پاس آتا ہے اور کبھی اس کے پاس۔
شهوة (خواہش)
خواب میں شہوت کا پورا ہونا اصل نار کے کاموں پر دلالت کرتا ہے۔ چہرے اور جسم پر شہوت کا ظہور دلالت کرتا ہے کہ وہ شخص کسی دوسرے آدمی کی جنایت کی پاداش میں دھر لیا جائے گایا اس کی تعبیر اچھی شہرت ہے
شیطان
(1) خواب میں شیطان کو دیکھنا دشمن دین و دنیا مکار دھوکہ باز حریص، مخالف کی دلیل ہے جو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا بعض مرتبہ اس سے مراد کوئی صاحب امارت وزیر قاضی سپاہی، فقیہ واعظ یا کافر منافق حاسد یا اہل و عیال ہوتا ہے۔ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہے اتراہٹ زیادتی ، شہوت کی جیسا کہ شہوت خود دلیل ہے ظلم وزیادتی اور شیطان کی ۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے بدحواس کر دیا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ سود خور ہے ۔ (۳) اگر دیکھا کہ شیطان نے اسے چھوا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی دشمن اس کی بیوی پر تہمت لگائے گا اور بہکائے گا۔ اگر صاحب خواب مریض تھا یا محزون تھا تو رزق و ثروت میں کفایت عطا ہو گی ۔ (۴) دیکھا کہ کسی شیطان نے اسے چھوا ہے حالانکہ وہ خواب میں ذکر اللہ بھی کر رہا تھا تو یہ علامت ہے کے اسی شخص کے بہت سارے ہیں دشمن ہیں جو اسے گمراہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں مگر ان کاموں کی وہ (دشمن ) استطاعت نہیں رکھتے ۔ (۵) جس شخص نے دیکھ کہ شیطان اس کی اتباع کر رہا ہے تو دلیل ہے کے اس شخص کا دشمن اس کی اتباع کرے گا دھوکہ دے گا گمراہ کرے گا اور اس کو اس کے منصب میراث علمی سے گرادے گا ۔ جس شخص نے دیکھا کے وہ شیطان سے سرگوشی کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کے رائی اپنے کسی دشمن سے سرگوشی کرے گا اور مگر اسے اس بات کی قدرت نہ ہو گی ۔ جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اس کے پاس آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص رگاہ کا سامنا ہوگا۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیاطین کا سردار بن گیا ہے یا ان کا بادشاہ بن بیٹھا ہے اور وہ ہ شیاطین اس کی اطاعت کر رہے کی کے رہے ہیں تو یہ شخص ریاست شرف ہیبت جاہ حاصل اپنے دشمنوں پر غالب ہوگا اور وہ اس کے تابع فرمان ہوں گے۔ (۱۰) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے وہ شیاطین کو قید کر رکھا ہے اور جکڑ رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مدد ونصرت اور اچھی شہرت حاصل ہوگی ۔ (11) جس شخص نے دیکھا کہ شیاطین نے اسے فتنے میں ڈال رکھا ہے اور حیران و مبہوت کر رکھا ہے تو اس شخص کو اس کا کوئی مال یا سامان حاصل ہوگا ۔ اگر رائی بادشاہ ہے تو معزول ہو جائے گا۔ (۱۲) اگر دیکھا کہ شیطان نے اس کے کپڑے اتار لئے ہیں تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا کوئی دشمن اس پر غلبہ پائے گا یا اس کو بہکائے گا اور وسوسہ ڈالے گا یا یہ شخص اپنے عہدے سے معزول ہو جائے گا۔ (۱۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان سے جھگڑ رہا ہے تو اس کے صادق، مومن اللہ کا اطاعت بردار اور دین پر مضبوطی سے جم جانے کی دلیل ہے ۔ (۱۴) جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے تو دلیل ہے کہ شخص اولیاء اللہ میں سے ہے اور چنیدہ ہے۔ اللہ نے اس شخص کو خوف سے اور شیطان سے امن عطا فر ما دیا ہے۔ (۱۵) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ شہاب ثاقب کسی شیطان کا پیچھا کر رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس علاقہ میں اللہ اور بادشاہ کا کوئی دشمن رہتا ہے۔ بادشاہ اور قاضی اس کے رازوں پر مطلع ہوں گے۔ اللہ تعالی کی طرف سے اس پر عذاب نازل ہوگا اور جلانے کے بعد بادشاہ کی طرف سے عذاب مسلط ہوگا ۔ (۱۶) جس شخص نے شیطان کو مسرور و شادان دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ شہوات نفسانی میں منہمک ہے۔ شیطان کی تعبیر کمزور دشمن بھی ہے۔ (۱۷) جس شخص نے دیکھا کہ اس کی دشمنی شیطان سے ہے تو یہ اس شخص کے دیندار ہونے کی اور اللہ کے مطیع ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۸) جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اس سے اپنے جسم میں داخل کر دیا ہے یا نگل لیا ہے تو بحری سفر پر گئے مسافر کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اور اگر مسافرخشکی کا سفر کر رہا ہے تو حالات برے ہونے کا خوف ہے۔ نقصان اور تکلیف لاحق ہوگی بعض مرتبہ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہوتا ہے جاسوسوں، چوری چھپے راز حاصل کرنے والوں، چغلخوروں اور طعن زنوں کی ۔ (۱۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان بن گیا ہے تو شخص لوگوں کے ساتھ ترش روئی کے ساتھ پیش آئے گا۔ لوگوں کو اذیت دینے میں سبقت کر لیگا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ جل کر مرے گا یا دین کے معاملے میں آزمائش میں مبتلا ہوگا اور اسی حالت میں مرے گا۔
شعاب (شاخ در شاخ ہونا)
اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کے لئے نافع و مصلح ہوگا
شمعدان ( چراغ دان )
(1) خواب میں دیکھنا علامت ہے کہ کنوارے کو بیوی مل جائے گی اگر وہ شادی شدہ ہے تو خوبصورت سا بچہ اس کے ہاں پیدا ہوگا۔
شہد (شہد جو موم سے نچوڑا نہ گیا ہو )
(۱) خواب میں دیکھنا میراث یا مال شرکت یا رزق کی علامت ہے چونکہ آگ نے شہد کو نہیں چھوا ہوتا ہے ۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے سامنے کسی نے شہد رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے پاس اعلیٰ اور جامع علم ہے اور لوگ اس کی بات سننے کے خواہاں ہیں ۔ (۳) اگر صرف شہد دیکھا تو غنیمت میں حاصل ہونے والے مال حلال ہے۔ اگر وہ شہد کوزہ میں تھا تو دلیل ہے کہ اس کو غنیمت میں بہت سارا مال حلال حاصل ہوگا۔ (۴) اگر اس نے دیکھا کہ لوگ اس کی طمع رکھتے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ تلاوت قرآن اتنی سریلی آواز میں کرے گا کہ لوگ اُس سے مزید سننے کی خواہش کریں گے۔ (۵) اگر دیکھا کہ وہ شہد کھا رہا ہے۔ اور اس کے اوپر شہد ہے تو تعبیر ہے وہ اپنی ماں کے ساتھ غلط کام کر یگا بعض مرتبہ شہد کھانا ملے جلے کاموں پر دلیل ہوتا ہے اور مصفی شہد اعمال صالحہ خالصہ پر اور بعض مرتبہ رزق حلال یا لوٹ کے مال یا غصب شدہ مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے امراض سے شفایابی پر اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے کہ کوئی آدمی اس کے حق میں گواہی دیگایا یہ کسی کے لئے گواہی دے گا۔
شراب (مشروب)
ہر زرد رنگ کا مشروب بیماری کی دلیل ہے۔ (۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ گلاب سکنجبین پی رہا ہے یا بنفشہ پی رہا ہے تو علامت ہے صحت یابی کی یا کسی نقصان دہ چیز سے حفاظت یا اجتناب کرنے کی۔ اور یا وہ ایسی دوا استعمال کرے گا جو اسے مرض سے چھٹکارا دلائے گی ۔ (۲) اگر اس نے مشروب نہ چاہتے ہوئے اور نہ ہی خوشگوار معلوم ہو پی لی تو وہ شخص کچھ بیمار ہوگا پھر شفا یاب ہو جائے گا۔ (۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ شہد یا سیب یا ریحان کا شربت پی رہا ہے نیز پسندیدہ شربت کچھ اغنیاء کے حق میں خیر ہے فقراء کے لئے ہلاکت ہے۔ چونکہ یہ لوگ اس طرح کے مشروبات کی طرف رغبت نہیں کرتے ۔ مگر کسی شدید مرض کی وجہ سے سوائے کہ جو ان کو پینے پر مجبور کر دے۔ سیب کا شربت خادموں کی طرف سے منفعت ہے یا کسی سخت آدمی کی طرف سے خدمت کی دلیل ہے اور غم کی بھی علامت ہے۔ (۴) اگر کسی آدمی نے خواب میں کسی بیماری کی وجہ سے مشروب پیا تو یہ دلالت ہے کہ اگر رائی بیمار ہے تو شفا یاب ہوگا وگرنہ یہ پینا ہوگا اس بیماری کے پیدا ہونے کا ۔ دست کو بند کرنے والی شربت کو دیکھنا بخل رازوں کی حفاظت کی دلیل ہے۔ دردسر کو آرام پہنچانے والے مشروب کا استعمال دشمنوں، قرض خواہوں کے ساتھ مہربانی اور مدارات، جھگڑے کو بہتر طریقے سے رفع دفع کرنے کی دلیل ہے نیز یہی تعبیر ان مشروبات کی ہے جو حرارت کو برودت سے بدلتے ہے البتہ جو دوا جگر کے بندش کو کھولے جیومیٹری یا شرعی ادب کی روک تھام اور کتمان اسرار پر دلالت کرتی ہے اور جس مشروب کا رنگ کھلتا ہوا ہو یہ خوشیوں، مسرتوں اور اچھے مال پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ فواکہتہ کا مشروب دلالت کرتا ہے ان ہی میوؤں اور پھلوں پر جن سے اس کو لیا گیا ہے عرق گلاب نیلوفر شربت عرق گلاب دلالت کرتا ہے تبدیلی چاہنے پر اور صاحب وعدہ کے وعدے پر عدم اعتماد پر چونکہ یہ دونوں چیزیں قلت بقا والی ہیں۔ اور بعض مرتبہ گلاب عورتوں کی آزمائش پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۴) جس شخص نے خواب میں کوئی نا معلوم خوشبو دار مشروب میں نا استعمال کیا تو یہ یقین کی زیادتی اور نذر کو پورا کرنے کی دلیل ہے اگر وہ مشروب بدبودار تھا یا کسی ایسے برتن میں تھا کہ اتھا کہ جس کا استعمال حرام ہے تو یہ کفران نعمت اور ارتداد کی دلیل ہے۔ (۵) اگر دیکھا کہ میت زندہ آدمی کو خوشبودار لذیز مشروب پیش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اسے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کر رہا ہے نیز یہ خواب میت کے جنتی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ بعض مرتبہ نا معلوم مشروب کا استعمال دلیل ہوتا ہے اہل حق اور ارباب عنایت کے مشروب پر اور بعض مرتبہ پیالہ میں مشروب پینا موت کا جام پینے کی دلیل ہوتا ہے۔