سوال
جو مسلمان نمازیں نہیں پڑھتے اور نہ رمضان المبارک کا روزہ رکھتے ہیں بلکہ اپنے کو گناہوں میں ملوث رکھتے ہیں ایسے لوگوں پر کوئی دیوار گر جائے یا پیٹ میں درد ہونے یا آگ میں جل جانے یا پانی میں ڈوب جانے یا کوئی عورت بے نمازی حیض ونفاس کی حالت میں مر جائے تو شہید کا ثواب پائے گا یا نہیں؟
جواب
بعون الملك العزيز الوھاب. کسی چیز پر ثواب پانے کے لئے پابند شرع ہونا ضروری نہیں بلکہ صرف مسلمان ہونا ضروری ہے ۔ لہذا جو مسلمان کہ مذکورہ صورتوں میں مر جائے وہ شہید کا ثواب پائے گا اگرچه نماز و روزه وغیره ادا نہ کرنے کے سبب گنہگار ہوگا جیسے کہ جو مسلمان الله کے راستے میں قتل کردیا جائے وہ شہید ہے اگرچہ وہ اپنی زندگی میں پابند شرع نہ رہا ہو۔
وهو سبحانه وتعالى اعلم وعلمه اتم.
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:463