سوال
عید الاضحی کی نماز میں امام کو سہو ہوا اور اس نے سجدہ سہو ادا کیا ۔کیا نماز ہو گئی۔زید کہتا ہے نماز نہیں ہوئی۔اس لئے کہ عیدین کی نماز میں سجدہ سہو نہیں ہے امام نے سجدہ سہو کر کے زیادتی کی لہٰذا نماز نہیں ہوئی؟
جواب
زید کا کہنا عیدین کی نماز میں سجدہ سہو نہیں ہے غلط ہے۔ بہار شریعت حصہ چہارم ص 53 میں بحوالہ عالمگیری تحریر فرمایا ہے کہ جمعہ وعیدین میں سہو واقع ہوا اور جماعت کثیر ہو تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ سہو نہ کرے صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی۔ امام نے صرف بہتر کے خلاف کیا ہے جب کہ مقتدیوں کی جماعت کثیر رہی ہو۔ اور اگر مقتدیوں کی جماعت کثیر نہ رہی ہو تب تو سجدہ سہو ہے۔
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:385