زبان بندی کے لئے
اگر کسی کا دشمن بہت بد زبان ہو کسی بھی طرح بد زبانی کرنے سے باز نہ آتا ہو جب بھی سامنا ہو گالی گلوچ سے کام لیتا ہو ایسے دشمن کی طرف سے بہت پریشانی لاحق ہو سمجھانے سے بھی کسی کی نہ سنتا ہو تو ایسے دشمن کی زبان بندی کرنے کی غرض سے بنولے کے اکیس دانے لے کر با وضو حالت میں اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے درمیان میں اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ اور ایک مرتبہ سورہ یسین پڑھ کر دم کرے اور اُن کو دشمن کے مکان کی دیوار میں اسطرح دبا کر دفن کرے کہ دشمن کو اس کی خبر نہ ہو۔ بفضل باری تعالی مرتے دم تک دشمن بدگوئی نہ کرے گا اور بد زبانی کرنے سے بازآجائے گا۔