سنتیں اور آداب

عمامہ ہو اور ٹوپی درمیان میں سر کے اوپر کھلی رہے

سوال

ٹوپی پر عمامہ اس طرح باندھنا کہ چاروں طرف سر کے عمامہ ہو اور ٹوپی درمیان میں سر کے اوپر کھلی رہے باندھنا جائز ہے یا نہیں؟اور اس طرح باندھ کر نماز پڑھنی کیسی ہے ؟

جواب

اس طرح امامہ باندھنا ناجائز اور مکروہ تحریمی اور نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے جیسا کہ بہار شریعت جلد سوم 164 میں ہے کہ پگڑی اس طرح باندھنا کہ بیچ سر پر نہ ہو مکروہ تحریمی ہے۔ وکل صلاة ادیت مع كراهة التحریم تجب اعادتھا۔ اور شامی جلد اول میں ص 438 میں ہے۔ تكوير عمامة على رأسه و ترك وسطه مکشوفا كراهة تحريمة انتہی۔ اور فتاوی عالمگیری جلد اول مصری ص100میں ہے ۔ویكرہ الاعتجار وهو ان يكون عمامته ويترك وسط رأسه مكشوفا۔ كذا فی التبین اور مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے یکرہ الاعتجار وهو شد الرأس بالمنديل وتكوير عمامته على رأسه وترك وسطها مكشوفا اھ والله اعلم. هذا ما ظهر لي والعلم بالحق عند الله تعالى ورسوله جل جلاله وصلى الله تعالى عليه وسلم.
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:369

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Pinterest