مغربی دنیا میں یوگا کی ورزشیں بہت مقبول ہو رہی ہیں ۔ مغرب کے سب ماہرین نفسیات یوگا کی اہمیت وافادیت کے قائل ہیں ۔ ذہنی انتشار، پریشانی اور بے خوابی کے مریضوں کو یوگا کی تلقین کی جاتی ہے ۔ یوگا کی ورزشوں کا بنیادی اصول یہ ہے کہ مریض اپنی تمام تر توجہ اور دماغی قوت صرف ایک نقطے پر مرکوز کر دیتا ہے ۔ ایک وقت میں صرف ایک ہی خیال ذہن میں موجود ہوتا ہے اور اس ایک خیال کے علاوہ ہر پریشانی یا فکر سے تو جہ ہٹالی جاتی ہے جس سے دماغ رفتہ رفتہ پر سکون ہو جاتا ہے۔ مریض کو اپنے خیالات و تصورات پر پورا کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے ، اور یوں ذہنی انتشار اور پریشانی ختم ہو جاتی ہے ۔ بے خوابی کے مریض عموماً ذہنی انتشار کے شکار ہوتے ہیں ۔ انہیں سونے سے پہلے یوگا کی مشق کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ ہماری نماز عشاء جو کامل خضوع خشوع کے ساتھ پڑھی جائے اور اللہ سے تعلق کے ساتھ ادا کی جائے ذہنی انتشار اور بےاطمینانی رفع کرنے کا ذریعہ ہے ۔ نماز میں ذہنی مشق کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں جسمانی ورزش بھی ہو جاتی ہے ۔ جو کہ نماز کے فوائد کو دوبالا کر دیتی ہے ۔ سونے سے پہلے کی یہ ورزش صحیح ہضم اور پرسکون نیند کے لیے یوگا سے کہیں بہتر ہے۔ پاکستان کے کئی بڑے بڑے ماہرین نفسیات اپنے مریضوں کو نماز پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن نماز سے پورا فائدہ اٹھانے کے لیے یک سوئی پہلے شرط ہے

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest