مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الاحقاف

سورۃ الاحقاف برائے جنات سے حفاظت

 الاحقاف کے معنی ریت کے ٹیلے ہیں وہ ایسے ٹیلے کہ جس میں ایک طرح کا ٹیڑھا پن اور جھکاؤ ہو۔ یمن کے قریب واقع قوم عاد کی سرزمین کا نام بھی ہے اور یہاں کی ایک بستی کا نام روم بھی ہے۔

احقاف عربستان کے جنوبی حصہ میں واقع تھا اب اس کے آثار نہیں ملتے۔ اس سورۃ میں ہے کہ حضرت ھود نے اپنی قوم عاد کو اس سرزمین الاحقاف میں خدا کے عذاب سے ڈرایا اس لئے اس سورۃ کا نام الاحقاف رکھا گیا۔

 جو شخص سُوْرَةُ الْاَحْقَافِ لکھ کر تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھے گا تو جنات کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اور سوتے جاگتے ہر قسم کی ایسی تکلیف سے محفوظ رہے گا ۔

اگر کوئی سُورَةُ الاحقاف 7 مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر آسیب یا جن والے مریضکو پلائے گا تو اسے افاقہ ہوگا۔

اگر کوئی طالب علم اپنا سبق یاد نہ کر سکتا ہو تو سُوْرَةُ الْاَحْقَافِ لکھ کر اسے گلے میں ڈال دے اور عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر اسے پلا دیا جائے تو اس کا حافظہ تیزہو گا اسے سبق بھی یاد ہوگا اور فراموشی ختم ہوگی۔