الجاثیة کے معنی گھنٹوں کے بل گرا ہوا اور یہ معنی بھی ہیں کہ گھٹنوں کے بل پاؤں کی انگلیوں پر کھڑا ہونا۔ اس سورۃ میں ذکر ہے کہ ہے قیامت کے دن ہر قوم گھٹنوں کے بل گرے گی اور اپنے نامہ اعمال کے جائزے کیلئے حاضر ہوگی اس لئے اس سورۃ کا نام الجاثیة رکھا گیا۔
جب بچہ پہلے دن پیدا ہوا ہو تو سُوْرَةُ الْجَاثِيَةِ لَکھ کر اس بچے کے بازو پر باندھ دیا جائے تو وہ پریوں ، جنات اور موذی جانوروں کے نقصان کرنے اور جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔
اگر کوئی سُوْرَةُ الْجَاثِيَةِ لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو وہ چغل خوروں کے شر، جابر وسرکش حکمران کے ظلم سے محفوظ رہے گا اور اس کا رعب قائم ہوگا اور ہر دیکھنے والے کی نظر میں محبوب ہوگا۔