اعمال حصار

حکام بالا کے غضب سے بچنے کے لیے

جو شخص حکام بالا کے زیر عتاب ہو اور اسے ڈر ہو کہ حکام بالا اسے اور اس کے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تو اسے چاہیے کہ روزانه بعد از نماز عشاء اس اسم پاک یا رحیم کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ 11 دن پڑھے اور پڑھنے کے بعد دو نفل اللہ کے حضور توبہ کے ادا کرے۔ 11 دن کے بعد اس اسم پاک کو 7 یا 11 مرتبہ روزانہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھنا معمول بنالے۔ اس عمل میں یہ خاصیت ہے کہ وہ جابر سے جابر حکمران کے دل میں اس معتوب شخص کے لیے رحم پیدا کر دیتا ہے اور وہ اسے نقصان نہ پہنچا سکے گا بلکہ اس پر مہربان ہوگا۔ ان شاءاللہ الکریم