اسلام اور عملیات

بزرگان دین ہمیشہ مریضوں کو تعویذ پلاتے رہے ہیں

 امام ابن الحاج رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:

 اکابر بزرگانِ دین ہمیشہ سے قرآن کی آیات اور ادعیہ کو لکھ کر مریضوں کو پلاتے رہیں ہیں ، اور مریض ان کی برکت سے شفاء پاتےرہے ہیں

دل کی سختی کا علاج

حضرت جعفر محمد بن علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں

جو اپنے دل میں سختی پائے تو اسے چاہیے کہ سورہ یس ایک پیالے میں زعفران سے لکھے اور پھر (اس میں پانی ڈال کر ) اسے پی لے