نقوش اسماء الحسنیٰ

یا اللہ کا عمل و نقش

  کوئی شخص کتنا ہی بڑا ولی یا متقی ہو وہ لفظ اللہ کا عامل نہیں ہو سکتا۔ اسم اللہ کا عامل نہ بنا لمبی بحث ہے جو ہمارا موضوع نہیں ہے۔ اسم ذات اللہ ہے اور اللہ کسی عامل کے قبضے یا اختیار میں نہیں آسکتا۔ بس اس نام کا غلام بن جانا ہی بہتر ہے۔ ہاں اگر وہ یہ چاہے کہ جب وہ لفظ اللہ کہے تو لوگوں کے بگڑے ہوئے کام سنور جائیں تو اسے چاہیے کہ ہر مہینے چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کو روزہ رکھے۔ اس کے بعد اپنے اور اپنی والدہ کے نام کے اعداد جمع کرے اور اس میں اسم اللہ کے 66 اعداد شامل کر کے 40 دن پڑھے۔ 40 دن کے بعد دو نفل شکرانہ پڑھے اور شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ جسے لفظ اللہ کا نقش یا ورد پڑھنے کے لیے دے اس پر اللہ کی مہربانی اور لطف و کرم ہو جائے گا۔