ی۔دینیات, باب الصلوۃ, مسجد کا بیان

جمعہ کی اذان ثانی خارج مسجد ہونی چاہئے یا داخل مسجد ؟

جمعہ کی اذان ثانی خارج مسجد ہونی چاہئے یا داخل مسجد ؟

مسئلہ:جمعہ کی اذان ثانی خارج مسجد ہونی چاہئے یا داخل مسجد ؟

الجواب:خطبہ کی اذان ثانی بھی خارج مسجد ہونی چاہئے داخل مسجد اذان پڑھنامکروہ وضح اور بدعت سیئہ ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں جمعہ کی یہ اذان مسجد سے باہر دروازہ ہی پر ہوا کرتی تھی۔ جیسا کہ ابو داؤدشریف جلداول ص 14 میں ہےجب رسول کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم جمعہ کے دن منبر پر تشریف رکھتے تو حضورکےسامنے مسجد کے دروازے پر اذان ہوتی اورایسا ہی حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے زمانہ مبارکہ میں۔اورفتاوی عالمگیری جامد اول مطبوعه مصرص55 فتاوی قاضی خاں جلد اول ص78اور بحرالرائق جلد اول ص268 میں ہےمسجد کے اندر اذان کی ممانعت ہے۔ وهو تعالیٰ اعلم

بحوالہ:فتاوی فیض الرسول

ص:221